1.6L ایلانٹرا میں بہت سے فیچرز کی کمی ہے – فرسٹ لُک ریوئیو

0 2,229

ہیونڈائی نے حال ہی میں ایلانٹرا کا نیا ویرینٹ لانچ کیا ہے۔ نئی 1.6L ایلانٹرا سی سیگمنٹ سیڈانز سمیت دیگر بی سیگمنٹ کے ٹاپ ویرینٹس کو مارکیٹ میں ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ کیا اس کار میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو اس کیٹیگری کی کسی بھی دوسری گاڑی کو ٹکر دینے کیلئے کافی ہوں؟ آئیے فرسٹ لُک ریوئیو میں جانتے ہیں۔

انجن

ایلانٹرا کے ان دونوں ویرینٹس کے درمیان صرف انجن سائز کا فرق ہے۔

پاور

نئی 1.6L ایلانٹرا میں 1600 سی سی MPi انجن دیا گیا ہے جو 126 ہارس پاور اور 155Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن ٹاپ ویرینٹ ایلانٹرا GLS میں دئیے گئے انجن سے کم پاور رکھتا ہے۔

ٹرانسمشن

1.6L ایلانٹرا ویرینٹ میں 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرپٹرونک ٹرانسمشن دی گئی ہے جس سے آپ ایلانٹرا کے ٹاپ ویرینٹ کی طرح گئیر بآسانی تبدیل کر سکتے ہیں۔

ڈرائیو موڈز

ایلانٹرا جی ایل ایس ویرینٹ میں تین ڈرائیو موڈز تھے لیکن نئے ویرینٹ میں کوئی ڈرائیو موڈ نہیں ہے۔ یعنی ایندھن کی بچت کیلئے کوئی ECO موڈ اور انجن کی طاقت کو محسوس کرنے کے لیے کوئی اسپورٹ موڈ نہیں ہے۔

Hyundai Elantra 1.6L Engine

ایکسٹیرئیر

دونوں گاڑیاں دیکھنے میں ایک جیسی لگتی ہیں۔ یعنی ان کا ایکسٹیرئیر بالکل ایک جیسا ہے۔

فرنٹ پروفائل

1.6L ایلانٹرا میں وہی ٹیٹرا LED ہیڈلائٹس DRLs اور فرنٹ گرل دی گئی ہے۔ ایک چیز جو فرنٹ پر مختلف ہے وہ یہ ہے کہ اس ویرینٹ میں وائپرز آٹومیٹک نہیں ہیں کیونکہ ان میں رین سینسرز نہیں دئیے گئے۔

سائیڈ پروفائل

سائیڈ پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں ہمیں وہی 2 ٹون 16 انچ کے الائے وہیل نظر آتے ہیں جنہیں کمپنی نےٹاپ ویرینٹ میں سائلنٹ فیس لفٹ کے طور پر شامل کیا تھا۔ آٹومیٹک سائیڈ ویو مررز بھی ایک جیسے نظر آتے ہیں لیکن ان کا فنکشن مختلف ہے۔ ٹاپ ویریںٹ میں سمارٹ سائیڈ ویو مرزز دئیے گئے تھے یہاں ایسا کچھ نہیں ہے۔

رئیر پروفائل

ایلانٹرا جی ایل کے پچھلے حصے میں وہی ایل ای ڈی ٹیل لائٹس، پیانو بلیک ڈفیوزر، شارک فن اینٹینا اور رئیر کیمرہ ہے جیسا کہ ٹاپ ویرینٹ میں موجود ہے۔ یہاں فرق یہ ہے کہ ہیونڈائی لوگو میں ٹرنک کو کھولنے کے لیے کوئی پوشیدہ بٹن نہیں ہے جیسا کہ ایلانٹرا میں یہ فیچر دیکھنے کو ملتا ہے۔

ٹرنک

اس ویریںٹ میں سمارٹ ٹرنک نہین دیا گیا۔ یعنی یہ آپ کے ہاتھ یا جیب میں موجود چابی کو سینس نہیں کر سکتا اور نہ ہی خودکار طریقے سے کھلے گا۔ آپ کو کار کی چابی پر ٹرنک اوپنر بٹن کو مینوئلی دبانا ہوگا۔

انٹیرئیر

گاڑی کا ایکسٹیرئیر ٹاپ ویرینٹ جیسا ہی ہے لیکن جیسے ہی آپ گاڑی میں داخل ہوتے ہیں تو یہاں چیزیں مختلف نظر آتی ہیں جاتی ہیں۔

انٹری

نئے ویرینٹ میں سمارٹ انٹری فیچر موجود نہیں ہے۔ اس لیے کار آپ کے ہاتھ یا جیب میں موجود چابی کو سینس نہیں کر سکتی اور خودکار طریقے سے کھل بھی نہیں سکتی۔ اس میں لاک/انلاک بٹن کے ساتھ ایک جیک نائف کی بھی ہے جسے آپ کو کی لیس انٹری کے لیے دبانا ہوگا۔ آپ کار کو سٹارٹ کرنے کے لیے کی کا استعمال کرنا ہوگا کیونکہ اس ویرینٹ میں انجن پش اسٹارٹ کا فیچر نہیں ہے۔

سیٹس

ایک بار جب آپ گاڑی میں داخل ہوتے ہیں تو پہلی چیز جو آپ کو نظر آئے گی وہ سیٹ میٹریل ہے۔ ایلانٹرا کے ٹاپ ویرینٹ میں لیدر سیٹسں ہیں لیکن نئے لوئر ویرینٹ میں فیبرک سیٹوں کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائیور اور پیسنجر سیٹس پاورڈ نہیں ہیں۔ آپ کو ڈرائیور سیٹ میں 6 وے مینوئلی ایڈجسٹمنٹ اور فرنٹ پیسنجر سیٹ پر 4 وے مینوئلی ایڈجسٹمنٹ ملتی ہے۔

سٹیئرنگ وہیل

یہاں آپ کو لیدر سٹیئرنگ وہیل نہیں ملتا اور نہ ہی اس میں کروز کنٹرول بٹن ہیں۔ تاہم سٹیئرنگ میں ٹِلٹ اور ٹیلیسکوپک ایڈجسٹمنٹ جیسے آپشنز دئیے گئے ہیں۔

کلائمیٹ کنٹرول

نئے ویرینٹ میں کلائمیٹ کنٹرول ڈیجیٹل نہیں بلکہ اینالاگ ہے لیکن یہاں اچھی بات یہ ہے کہ رئیر سیٹس کیلئے AC وینٹس موجود ہیں۔

انفوٹینمنٹ سکرین اور انسٹرومنٹ کلسٹر

کمپنی نے نئے ویرینٹ میں 4.2 انچ کا TFT ملٹی انفارمیشن ڈسپلے اور 7 انچ کی انفوٹینمنٹ سکرین (ایپ کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کنیکٹیویٹی کے ساتھ) دی ہے اور ٹاپ ویرینٹ میں بھی یہی فیچرز موجود ہیں۔ لیکن اس ویرینٹ میں وائرلیس فون چارجنگ آپشن نہیں دیا گیا۔

Steering

سیفٹی فیچرز

اس ویرینٹ میں ٹریکشن کنٹرول اور  کروز کنٹرول جیسے سیفٹی فیچرز موجود نہیں ہیں جبکہ یہاں ڈوئل ایئر بیگز، ABS، EBD، ہِل سٹارٹ اسسٹ اور ریورس کیمرہ جیسے سیفٹی فیچرز موجود ہیں۔

قیمت

کمپنی نے نئے ویرینٹ کی قیمت 4299000 روپے مقرر کی ہے۔ ایلانٹرا کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت 4799000 روپے ہے۔ یعنی دونوں گاڑیوں کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کا فرق موجود ہے۔

Watch Video

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.