بی ایم ڈبلیو 3 سیریز-تفصیلات اور خصوصیات کا ریویو

0 1,590

آج ہم آپ کے لیے بی ایم ڈبلیو 3 سیریز کی دو مثالی گاڑیوں کا ریویو لائے ہیں، بی ایم ڈبلیو E92 335i اور E46 330Ci۔ کیونکہ 330Ci دراصل 335i پیشرو یعنی predecessor ہے، اس لیے ہم پہلے اس کا واک اراؤنڈ کریں گے۔ ہم آپ کے ساتھ ان گاڑیوں کی نمایاں خصوصیات، تفصیلات اور خوبیاں پیش کریں گے۔

بی ایم ڈبلیو E46 330Ci:

اس کار کی پروڈکشن 1997 میں شروع ہوئی اور اپنی پوری زندگی میں یہ اس کلاس میں راج کرتی رہی۔ اس کلاس میں آؤڈی E4 اور مرسڈیز سی-کلاس جیسی گاڑیاں تھیں۔ بی ایم ڈبلیو E46 سڑک پر اور ٹریک پر بھی بہتر تھی اور دوسری گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ تھی۔ اسے اپنے وقت میں ہینڈلنگ کے معاملے میں بہترین گاڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا، جبکہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کمپنی کی تاریخ میں بننے والی بہترین بی ایم ڈبلیو ہے۔

ریویو کی گئی E46:

جس کار کا ہم ریویو کر رہے ہیں وہ 2002 کی 330Ci ہے، جس میں Ci کا مطلب ہے کنورٹیبل یا کوپ ماڈل۔ یہ 330 ٹاپ آف دی لائن ماڈل تھی، اپنے اسپورٹس M ویرینٹ کے تحت۔ یہ کار 3.0L اِن لائن سکس M54 انجن رکھتی ہے، جو 230bhp پیدا کرتا ہے اور 220 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی ٹاپ اسپیڈ رکھتا ہے۔

یہ ماڈل 10.45 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلومیٹرز کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے۔

بی ایم ڈبلیو E46 میں الیکٹرک ہیٹڈ بکٹ سیٹس ہیں، اس کے ساتھ یہ کروز کنٹرول، کلائمٹ کنٹرول اور ٹریکشن کنٹرول رکھتی ہے، جو اُس وقت نیا فیچر تھا۔ آپ اس کے ہارڈ ٹاپ کو اپنی پسند کے مطابق سافٹ ٹاپ سے بھی بدل سکتے ہیں۔ کنزیومرز کا ماننا ہے کہ یہ مخصوص ماڈل اب بھی بہترین شکل رکھنے والی کار ہے۔

بی ایم ڈبلیو E92 335i:

بی ایم ڈبلیو نے یہ کار چار مختلف ویرینٹس میں لانچ کی تھی؛ چار دروازوں والی سیڈان E90، چار دروازوں والی اسٹیشن ویگن E91، دو دروازوں والی کوپ E92 اور دو دروازوں والی کنورٹیبل E93۔

ہم جس کار کا ریویو کر رہے ہیں وہ E92 ہے۔ اس کار کی پروڈکشن 2006 میں شروع ہوئی تھی اور 2013 تک جاری رہی۔ یہ ماڈل دوسرے ماڈلز سے بڑا اور بہتر تھا، ساتھ ہی یہ مقابلے پر موجود دوسری گاڑیوں سے زیادہ محفوظ اور کشادہ تھا۔

بی ایم ڈبلیو نے یہ ماڈل اپنے دوسرے ماڈلز سے زیادہ ٹیکنالوجی فیچرز کے ساتھ لانچ کیا تھا، جس میں آئی ڈرائیو سسٹم بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ 335i میں ہیٹڈ سیٹس ، آٹو کلائمٹ کنٹرول اور بلوٹوتھ ہیں، جو اپنے زمانے کے حساب سے بہت اعلیٰ فیچرز تھے۔

اس کے علاوہ مینوفیکچرر کمپنی نے کار میں اسٹینڈرڈ کے طور پر لکڑی کا ٹرِم دیا، ساتھ ہی 13-اسپیکر لاجک7 ساؤنڈ سسٹم بھی۔ اپنی پیشرو کی طرح 335i بھی ٹاپ-اینڈ ماڈل تھا، اپنے اسپورٹ Mویرینٹ کے بالکل نیچے۔

انجن:

یہ انجن ٹوئن-ٹربو اِن لائن 6 ‏3000cc انجن کے ساتھ آیا جو 307bhp پیدا کرتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 225 کلومیٹرز فی گھنٹہ ہے۔

یہ 5.5 سیکنڈز میں 0سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ تک پہنچتی ہے۔

ریویو کی گئی کار:

جس کار کا ریویو کیا جا رہا ہے اس میں ایکسٹیریئر اور پرفارمنس کی کئی modifications کی گئی ہیں، جیسا کہ forged انٹرکولر اور Dcap ایگزاسٹ۔ ان modifications کے بعد یہ کار تقریباً 450bhp پیدا کرتی ہے، 280 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی ٹاپ اسپیڈ کے ساتھ۔

وڈیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.