ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانے میں اضافہ کر دیا گیا

0 2,369

موٹر ویز پر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر حالیہ پابندی کے بعد اب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نئی سزائیں اور جرمانے یہ ہیں۔

نئے جرمانے

موٹرویز اور ہائی ویز پر اوور اسپیڈنگ پر جرمانہ بڑھا کر موٹر سائیکل سواروں کے لیے 1500 روپے کار ڈرائیوز کے لیے 2500 روپے، HTVs (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز) کے لیے 5000 روپے اور PSVs (پبلک سروس وہیکلز) کے لیے 10000 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہلکی گاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بھاری گاڑیوں کے لیے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مختص کی گئی ہے۔

قابل اجازت حد سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی پبلک سروس گاڑیوں پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

موٹر ویز یا ہائی ویز پر بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والے موٹرسائیکل سواروں پر اب 1000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

پولیس اب بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل اور کار سواروں اور LTV ڈرائیوروں سے 5000 روپے جبکہ HTV اور PSV ڈرائیوروں سے 10000 جرمانہ وصول کرے گی۔

لین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل، کار سواروں اور LTV ڈرائیورز کو 1000 روپے جبکہ HTV اور PSV ڈرائیوروں کو 5000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اس کے علاوہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر قصوروار پائے جانے والے موٹرسائیکل سواروں کو 500 روپے، کار سواروں اور LTV ڈرائیورز کو 2000 روپے جبکہ HTV اور PSV ڈرائیورز کو 5000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر کار سواروں اور LTV ڈرائیورز کے لیے 1500 روپے جبکہHTV  اور PSV ڈرائیوروں کے لیے 3000 روپے جرمانہ رکھا گیا ہے۔

LTVs, HTVs اور PSVs

خیال رہے کہ LTVs (ہلکی ٹرانسپورٹ وہیکلز) میں مسافر کاریں، جیپیں، پِک اپ، وین، منی بسیں اور ویگنیں شامل ہیں۔ HTVs (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز) میں ٹرک، بسیں، مزدا، ٹریلر، کرین وغیرہ شامل ہیں جبکہ PSVs (پبلک سروس وہیکلز) میں ایمبولینسیں، پولیس کی گاڑیاں، فائر ٹرک وغیرہ شامل ہیں۔

موٹروے اور ہائی وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے برسوں سے تبدئل نہیں کیے گئے تھے لیکن اب این ایچ ایم پی نے جرمانے میں اضافہ کرنے کا بڑا قدم اٹھایا ہے تاکہ نادہندگان کو کٹہرے میں لایا جا سکے اور سب ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور محفوظ رہیں!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.