ایک استعمال شدہ گاڑی کو فوراً کیسے بیچیں – ایک مکمل گائیڈ!

0 5,826

آجکل کوئی استعمال شدہ گاڑی بیچنا آسان نہیں ہے۔ جب آپ ڈیلرشپ سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ آپ کو مارکیٹ سے نسبتاً کم قیمت تجویز کرتے ہیں، جو آپ کی توقعات سے کم ہوتی ہے۔ اس سے آپ کو بڑی مایوسی ہو سکتی ہے۔ اپنی گاڑی نقصان میں بیچنے کے کسی جھانسے میں نہ آئیں، لیکن اسی وقت منافع کی توقع بھی نہ رکھیں۔ ہمیشہ اپنی گاڑی PakWheels.com کے ذریعے فروخت کریں تاکہ آپ کو مارکیٹ کے بہترین گاہک مل سکیں، وہ بھی گھر پر بیٹھے بیٹھے۔ صرف اپنا اشتہار پوسٹ کریں اور ہزاروں ممکنہ خریداروں کی کالز حاصل کریں۔

کچھ قدم اس عمل میں آپ کی رہنمائی کریں گے:

1۔ مکینک کے پاس جائیں

گاڑی فروخت کرنے کا ذہن بنا لیں تو سب سے پہلا کام مکینک کے پاس جانا ہے۔ اسے گاڑی کا معائنہ کرنے دیں اور دیکھیں کہ اس میں کوئی مسئلہ تو نہیں کہ جسے ٹھیک کروانے کی ضرورت ہو۔ گاڑی میں مسئلہ آئل لیکیج کا بھی ہو سکتا ہے، گاڑی سے کوئی عجیب سی آواز بھی آ سکتی ہے وغیرہ۔ زیادہ خریدار حاصل کرنے کے لیے گاڑی کا بہترین کنڈیشن میں ہونا ضروری ہے۔

مجھے ذاتی طور پر ایک گاڑی کا تجربہ ہوا ہے کہ جس کے کولنگ سسٹم میں مسئلہ تھا۔ اس لیے میں ایک مؤثر اور کام کرنے والے کولنگ سسٹم کی اہمیت پر زور نہیں دے سکتا۔

میری خریدی گئی گاڑی میں اینٹی فریز نہیں تھا، اور جب درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا، تو اس کے اندر پانی جم جاتا تھا۔ مختصر یہ کہ بیلٹ جل گیا اور فروخت کرنے والے نے مجھ سے خوب سنی۔ تو یہ بہتر ہے کہ کولنگ سسٹم کو کسی بھی لیک سے پاک کیا جائے اور فروخت کرنے سے پہلے اس میں کوئی کولنٹ ڈلوایا جائے۔

اگر سسٹم میں کوئی خرابی ہے اور آپ اس کو ٹھیک کرنے پر رقم خرچ نہیں کرنا چاہتے، تو ممکنہ خریدار کو اس بارے میں ضرور بتائیں۔

ہم آپ کو PakWheels.com کار انسپکشن سروس کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیں گے کیونکہ یہ آپ کی گاڑی کی حقیقی کنڈیشن کے بارے میں بتائے گی۔

mechanic-car-workshop-service

۔ سروس اور detailing:

ایک مرتبہ مکینیکل چیک مکمل ہونے کے بعد اپنی گاڑی کو سروس اسٹیشن تک لے جائیں۔ ان سے کار سروس اور detailing کا کہیں۔ آپ کی گاڑی کو صاف اور اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ کسٹمر کو پسند آئے۔

پالش یا ویکس لگوانے سے گاڑی کو زبردست چمک ملتی ہے۔ آپ یہ کام خود بھی کر سکتے ہیں یا کسی ماہر سے کروا بھی سکتے ہیں۔

Documents

۔ ڈاکیومنٹیشن مکمل کریں:

گاڑی کے تمام ڈاکیومنٹس تلاش کریں، بشمول رجسٹریشن بک اور سروس ہسٹری۔ آپ کے کسٹمر کو اندازہ ہوگا کہ آپ نے استعمال کے دوران گاڑی کو اچھی کنڈیشن میں رکھا ہے۔ اس کی مرمت کی رسیدیں بھی اپنی فائل میں رکھیں۔ کسٹمر اپنے اطمینان کے لیے انہیں ضرور دیکھے گا۔

car-wash-01

۔ اچھی کوالٹی کی تصویریں لیں:

آپ کی گاڑی صاف ستھری کنڈیشن میں ہے۔ اب کچھ بہترین تصویریں لینے کا وقت آ چکا ہے کہ جو آپ کی گاڑی کو بخوبی بیان کریں۔ یہ کسٹمر کی توجہ حاصل کرنے کا اہم قدم ہوگا۔ تصویر میں اپنی گاڑی کے تمام زاویوں کو کوَر کریں، جن میں ایکسٹیریئر اور انٹیریئر دونوں شامل ہوں۔ جب کسٹمرز کو گاڑی کے اندر تک کی تصویریں ملیں گی تو آپ کو آفر ملنے کے امکان زیادہ ہوں گے۔

toyota-corolla-2nd-generation-1

۔ قیمت طے کرنے سے پہلے ریسرچ کریں

اپنی گاڑی کی مناسب قیمت طے کرنے سے پہلے اچھی طرح ریسرچ کریں۔ یہ مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ آپ کو اس قیمت پر بھاؤ تاؤ کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ آپ نے آفٹر-مارکیٹ ٹائرز، سیٹ کوَرز وغیرہ خریدنے پر اضافی پیسے لگائیں ہوں گے تو ان کا ضرور ذکر کریں۔ یہ آپ کی بتائی گئی قیمت کو جائز ثابت کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ آپ اپنی گاڑی کی مارکیٹ قیمت کے مناسب اندازے کے لیے آن لائن کار پورٹلز دیکھ سکتے ہیں۔

6- اشتہار لگائیں:

بالآخر اب آپ کی کار کا اشتہار لگانے کا وقت آ گیا ہے۔ آجکل گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے PakWheels.com کا استعمال بہت عام ہے۔ اس سے آپ کی گاڑی زیادہ تیزی سے فروخت ہوتی ہے۔ گاڑی کا مناسب description لکھیں، جس میں تمام نمایاں فیچرز، گاڑی کا مائلیج اور ماڈل شامل ہو۔

کوئی بھی اضافی فیچر جو آپ کی بتائی گئی قیمت کو جواز دیتا ہو، اس کا ذکر کریں۔ مارکیٹ میں دستیاب گاڑیوں کے مقابلے میں اپنی گاڑی کو نمایاں کریں۔ جو تصویریں آپ نے پہلے لی تھیں، انہیں ساتھ لگانا نہ بھولیں۔ اب آپ کی گاڑی کا مکمل پورٹ فولیو آپ کے پاس ہے۔ بہترین ڈیل پانے کے لیے پاک ویلز پر اپنا اشتہار لگائیں۔

7۔ کسٹمر سے ملیں:

قریب ترین آفر ملنے کے بعد کسٹمر کو اپنی گاڑی دکھانے کے لیے کسی مناسب جگہ پر بلائیں۔ اپنی گاڑی کی تفصیلات بتاتے ہوئے جلدی سے کام نہ لیں۔ انہیں اپنی گاڑی کے بہترین فیچرز دکھائیں۔ بھروسہ حاصل کرنے کے لیے پراعتماد رہیں۔

یاد رکھیں کہ یہ آپ کو ملنے والا آخری کسٹمر نہیں ہے۔ انہیں اپنی گاڑی کا معائنہ کرنے دیں اور سوالات پوچھنے دیں۔ سوالوں کے جواب ہمیشہ خوش اخلاقی سے دیں۔

انہیں ٹیسٹ ڈرائیو کرنے کا موقع بھی دیں۔ بہترین آفر حاصل کرنے کے لیے کسٹمر کو ہمیشہ مناسب رویہ دکھائیں۔

handshake-deal

۔ پیمنٹ کا طریقہ:

جب کسٹمر کو آپ کی گاڑی پسند آئے اور ڈیل فائنل ہو جائے تو پھر؟ کسٹمر سے پیمنٹ کے طریقے پر بات کریں۔ کسی بھی قسم کی قسطوں پر بات جائے تو آپ کے ساتھ فراڈ ہو سکتا ہے۔ اسی طریقے پر بضد رہیں، جو آپ اپنے لیے مناسب سمجھتے ہوں۔ کسٹمر کو تمام تفصیلات بتائیں۔

CarCareMoney

۔ گاڑی کا ٹرانسفر:

اپنی گاڑی کبھی اوپن ٹرانسفر لیٹر پر فروخت نہ کریں، جو کہ قانوناً ٹھیک نہیں ہے۔ گاڑی کو نئے مالک کے نام پر منتقل کرنے کے لیے ہمیشہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ٹرانسفر ڈیڈ حاصل کریں۔ اس طرح آپ اس گاڑی کے ذمہ دار نہیں رہیں گے۔

Documents

گاڑی فروخت کرنے میں کبھی جلدی نہ دکھائیں، کیونکہ اس سے خریدار کی ڈیل سستے میں ہو جائے گی۔ گاڑی فروخت کرنے سے پہلے مندرجہ بالا اقدامات پر عمل سے آپ کو اچھے بھاؤ مل سکتے ہیں۔ اگر آپ کو گاڑی فروخت کرنے کے لیے یہ ٹپس پسند آئی ہیں تو ہمیں نیچے کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.