بنگلہ دیش اگلے سال پہلی ‘مقامی طور پر تیار کردہ’ کار لانچ کرے گا
بنگلہ دیش 2021ء میں اپنی مقامی طور پر مینوفیکچر کی جانے والی پہلی گاڑی لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا ہے کہ سرکاری ادارہ پراگتی موٹرز یہ گاڑی مٹسوبشی موٹرز کے تعاون سے لانچ کرے گا۔
بنگلہ دیش آٹوموبائل انڈسٹری ڈیولپمنٹ پالیسی 2020 کو آخری صورت دے کر اس پلان کے آغاز کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وزیر صنعت نور المجید محمود ہمایوں کا کہنا ہے کہ حکومت اس پالیسی کا ڈرافٹ فائنل کر چکی ہے۔
وزیر نے ابھی تک اس گاڑی کی شکل، نام یا فیچرز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ البتہ انہوں نے یقین دلایا کہ اس گاڑی کی ڈیولپمنٹ اور ٹیسٹنگ جلد شروع ہو جائے گی۔
بنگلہ دیش کا آٹو سیکٹر:
خبروں کے مطابق بنگلہ دیش میں روزانہ تقریباً 63 گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں۔ 2012ء میں جب آٹو مارکیٹ اٹھ رہی تھی، تو یہ تعداد 29 تھی۔ بنگلہ دیش ری کنڈیشنڈ وہیکلز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (BARVIDA) کے مطابق 2019 میں گاڑیوں کی فروخت 5,000 کروڑ ٹکے کی رہی۔
اس باڈی کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے آٹوموبائل سیکٹر میں اوسطاً ہر سال 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت سالانہ تقریباً 23,000 گاڑیاں شورومز سے نکلتی ہیں۔ ان میں سے کُل 3,000 نئی گاڑیاں ہوتی ہیں۔
ماہرین سمجھتے ہیں کہ یہ طلب مقامی پروڈکشن شروع ہونے کے بعد 1,00,000 سالانہ سے تجاوز کر جائے گی۔ BARVIDA کا کہنا ہے کہ “بنگلہ دیش آٹوموبائل انڈسٹری مستقبل میں عالمی سپلائی چَین کا حصہ بھی بن سکتی ہے۔”
پاکستان کے ساتھ کمپیریزن:
اگر ہم پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کو دیکھیں تو اس میں اپنی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی بننے کا دُور دُور تک کوئی امکان نہیں ہے۔ لوکل مینوفیکچررز کہیں کم سیفٹی فیچرز کے ساتھ یا سرے سے ہی یہ فیچرز نہ رکھنے والی گاڑیاں فروخت کر رہے ہیں۔
البتہ پہلی آٹو پالیسی 2016-2020 کے بعد لوکل مارکیٹ میں نئے ادارے آئے۔ کِیا اور ہیونڈائی پہلے ہی اپنی گاڑیاں لانچ کر چکے ہیں۔ یہ گاڑیاں بہتر سیفٹی فیچرز اور اچھی بلٹ کوالٹی رکھتی ہیں۔ اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ادارے پاکستان میں کمپٹیشن کو بڑھائیں گے۔ اس سے مقامی صارفین کے لیے اچھے معیار کی گاڑیوں کی فراہمی یقینی ہوگی۔
بنگلہ دیش سے آنے والی اس خبر کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہ؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مقامی سطح پر کار بنانے میں بنگلہ دیش پاکستان کو شکست دے دے گا؟
مزید ویوز، نیوز، ریویوز اور اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔