پروٹون گاڑیوں کی بکنگ معطل کر دی گئی
غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش الحاج آٹوموٹیو نے تمام پروٹون گاڑیوں بشمول پروٹون ساگا اور پروٹون X70 کی بکنگ معطل کر دی ہے۔ اس سے قبل کمپنی 2021 کے آخر تک کار کی ڈیلیوری میں مشکلات کا شکار تھی۔
کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بکنگ روک دی گئی ہے۔
ٹویوٹا کی بکنگ معطل
اس سے قبل 18 مئی کو ٹویوٹا پاکستان نے معیشت کی غیر یقینی اور مارکیٹ کی غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے ایک بار پھر بکنگ کو معطل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹویوٹا معاشی صورتحال کی ایک ماہ میں دوسری بار اپنی تمام گاڑیوں کی بکنگ معطل کی۔ سیاسی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جس کا مطلب کار کمپنیز کے لیے بہت زیادہ درآمدی بل ہیں کیونکہ انہیں بڑے پرزے درآمد کرنے ہوتے ہیں۔
ٹویوٹا پر پابندی کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ دوسری کمپنیاں بھی اس کی پیروی کریں گی اور ایسا ہی ہوا، پروٹون نے بھی اپنی تمام گاڑیوں کی بکنگ معطل کر دی ہیں۔ اگر صورتحال یہی رہی تو آنے والے دنوں میں مزید کمپنیاں اپنی بکنگ بند کر دیں گی اور یہ مقامی آٹو انڈسٹری کے لیے اچھا نہیں ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری پہلے ہی ریکارڈ حد سے زیادہ شِپمنٹ کے اخراجات اور خام مال کی قیمتوں کی شکل میں عالمی وبا کورونا کے اثرات کا سامنا کر رہی ہے۔
بکنگ کی معطلی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ نے کوئی پروٹون کار بک کرائی ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔