ہیونڈائی کی کوئی بھی کار بُکنگ کے ایک ماہ بعد حاصل کریں

0 19,911

ہیونڈائی نشاط نے ایک آفر دی ہے جس کے تحت آپ کوئی بھی ہیونڈائی کار بُکنگ کے صرف ایک ماہ بعد حاصل کر سکتے ہیں۔ یعنی کہ اگر آپ آج کوئی بھی ہیونڈائی کار بُک کرتے ہیں تو آئندہ ماہ آپ کو گاڑی مل جائے گی جو کہ صارفین کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔

کمپنی کی جانب سے کی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں محدود مدت کی پیشکش کا اعلان کیا گیا ہے۔ لہذا، اپنی قریبی ہیونڈائی ڈیلر شپ وزٹ کر کے اس پیشکش سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ واقعی ایک بڑی خبر ہے کیونکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی تقریباً تمام کاروں کی ترسیل میں تاخیر کا سامنا تھا۔ زیادہ تر کاروں کی ڈیلیوری کا وقت 6-8 ماہ کے درمیان تھا۔ لیکن اب اس پیشکش کے تحت آپ کو ایک ماہ کے اندر گاڑی مل جائے گی، جو مقامی مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بالکل غیر حقیقی معلوم ہوتی ہے۔

دریں اثنا، ہیونڈائی کی عام ڈیلیوری کا وقت تقریباً 3-4 ماہ ہے، لہذا یہ ہیونڈائی کار  کے خریداروں کے لیے ایک اچھی پیشکش ہے۔ دریں اثنا، ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اپنی کمرشل پک اپ وین پورٹر H-100 کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

نئی قیمتیں

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کمرشل گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کے اطلاق کو ختم کرنے کے بعد، ہم نے صارفین تک فائدہ پہنچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ لہذا، میں ہیونڈائی نشاط نے پورٹر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ہیونڈائی پورٹر کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

Hyundai Porter price

ہمیں امید ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی گاڑیوں کا ڈلیوری ٹائم کم کریں گی۔ اس سے صارفین کے درمیان کمپنیوں سے متعلق نہ صرف اعتماد بڑھے گا بلکہ آن منی جیسی لعنت سے بھی چھٹکارا ملے گا۔

اس پیشکش کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے کیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.