کیا کِیا کارنیوَل پاکستان میں لانچ ہوگی؟

0 15,624

کِیا نے پاکستان میں اپنی #WeAreUnstoppable مہم کے ذریعے سوشل میڈیا اور گاڑیوں کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ کمپنی کا 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ملک کے مختلف شہروں کا سفر کر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس وقت توقعات اپنے عروج پر ہیں۔ یہ قافلہ جس میں سیڈان اور SUV گاڑیاں شامل ہیں، لیکن کِیا لکی موٹرز کی جانب سے ایک سرپرائز بھی ہو سکتا ہے۔ یہ سرپرائز ہے نئی کِیا کارنیول 2021۔

ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی نے قافلے میں کارنیوَل شامل نہیں کی ہے، کیونکہ وہ اپنے کسٹمرز کو ایک خوش آئند سرپرائرز دینا چاہتی ہے۔ ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ کِیا لکی موٹرز یہ بڑا سرپرائز گفٹ نئے سال کے آغاز کے بعد دے گی۔

اگر جنوبی کوریائی کمپنی اس گاڑی کو پاکستان میں لانچ کرتی ہے تو اس سے لوکل مارکیٹ مزید دلچسپ ہو جائے گی۔ ملٹی-پرپرز وہیکل (MPV) کی شمولیت سے مقابلے کی فضاء بڑھے گی، مارکیٹ کی رنگارنگی میں اضافہ ہوگا اور خریداروں کو پسند کرنے کے لیے مزید چوائس ملے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کارنیوَل 2021 صرف جنوبی کوریا میں لانچ کیا گیا ہے اور جلد ہی چند اہم انٹرنیشنل مارکیٹوں میں آ رہا ہے کہ جن میں پاکستان میں شامل ہے۔

انجن:

ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی نے نئی کارنیوَل کے انجن کو بہتر بنایا ہے۔ پرانا 6-اسپیڈ ٹرانسمیشن رکھنے والے 3.3L کے انجن کو 8-اسپیڈ ٹرانسمیشن کے حامل 3.5L V6 انجن سے بدلا جائے گا۔ یہ واقعی بہت زبردست ڈیولپمنٹ ہے، کیونکہ اس سے اس MPV کی پرفارمنس اور فیول ایوریج میں بہتری آئے گی۔

کِیا کارنیوَل 2021 کے اہم فیچرز:

اس کے علاوہ کِیا کارنیوَل کے اہم فیچرز یہ ہیں:

کِیا کارنیوَل 2021 میں انٹیگریٹڈ میموری سیٹس:

یہ کار انٹیگریٹڈ میموری سیٹس کے ساتھ آئے گی، جس کا مطلب ہے کہ سیٹ کا الیکٹرانک سسٹم مخصوص صارف کے حساب سے ایڈجسٹمنٹ محفوظ کرے گا۔ جب بھی وہ شخص گاڑی میں بیٹھے گا، یہ آٹومیٹک طور پر اس شخص کے حساب سے ایڈجسٹ ہو جائے گی۔

پیڈل شفٹرز اور ڈائل ٹائپ گیئر شفٹ:

ہمارے ذرائع کے مطابق یہ گاڑی پیڈل شفٹرز اور سب سے اہم یہ کہ ڈائل ٹائپ گیئر شفٹ رکھے گی۔ اس ٹرانسمیشن کے ذریعے آپ ڈائل گھما کر گیئرز تبدیل یا ڈرائیو موڈ سیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ واقعی پاکستان میں موجود کسی گاڑی کا حیران کن فیچر ہے۔

کِیا کارنیوَل 2021 میں اسمارٹ کی سے داخلہ:

یہ گاڑی ایک اسمارٹ کی بھی رکھے گی، جو گاڑی میں انٹری کو آسان اور لاکنگ کو محفوظ بناتی ہے۔

پاور ٹیل گیٹ:

کمپنی ایک پاور ٹیل گیٹ بھی انسٹال کرے گی، جس کا مطلب ہے کہ آپ ڈرائیونگ سیٹ کے قریب ایک بٹن کے ذریعے گاڑی کی ڈِگی کھول یا بند کر سکتے ہیں۔

اسمارٹ سلائیڈنگ ڈورز:

اسمارٹ سلائیڈنگ ڈورز اس گاڑی کا زبردست فیچر ہوں گے، کیونکہ یہ آٹومیٹک طور پر کھلیں گے اور بند ہوں گے، جس سے مسافر محفوظ اور کسی بھی جھنجھٹ سے آزاد ہو جائیں گے۔

ہیٹڈ اور وینٹی لیٹڈ سیٹس:

ان ہیٹڈ اور وینٹی لیٹڈ سیٹس کے ذریعے کِیا کارنیوَل میں سفر بہت آسان، آرام دہ اور پرسکون ہو جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ بغیر کسی مسئلے کے زیادہ لمبے روٹ پر بھی سفر کر سکیں گے۔

کِیا کارنیوَل 2021 کا انٹیریئر:

مبینہ طور پر کِیا نئی کارنیویل ٹو-ٹون انٹیریئر میں ہائیڈروگرافک گارنیشنگ کے ساتھ لانچ کرے گا۔ یہ فیچر اس گاڑی کو لگژری سیگمنٹ کا حصہ بنا دے گا۔

کِیا کارنیوَل 2021 کی قیمت:

ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی یہ نئی گاڑی 80 سے 90 لاکھ روپے کی قیمت میں لانچ کرے گی۔

فیصلہ:

کِیا لکی موٹرز لوکل مارکیٹ میں ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے کہ جس نے 2018 میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی مارکیٹ کو اچھی طرح قابو میں کر لیا ہے۔ کمپنی ریکارڈ تعداد میں اسپورٹیج فروخت کر رہی ہے، جبکہ اس کی ہیچ بیک پکانٹو بھی خریداروں میں جگہ پا رہی ہے۔ اپنی گاڑیوں کی وسیع رینج کے ذریعے کِیا پاکستان میں موجود اداروں کو سخت کمپٹیشن دے رہی ہے، جو لوکل کسٹمرز کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.