ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

0 1,084

حکومت کو مِنی بجٹ پاس کیے اور مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) پر نظر ثانی کیے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے۔ لہذا، ہم جانتے تھے کہ کار کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور لہر آنے والی ہے جس کے بعد کل پاک سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آ چکا ہے۔

ٹویوٹا کاروں کی قیمتیں یہ ہیں۔

ٹویوٹا یارس

مِنی بجٹ کے تحت ٹویوٹا یارس کے چار 1300 سی سی انجن کے ساتھ آنے والے ویرینٹس پر ایف ای ڈی 2.5 فیصد تک بڑھائی گئی ہے جبکہ 1500 سی سی انجن کے ساتھ آںے والے 2 ویرینٹس پر ایف ای ڈی 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ یارس کے ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

  • یارِس L GLi M/T3 کی نئی قیمت 2,612,000 روپے ۔۔۔۔۔ 63,000 روپے اضافہ
  • یارِس L ATIV M/T3 کی نئی قیمت 2,745,000 روپے ۔۔۔۔۔ 66,000 روپے اضافہ
  • یارس3L GLi CVT  کی نئی قیمت 2,817,000 روپے ۔۔۔۔۔ 68,000 روپے اضافہ
  • یارس3L ATIV CVT  کی نئی قیمت 2,919,000 روپے ۔۔۔۔۔ 70,000 روپے اضافہ
  • یارس L ATIV X M/T5 کی نئی قیمت 2,970,000 روپے ۔۔۔۔۔ 71,000 روپے اضافہ
  • یارس 5L ATIV X CVT کی نئی قیمت 3,175,000 روپے ۔۔۔۔۔  76,000 روپے اضافہ

ٹویوٹا کرولا

ٹویوٹا کرولا کے تمام ویرینٹس پرایف ای ڈی اب 5 فیصد ہے اور ان کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

کرولا1.6L M/T  کی نئی قیمت 3,380,000 روپے ۔۔۔۔۔ 81,000 روپے اضافہ

کرولا1.6L A/T  کی نئی قیمت 3,534,000 روپے ۔۔۔۔۔ 85,000 روپے اضافہ

کرولا1.6L A/T (SE)  کی نئی قیمت 3,892,000 روپے ۔۔۔۔۔ 93,000 روپے اضافہ

کرولا1.8L CVT  کی نئی قیمت 3,872,000 روپے ۔۔۔۔۔ 93,000 روپے اضافہ

کرولا L1.8 گرینڈی CVT کی نئی قیمت 4,179,000 روپے ۔۔۔۔۔ 100,000 روپے اضافہ

کرولا L1.8 گرینڈی CVT بلیک انٹیرئیر کی نئی قیمت 4,199,000 روپے ۔۔۔۔۔ 100,000 روپے اضافہ

ٹویوٹا ہلکس ریوو

تمام ٹویوٹا ریوو ویرینٹس پرعائد شدہ ایف ای ڈی 10 فیصد ہے اور ان کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

Revo  G M/Tکی نئی قیمت 6,947,000 روپے ۔۔۔۔۔ 158,000 روپے اضافہ

Revo  G A/Tکی نئی قیمت 7,306,000 روپے ۔۔۔۔۔ 167,000 روپے اضافہ

Revo  V A/Tکی نئی قیمت 8,030,000 روپے ۔۔۔۔۔ 181,000 روپے اضافہ

Revo  Roco کی نئی قیمت 8,472,000 روپے ۔۔۔۔۔ 193,000 روپے اضافہ

ٹویوٹا فارچیونر

تمام ٹویوٹا فورچیونر ویرینٹس پر بھی 10 فیصد ایف ای ڈی ہے اور ان کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

فارچیونر جی کی نئی قیمت 8,569,000 روپے ۔۔۔۔۔ 390,000 روپے اضافہ

فارچیونر وی کی نئی قیمت 9,941,000 روپے ۔۔۔۔۔ 452,000 روپے اضافہ

فارچیونر ایس کی نئی قیمت 10,392,000 روپے ۔۔۔۔۔ 473,000 روپے اضافہ

فارچیونر لیجنڈر کی نئی قیمت 10,842,000 روپے ۔۔۔۔۔ 493,000 روپے اضافہ

 

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.