اگلی جنریشن کی ہونڈا سوِک کے انٹیریئر کی پیٹنٹ تصویریں لِیک ہوگئیں!

0 12,111

ایکسٹیریئر کے بعد اگلی جنریشن کی ہونڈا سوِک کے انٹیریئر کی  تصویریں بھی انٹرنیٹ پر آ گئی ہیں۔ یہ تازہ تصویریں ہمیں کار کے اسٹیئرنگ ویل اور ڈیش بورڈ میں اپگریڈ کیے گئے ڈیزائن کی تفصیلات بتاتی ہیں۔

اگر آپ اسٹیئرنگ ویل کو دیکھیں تو یہ ڈیزائن اور شکل و صورت میں مکمل تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ نیا اسٹیئرنگ ویل مرکز میں hexagonal یعنی چھ کونوں والی شکل رکھتا ہے، جو نئی ہونڈا سٹی جیسا لگتا ہے۔ اسٹیئرنگ میں فور-اسپوک ڈیزائن کے ساتھ کنٹرولز بھی ہیں۔

Honda Civic Steering Steering back

اس کے علاوہ خفیہ تصویروں نے ظاہر کیا کہ نئی سوِک کے ڈیش بورڈ پر فلوٹنگ ٹچ اسکرین بھی ہوگی۔ انفوٹینمنٹ اسکرین کے نیچے ڈیش بورڈ میں سلِم ایئر وینٹس ہیں۔ کمپنی نے تمام چاروں وینٹس horizontal plane میں پورے ڈیش بورڈ پر انسٹال کیے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ وینٹس کلائمٹ کنٹرول کے لیے اور کچھ انفوٹینمنٹ فنکشنز کے لیے ہیں۔

‏IP اسٹیک کے نیچے ایک بڑی اوپننگ ہے، جو ممکنہ طور پر گیئر سلیکٹر ریجن سے آگے اسٹوریج اسپیس کے لیے ہوگی۔ ان 2D تصویروں کی وجہ سے نئی سوِک کا انٹیریئر موجودہ جنریشن کے مقابلے میں زیادہ شاندار نہیں لگتا۔ البتہ فلوٹنگ اسکرین انٹیریئر کو ایک شفاف صورت دیتی ہے، جبکہ انسٹرومنٹ کلسٹر بھی اچھا لگ رہا ہے۔

dashboard Honda Civic dashboard

ہونڈا سوِک پیٹنٹ تصویریں:

اس سے پہلے سوِک ہیچ بیک اور سوِک سیڈان کی ٹریڈ مارک/پیٹنٹ فائلنگ تصویریں لِیک ہوئی تھیں۔ لگتا ہے “C” شکل کی ٹیل لائٹس ختم کر دی گئی ہیں اور ان کی جگہ نئے ڈیزائن کو دی گئی ہیں اور پچھلے حصے کا ڈیزائن ہونڈا اِن سائٹ سیڈان سے متاثرہ لگتا ہے۔

مجموعی طور پر یہ موجودہ جنریشن کی ایکرڈ (زیادہ چوڑی اور سیدھی فرنٹ ہُڈ لائن اور زیادہ واضح سائیڈ بیلٹ لائنز) اور لائن اپ کے دوسرے ہونڈا ماڈلز سےمتاثر لگتی ہے۔

موجودہ سوِک X اندر اور باہر دونوں سے ایک انقلابی ڈیزائن رکھتی ہے اور اس نے شمالی امریکا میں کار آف دی ایئر ایوارڈ سمیت دنیا بھر میں کئی ایوارڈز جیتے۔ میرے خیال میں ہونڈا اس فارمولے کو بگاڑے گا نہیں اور 11 ویں جنریشن کی سوِک موجودہ ڈیزائن لینگویج کا ہی ارتقاء (evolution) ہوگی۔ میرا یہ بھی ماننا ہے کہ موجودہ انجن لائن اپ کو جاری رکھا جائے گا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.