گزشتہ ماہ گاڑیوں کی سیلز میں صرف 1 فیصد اضافہ ہوا
ہر مہینے ہم آپ کو مقامی آٹو میکرز کی فروخت پر مبنی ایک تفصیلی کار سیلز رپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ آج ایک بار پھر ہم ایک ایسی ہی ماہانہ رپورٹ کے ساتھ حاضر ہیں جس میں گزشتہ ماہ سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار دئیے گئے ہیں اور یہ کہنا کافی ہے کہ مقامی کار مارکیٹ کی صورتحال کی طرح گاڑیوں کی سیل بھی غیر مستحکم ہے۔
جولائی میں 36 فیصد کی نمایاں کمی کے بعد، اگست میں گاڑیوں کی سیلز میں 1 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق، مقامی کار اسمبلرز نے پچھلے ماہ 8699 یونٹس فروخت کیے جبکہ جولائی میں 8589 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔
دوسری جانب، سال بہ سال (YoY) سیلز کی بات کریں تو یہاں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی کار مینوفیکچررز نے پچھلے ماہ 8589 کاریں فروخت کیں جبکہ پچھلے سال اسی عرصے کے دوران صرف 7579 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔
بائکس اور رکشوں کی سیلز
موٹرسائیکل اور رکشوں کی سیلز کی بات کی جائے تو مقامی بائیک کمپنیز نے پچھلے ماہ 23 فیصد کا اضافہ دیکھا، اگست 2024 میں 104234 بائکس فروخت ہوئیں جبکہ جولائی 2024 میں یہ تعداد 84993 یونٹس تھی۔ سالانہ سیلز کے حوالے سے 18 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ ماہ 104234 یونٹس کے مقابلے میں جولائی میں 88318 یونٹس فروخت ہوئے۔
اٹلس ہنڈا کی سیلز میں پچھلے ماہ 29 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو پچھلے ماہ 90483 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ جولائی 2024 میں 70255 یونٹس فروخت ہوئے۔
پاک سوزوکی نے پچھلے ماہ اپنی سیلز میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا، کمپنی نے گزشتہ ماہ 1906 بائکس فروخت کیں جبکہ جولائی 2024 میں 1643 یونٹس فروخت ہوئے۔
ٹرک اور بسیں
ٹرک اور بسوں کی سیلز پچھلے ماہ 2 فیصد کمی کے ساتھ 300 یونٹس رہیں جبکہ جولائی 2024 میں 307 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔
کمپنیز کے حساب سے سیلز کا تجزیہ
ٹويوٹا پاکستان کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پچھلے ماہ سیلز 2129 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ جولائی 2024 میں 1664 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
ہنڈا اٹلس کی فروخت بھی ایسی ہی رہی، پچھلے ماہ 23 فیصد اضافہ کے ساتھ 1148 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ جولائی 2024 میں 931 یونٹس فروخت ہوئے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) کی فروخت میں 18 فیصد کمی آئی، اگست 2024 میں 3653 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جولائی 2024 میں 4470 کاریں فروخت ہوئیں۔
ہنڈائی نشاط کی فروخت میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا، پچھلے ماہ 591 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ جولائی 2024 میں 529 یونٹس تھے۔
سازگار انجینئرنگ (SAZEW) کی فروخت میں اگست 2024 میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ 953 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ جولائی 2024 میں یہ تعداد 871 یونٹس تک محدود تھی۔
دیوان گروپ، جو حال ہی میں مارکیٹ میں داخل ہوا ہے، نے اگست 2024 میں 104 یونٹس تیار کیے اور 47 فروخت کیے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رپورٹ میں کیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز، اور الفلاح پروٹون کی فروخت کے اعدادوشمار شامل نہیں کیے گئے کیونکہ یہ PAMA کے رکن نہیں ہیں۔
گاڑیوں کے لحاظ سے سیلز کا تجزیہ
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے 2023 یونٹس آلٹو، 131 یونٹس سوزوکی کلٹس، 190 یونٹس سوزوکی ویگن آر، 559 یونٹس سوزوکی سوئفٹ، 743 یونٹس سوزوکی بولان، اور 7 یونٹس سوزوکی راوی کے فروخت کیے۔
ٹويوٹا انڈس نے کرولا، یارس، اور کرولا کے 1565 یونٹس، اور فارچیونر اور ہائی لکس کے 564 یونٹس فروخت کیے۔
ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سِوک کے 1073 یونٹس، اور بی آر-وی اور ایچ آر-وی کے 75 یونٹس فروخت کیے۔
ہنڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 70 یونٹس، سوناٹا کے 63 یونٹس، پورٹر کے 182 یونٹس، اور ٹکسن کے 276 یونٹس فروخت کیے۔
یہ تمام فروخت کا ماہ بہ ماہ موازنہ ہے۔
Car Model | July’24 | August’24 | Difference |
Suzuki Alto | 2,869 | 2,203 | -29% |
Suzuki Cultus | 96 | 131 | 36% |
Suzuki Wagon R | 139 | 190 | 37% |
Suzuki Bolan | 288 | 743 | 158% |
Suzuki Ravi | 576 | 7 | -99% |
Suzuki Swift | 502 | 559 | 11% |
Toyota Corolla & Yaris | 1,106 | 1,565 | 42% |
Toyota Fortuner & Hilux | 558 | 564 | 1% |
Honda City & Civic | 790 | 1,703 | 36% |
Honda BRV & HRV | 141 | 75 | -47% |
Hyundai Tucson | 113 | 276 | 144% |
Hyundai Sonata | 34 | 63 | 85% |
Hyundai Elantra | 33 | 70 | 112% |
Hyundai Porter | 349 | 182 | -48% |