فورسڈ کاربن فائبر سے موڈیفائی کی ہایا بوسا – اونر ریوئیو

0 409

آج کے اس مضمون میں ہم سوزوکی ہایا بوسا 2015 کا اونر ریوئیو پیش کریں گے۔ یہ بائیک کی سیکنڈ جنریشن ہے۔ تاہم، اس ریوئیو کا بنیادی مقصد اس بائیک میں موڈیفیکیشن کی تفصیلات بتانا ہے۔ اونر نے اسے سٹاک حالت میں خریدا لیکن وہ موٹر سائیکل کو ایک بھاری بھرکم شکل دینا چاہتے تھے۔ اسی لیے انھوں نے اس میں تبدیلیان کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپ گریڈ

اونر نے ہمیں بتایا کہ پاکستان میں موڈیفیکیشن کے لیے سب سے عام طریقوں میں سے ایک ایئر برش ہے جس میں موٹر سائیکل پر ہاتھ سے کی گئی پینٹنگ شامل ہوتی ہے۔ تاہم میں کچھ منفرد کرنا چاہتا تھا اور مقامی مارکیٹ میں کچھ نیا متعارف کروانا چاہتا تھا۔

اسی لیے انھوں نے بائیک میں موڈیفیکیشن کرتے ہوئے فورسڈ کاربن فائبر کا استعمال کیا۔ نارمل اور فورسڈ کاربن فائبر کے درمیان ڈیزائن کا فرق پایا جاتا ہے۔ اونر نے ہمیں بتایا کہ میں نے دبئی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ اپنے اس منصوبے پر تبادلہ خیال کیا کہ میں اپنی موٹر سائیکل کی پوری باڈی کو فورسڈ کاربن فائبر سے تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ اونر نے مزید بتایا کہ ان کا دوست ایک ورکشاپ کا مالک ہے۔ اسی لیے وہ بھی اس پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش تھا۔

 پروجیکٹ میں چیلنج

اونر کے مطابق سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ بائیک پاکستان میں تھی جبکہ اس کی اپ گریڈیشن کیلئے اسے دبئی لے جانے کی ضرورت تھی۔ لہذا، میں نے وہاں ایک بالکل نئی باڈی خریدی، اس میں تبدیلیاں کیں۔ انھوں نے بتایا کی باڈی کی تیاری میں اڑھائی مہینے لگے۔

اونر نے ہمیں بتایا کہ انھوں نے تیار شدہ باڈی کو ایئر کارگو کے ذریعے درآمد کیا۔ کورونا کی وجہ سے ائیر کارگو کے چارجز باڈی کی قیمت کے برابر تھے۔

آفٹر مارکیٹ اپ گریڈ

سلور ہینڈل بارز اور ایک شارٹی کلچ سمیت بائیک میں کئی آفٹر مارکیٹ اپ گریڈز دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اونر نے بتایا کہ میں نے بائیک میں تھیم کو برقرار رکھنے کے لیے بائیک کے رِمز، سائیڈ لائنز اور باڈی کو کروم کینڈی ریڈ کلر میں پینٹ کیا ہے۔ اونر نے مزید بتایا کہ میں باڈی کو خروںچ سے بچانے کے لیے ٹینک پر پی پی ایف پروٹیکشن شیٹ بھی لگوائی ہے۔

مزید برآں، بروک کی جگہ اکراپووک سسٹم کے ساتھ ایگزاسٹ کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اونر نے کہا کہ بروک کی آواز بہت تند و تیز ہے جو مجھے پسند نہیں، اسی لیے میں نے اسے تبدیل کر دیا۔ اونر نے مزید کہا کہ انھوں نے پچھلی سیٹ کو بھی ہٹا دیا ہے جس کے بعد اب یہ سنگل سیٹر بائیک ہے۔

اس کے علاوہ اگلی اور پچھلی لائٹس کو بھی سموکڈ لائٹس سے تبدیل کیا گیا ہے جبکہ اگلا اپ گریڈیشن پلان بہتر سواری کے تجربے کے لیے باڈی کو کم کرنا ہے۔

حفاظت ضروری ہے

آخر میں، اونر نے ہر موٹر سائیکل سوار سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے ہیلمٹ اور دستانے وغیرہ استعمال کرنے پر زور دیا۔ اونر نے مزید کہا کہ حفاظتی تدابیر کے بغیر بائیک چلانا آپ کی زندگی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ لہذا، ہمیں حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.