اٹلس ہونڈا جلد ہی سی بی 125 ایف کا نیا ماڈل لانچ کرے گا!

0 12,312

ہونڈا اٹلس پاکستان میں جلد ہی CB125F 2021 ماڈل لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ خبروں کے مطابق کمپنی نے یہ موٹر سائیکلیں روانہ کر دی ہیں اور چند ہی ہفتوں میں یہ ڈیلرشپس پر دستیاب ہوں گی۔

نئے ماڈل میں کمپنی نے نئی تفصیلات دی ہیں، جن میں باڈی کی رنگت کا نیا نیلا اور سفید آپشن، آل-امپورٹنٹ گرافکس اور بلیک ریئر سپورٹ بار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انجن اور نمایاں فیچرز وہی رہیں گے۔

‏CB125F کے فیچرز:

کمپنی کے مطابق موٹر سائیکل 125cc کا 4-اسٹروک OHV انجن مع ایئر کُولنگ رکھتا ہے، جو متوقع طور پر 11hp پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل سیلف اور کِک اسٹارٹ دونوں آپشنز کے ساتھ 5-اسپیڈ ٹرانسمیشن رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل رولر چَین فائنل ڈرائیو اور 12.3 لیٹر کا فیول ٹینک رکھتی ہے۔

موٹر سائیکل میں فرنٹ پر ٹیلی اسکوپ سسپنشن اور ریئر پر سوئنگ آرم ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل کا خشک وزن (ڈرائی ویٹ) 122 کلوگرام ہے۔

ڈیزائن:

تکنیکی طور پر کمپنی نے یہ موٹر سائیکل ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں کے کچھ بنیادی فارمولے کی پیروی کرتے ہوئے ڈیزائن کی ہے۔ مشین ہلکے وزن کی باڈی اور فریم رکھتی ہے جو پرانی لیکن قابلِ بھروسہ CG125 سے چلتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اوور ہیڈ والو ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک سنگل-سلنڈر پٹرول انجن ہے۔

اس کے علاوہ CB125F اپنے زیادہ تر پارٹس CG125 ڈریم اور ڈیلکس سے لیتی ہے، جن میں انجن، چیسی، ایگزاسٹ ٹاپ اور ڈرائیو ٹرین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے کچھ پارٹس، جیسا کہ ویلز اور فرنٹ ڈسک بریکس CB150F سے لیے گئے ہیں۔

‏CB125F کی قیمت:

اپنے پچھلے ماڈل سے بہت زیادہ مختلف نہ ہونے اور کوئی تکنیکی اپگریڈیشن نہ ہونے کے باوجود موٹر سائیکل کی قیمت غیر معمولی طور پر 1,87,500 روپے ہے۔ یہ اسے اپنی براہِ راست مقابل موٹر سائیکل یاماہا YB125Z DX سے پورے 18,000 روپے مہنگا بناتی ہے کہ جو 1,69,500 روپے کی ملتی ہے۔ موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کے مطابق یاماہا کی موٹر سائیکل ہونڈا سے بہتر ہے۔

اٹلس ہونڈا اپنی موٹر سائیکلوں کی پاور، ڈیزائن یا پرفارمنس میں کوئی نمایاں اضافہ کیے بغیر بھی ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ کمپنی صرف باڈی اسٹیکرز اور موٹر سائیکل کے لُک میں معمولی تبدیلیاں ہی کر رہی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.