بالآخر پروٹون ساگا پاکستان آ گئی

0 19,648

اس مہینے کے اوائل میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ پروٹون ساگا پاکستان آ رہی ہے۔ اور اس مرتبہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ یہ گاڑی آ چکی ہے۔ آفیشل لانچ سے پہلے CBU یونٹس لوکل ڈیلرشپس پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملائیشین سیڈان اب جنوری 2021ء کے وسط سے فروخت کے لیے پیش ہونا متوقع ہے۔

پروٹون ساگا

پروٹون ساگا سیڈان الحاج آٹوموٹو کی پارٹنرشپ سے لا رہا ہے۔ کئی CBU یونٹس پہنچ چکے ہیں اور انہیں ڈیلرشپس پر دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ ایک مرتبہ 100 یونٹس آ جائیں تو الحاج آٹوموٹو ان کے پہلے بیچ کی پاکستانی مارکیٹ میں فروخت شروع کر دے گا۔ دوسری جانب پروٹون ساگا کی مقامی سطح پر پیداوار اگلے سال کے لیے طے ہے۔

Proton Saga in Pakistan

پروٹون پاکستان یہ سیڈان تین ویرینٹس میں لانچ کرے گا: اسٹینڈرڈ MT، اسٹینڈرڈ AT اور پریمیئم AT۔ یہ تمام ویرینٹس 1299cc کے انجن رکھتے ہیں کہ جس کو کمپنی نے خاص طور پر پاکستانی مارکیٹ کے لیے کم سائز میں پیش کیا ہے۔ دیگر نمایاں فیچرز یہ ہیں:

  • الائے رِمز
  • سائیڈ مررز انٹیگریٹڈ ٹرن سگنلز کے ساتھ
  • ریئر اسپوائلر
  • فوگ لیمپس
  • ڈوئل فرنٹ ایئربیگز
  • اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم (ABS)
  • DRLs (پریمیئم AT)
  • اسٹیبلٹی کنٹرول (پریمیئم AT)
  • ٹریکشن کنٹرول (پریمیئم AT)
  • فرنٹ پارکنگ سینسرز (پریمیئم AT)
  • ریورس کیمرا (پریمیئم AT)

پروٹون ساگا کی حتمی قیمت ابھی بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ البتہ قریبی اندازے یہی ہیں کہ یہ 20 سے 25 لاکھ کے درمیان ہوگی۔

پروٹون پاکستانیوں کو متاثر کرتا ہوا

ملائیشین آٹومیکر پروٹون حال ہی میں اپنی پہلی گاڑی پروٹون X70 کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوا ہے۔  X70کراس اوور SUV کو زبردست رسپانس ملا ہے، اور اب اس کی اگلی گاڑی پروٹون ساگا ہے۔ یہ سیڈان اپنے روایتی ملائیشیائی ڈیزائن، طاقتور انجن اور پُرکشش قیمت کی وجہ سے کئی پرانی سوچ والوں کے دل فتح کرے گی۔ لیکن کیا یہ پروٹون ٹویوٹا یارِس، ہونڈا سٹی اور چنگان ایلسون کو ہرا پائے گی؟ اس کا پتہ جلد ہی چل جائے گا۔

مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.