ڈرائیونگ کرتے ہوئے کمر کے درد سے کیسے بچیں؟

0 4,173

کام پر جانا ہو یا یونیورسٹی یا کالج پہنچنا، گھنٹہ بھر کی ڈرائیو آجکل عام ہے۔ ٹریفک جام ہو جائے تو اکثر لوگوں کو کئی کئی گھنٹے روڈوں پر ہی گزارنا پڑتے ہیں جو مجھ جیسے لوگوں کے لیے ایک تھکا دینے والا اور ناقابلِ برداشت کام ہوتا ہے۔ 

اگر آپ روزانہ لمبے رُوٹ پر سفر کرتے ہیں یا ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں، تو یہ بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ مسلسل ڈرائیونگ کرنا یا کافی دیر تک سیٹ پر بیٹھے رہنا آپ کی کمر پر بُرا اثر ڈال سکتا ہے اور کمر میں مستقل درد کا سبب بنتا ہے، جو اچھی علامت نہیں ہے۔

back pain

آئیے آپ کو کچھ ٹپس دیتے ہیں جن سے آپ اپنی کمر کی تکلیف کم کر سکتے ہیں اور اپنے پٹھوں کو اکڑنے اور ان میں درد ہونے سے بچا سکتے ہیں: 

سفر سے پہلے آرام کریں: 

لمبے سفر سے پہلے کچھ ورزش کر لیں یا کسی آرام دہ کرسی پر بیٹھ جائیں۔ اس سے آپ کو کمر درد سے کچھ تحفظ ملے گا۔ اگر آپ کو سفر سے پہلے ہی کم درد کی شکایت ہو تو خطرہ ہے کہ منزل تک پہنچتے پہنچتے یہ درد ناقابلِ برداشت ہو جائے، اس لیے پہلے آرام ضرور کریں۔

back pain-stretching

پُر سکون ہوکر سفر کریں: 

کار میں داخل ہوتے ہوئے جتنا پُر سکون ہو سکتے ہیں، ہو جائیں۔ موبائل فون، بٹوے اور کوئی بھی ایسی چیز نکال دیں جو آپ کی جیبوں میں موجود ہو، تاکہ آپ کو سیدھا بیٹھنے مین مدد ملے اور آپ کی ریڑھ کی ہڈی بالکل سیدھی رہے۔

back pain-posture

کوشش کریں کہ سفر میں جھٹکے نہ لگیں: 

کمر کے درد کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے بے آرام سفر۔ جیسے ہی آپ کسی اونچے نیچے رستے یا گڑھے سے گزرتےہیں تو اچانک جھٹکا لگتا ہے جو سیدھا ریڑھ کی ہڈی پر اثر کرتا ہے۔ اس لیے یقینی بنائیں کہ ٹائروں میں ہوا حد سے زیادہ نہ ہو، گاڑی کے شاک اچھی حالت میں ہوں اور سیٹوں میں فوم بھی کافی ہو۔ 

زیادہ دیر تک مت بیٹھیں: 

ہو سکے تو تھوڑی چہل قدمی کر لیں اور ٹانگوں کی ورزش بھی کریں۔ آپ کی ریڑھ کی ہڈی ایسی نہیں ہوتی کہ آپ بہت زیادہ دیر تک بیٹھے رہیں۔ اس لیے ڈرائیونگ کرتے ہوئے اگر ممکن ہو تو ہر آدھے گھنٹے بعد تھوڑا بہت چلنا چاہیے تاکہ آپ کے پٹھے نہ اکڑ جائیں۔ 5 سے 10 سیکنڈوں کی حرکت بھی اچھی ہے، بجائے اس کے کہ بالکل کی حرکت نہ کی جائے۔ 

اپنے ذہن کو مصروف رکھیں:

اس سے واقعی بہت مدد ملتی ہے۔ اگر آپ کا دھیان تکلیف کی طرف نہ ہو تو سفر خوشگوار ہو جاتا ہے۔ اس لیے آپ میوزک سُن سکتے ہیں، اگر ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہوں تو اِدھر اُدھر دیکھ سکتے ہیں یا اپنے ساتھ بیٹھے مسافر سے باتیں بھی کر سکتے ہیں۔ اگر سفر میں کوئی دوسرا موجود ہے تو آپ وقفے وقفے سے ڈرائیونگ بھی کر سکتے ہیں۔

back pain-listen-to-msuci

اچھی طرح بیٹھنا: 

سفرشروع کرنے سے پہلے ڈرائیو سیٹ کو اچھی طرح ایڈجسٹ کرنا بہت اہم ہے۔ اپنی سِیٹ کو اس طرح recline کریں کہ آپ کا سر ہیڈ ریسٹ سے لگ جائے، ہوا میں معلق نہ رہے۔ سِیٹ کو ایسی پوزیشن میں رکھیں کہ آپ کو بریک لگانے کے لیے پوری ٹانگ نہ ہلانی پڑے، بلکہ پیر کی معمولی حرکت ہی بریک لگانے کے لیے کافی ہو۔

back pain-posture

back pain-posture

مِررز کو ایڈجسٹ کریں: 

اپنے سائیڈ وِیو مررز کو اس طرح ایڈجسٹ کریں کہ آپ کو گزرتے ہوئے ٹریفک کو دیکھنے کے لیے باربار گردن نہ گھمانی پڑے۔ یعنی شیشے میں دیکھنے کے لیے پورا سر گھمانے کے بجائے صرف آنکھیں پھیرنے کی ضرورت ہو۔

back pain-adjust-mirrors

کُشن کا استعمال کریں: 

کمر کے نچلے حصے میں درد کو کم کرنے میں مدد کے لیے کار میں کشن کا استعمال کریں۔ کاروں کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے بہت سے کشن مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو آپ کی کمر کو سیدھا رکھتے ہیں۔ ان سے ایک ہموار اور آرام دہ سفر بھی ملتا ہے۔

back pain-cushion

اگر ڈرائیونگ کے دوران کمر درد سے بچنے کے لیے آپ کے پاس بھی کوئی ٹپ ہے تو نیچے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔ 

مزید خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.