1.6L ایلانٹرا کب پاکستان میں لانچ کی جا رہی ہے؟
1600 سی سی ایلانٹرا کی آفیشل لانچ سے متعلقہ خبر نے صارفین میں کافی جوش و خروش پیدا کر رکھا ہے۔ اس سے قبل صارفین نے 2000 سی سی ہیونڈائی ایلانٹرا کو خوب پسند کیا۔ لہذا، سوال یہ ہے کہ 1600 سی سی ایلانٹرا کب پاکستان لانچ کی جا رہی ہے؟
ہم صارفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ نئی 1600 سی سی ایلانٹرا اپریل کے آخری ہفتے میں کسی بھی وقت پاکستان میں دستیاب ہوگی۔
1.6L ایلانٹرا کے فیچرز
نئی آںے والی 1600 سی سی ایلانٹرا اور پہلے سے موجود 2000 سی سی ایلانٹرا میں کیا فیچرز ایک جیسے یا مختلف ہوں گے؟ یہ گاڑی دیکھنے میں 2.0L ویرینٹ جیسی ہی ہو گی لیکن گاڑی کے اندر معمولی فرق دیکھنے کو ملے گا جیسے کہ انسٹرومنٹ کلسٹر اور انفوٹینمنٹ اسکرین۔
ہم نے ایلانٹرا کے آنے والے ویرینٹ کے فیچرز کے بارے میں کچھ آفیشل طور پر نہیں سنا ہےاور ہم بھی آپ کی طرح مزید جاننے کے لیے پرجوش ہیں۔
متوقع قیمت
چونکہ آنے والا 1600سی سی لوئر ویرینٹ ہے، اسی لیے اس کی قیمت موجودہ ایلانٹرا جی ایلا ایس سے کم ہوگی۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ 1600 سی سی ہیونڈائی ایلانٹرا کی قیمت1.6L کرولا آلٹس کی قیمت کے قریب رکھی جائے گی۔ یعنی تقریباً 40 لاکھ روپے۔
ہیونڈائی نشاط نے مارچ 2021 میں اپنی پہلی سی سیگمنٹ سیڈان لانچ کی۔ پاما کے سیلز کے اعداد و شمار کے مطابق ہیونڈائی نے ایک سال میں ایلانٹرا کے 2784 یونٹس فروخت کیے۔ نئی سیڈان نے ایک کامیاب سفر طے کیا ہے۔ مارچ 2021 میں ایلانٹرا کے 46 یونٹس فروخت ہوئے جو کہ فروری 2022 میں بڑھ کر 312 یونٹس کی فروخت تک پہنچ گئی۔ یعنی صرف ایک سال میں 578 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔
تاہم، اگر صارفین کے پاس منتخب کرنے کے لیے مزید ویرینٹس بھی موجود ہوتے تو ایلانٹرا کی سیلز میں مزید بہتری دیکھنے کو مل سکتی تھی۔ پچھلےایک سال سے 2000 سی سی ایلانٹرا کے مقابلے میں 1.6Lاور 1.8L کرولا اور 1.5L اور 1.8L سوِک ویرینٹس دیکھے جا رہی ہیں۔
ہیونڈائی ایلانٹرا کے 1.6L ویرینٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔