گزشتہ ماہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ
اگر آپ پاکستان میں رہ رہے ہیں تو یقینا آپ کو اس بات کا اندازہ ہو گا کہ گزشتہ ماہ سے اب تک گاڑیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ڈالر کی شرح میں اضافے کے بعد تمام کار کمپنیز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
روپے کی قدر میں کمی سے متعلق قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بارے ذیل میں مختصر گفتگو کی گئی ہے۔
قیمت میں اضافہ بمقابلہ ڈالر ریٹ
اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے اپنی قیمتوں میں اوسطاً 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔ دریں اثنا، گزشتہ دو ماہ میں پاکستانی روپے کی قدر میں 21 فیصد کمی ہوئی ہے۔ لہذا، اس کا مطلب ہے کہ قیمتیں تقریباً روپے کی قدر میں کمی کے مطابق بڑھائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیڈان بشمول ٹویوٹا کرولا، یارِس، ہنڈا سِوک اور سٹی کی قیمتیں سب سے زیادہ بڑھائی گئی ہیں جبکہ ہنڈائی اور کِیا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا تناسب بالترتیب 13 فیصد اور 15 فیصد ہے۔
دوسری جانب نئی آںے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں کم اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ کم شرح بنیادی طور پر ان مراعات کی وجہ سے ہے جو انہیں پاکستان کی پہلی آٹو پالیسی 2016-2021 کے تحت ملی تھیں۔
قیمتوں میں سب سے بڑا اضافہ
ٹویوٹا کرولا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے:
- ٹویوٹا کرولا آلٹس 8 CVTکی قیمت میں 26.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
- کرولا 1.8 گرینڈی سی وی ٹی کی قیمت میں 26.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
- کرولا آلٹس گرینڈی CVT 1.8(بلیکن انٹیرئیر) کی قیمت میں 26.3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، ٹویوٹا فارچیونر کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح اگر ہم ہنڈا کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں بات کریں تو تمام کاروں کی قیمتوں میں اوسطاً 24 فیصد اضافہ نظر آتا ہے۔ پاک سوزوکی نے قیمتوں میں اوسطاً 23 فیصد اضافہ کیا ہے۔
قیمت میں سب سے کم اضافہ
کیا سٹونک کی قیمتوں میں سب سے کم 2.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کِیا کی قیمتوں میں اضافے کا اوسط تقریبا 15 فیصد ہے۔ دریں اثنا، ہیونڈئی نے بھی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اوسطاً 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔ سب سے کم اضافہ سوناٹا کہ قیمت میں دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں، پاکستان میں متعدد وجوہات کی بنا پر کار کی قیمتوں میں اضافہ ایک طرح کا معمول بن گیا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل ماضی کی طرح ہنگامہ خیز نہیں ہوگا۔
پاکستان میں گاڑیوں کی ان نظر ثانی شدہ قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ جائز ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔