پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

10 9,877

آج کی دنیا میں ڈرائیونگ لائسنس بہت ضروری ہے بلکہ یہ بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ اس لیے ہم آپ کو بتائیں گے کہ پنجاب میں آپ ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ حکومتِ پنجاب کے طے کردہ آسان اقدامات اٹھا کر آپ موٹر سائیکل اور کار کے لیے اپنا ڈرائیونگ لائسنس لے سکتے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس دراصل ڈرائیور کی اہلیت کے بارے میں بتاتا ہے یعنی اس کی ڈرائیونگ مہارت اور اسے کس قسم کی گاڑی چلانے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی واضح رہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کا انتخاب نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کے پاس معلومات نہیں ہے کہ لائسنس کیسے حاصل کرنا ہے۔

البتہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا پروسس بالکل سادہ ہے؛ آپ کو صرف ڈرائیونگ لائسنس اشوئنس مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) ویب سائٹ پر لاگ اِن ہوکر ڈاؤنلوڈ سیکشن سے لائسنس فارم ڈاؤنلوڈ کرنا، پُر کرنا اور ضروری ڈاکیومنٹس کے ساتھ قریبی لائسنسنگ سینٹر میں جمع کروانا ہوگا۔

درکار ڈاکیومنٹس:

مختلف قسم کے لائسنس کے لیے مختلف ڈاکیومنٹس درکار ہوتے ہیں۔

لرنرز لائسنس:

  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی کاپی
  • کسی بھی ڈاک خانے سے 60 روپے کا ٹکٹ
  • ٹریفک پولیس آفس سے ٹریفک قواعد و ضوابط کی کوڈ بُک
  • میڈیکل سرٹیفکیٹ (50 سال یا اس سے زیادہ کے امیدواروں کے لیے)
  • موٹر سائیکل/موٹر کار: 18 سال
  • LTV (رکشہ، ٹیکسی، ٹریکٹر کمرشل): 21 سال
  • HTV: 22 سال

نوٹ: لرنرز پرمٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے، جس کی میعاد 6 ماہ ہوتی ہے۔

پرمننٹ لائسنس:

  • ایک فائل کوَر کے اندر درخواست فارم (A)
  • اصل لرنر پرمٹ جو کم از کم 6 ہفتے پرانا ہو
  • میڈیکل سرٹیفکیٹ
  • 3 پاسپورٹ سائز تازہ تصویریں (تصدیق شدہ)
  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی ایک تصدیق شدہ کاپی
  • لائسنس کے ڈاکیومنٹ پر مذکورہ فیس کا ایک ٹکٹ

انٹرنیشنل لائسنس:

  • ایک فائل کوَر میں درکار انٹرنیشنل ایپلی کیشن
  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی ایک تصدیق شدہ کاپی
  • لاہور سے جاری کردہ ڈرائیونگ اصل لائسنس کی ایک نقل
  • پاکستانی پاسپورٹ کی ایک کاپی جو ویزے کے ساتھ کم از کم 6 ماہ کے لیے valid
  • 2 تصدیق شدہ تصویریں (پاسپورٹ سائز)
  • 66 روپے کے کورٹ فیس ٹکٹ
  • 450 روپے بینک چالان فیس

نوٹ: درخواست گزار فارم جمع کرواتے ہوئے اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ اپنے ساتھ لائے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب میں مختلف ڈرائیونگ لائسنسز کے لیے یہ فیس اسٹرکچر ہے:

کیٹیگری ٹیسٹ فیس (روپے) 5 سال کے لیے فیس کُل فیس
موٹر سائیکل 50 500 550
مسافر کار 150 750 900
LTV 150 750 900
HTV 200 1000 1200
موٹر سائیکل+ LTV 200 750 950
موٹر سائیکل+ کار 200 750 950
موٹر سائیکل+ رکشہ 100 450 550
ڈلیوری وین 60 280 340

اس کے علاوہ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آپ DLIMS کے ذریعے اپنے لائسنس کا اسٹیٹس اور ڈلیوری کا وقت بھی چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتِ پنجاب کی جانب سے ایک آن لائن لائسنس ویریفکیشن اینڈ ٹریکنگ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے پاک ویلز کی DLIMS – آن لائن لائسنس ویریفکیشن وزٹ کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.