ہنڈا سٹی کے لیے 7 اپگریڈز کے خصوصی پیکج کا اعلان
ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے کرولا کراس پر خصوصی قیمت کی پیشکش کے بعد ہنڈا اٹلس نے بھی اپنی سیڈان، ہنڈا سٹی کے لیے 7 اپگریڈز کے ساتھ ایک خصوصی پیکج پیش کیا ہے۔ “30 سال کی بہترین کارکردگی” کا جشن مناتے ہوئے، کار کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ اپنی گاڑی کو مزید آرام دہ بنانے کیلئے اپ گریڈ کریں اور تفصیلات کے لیے اپنی قریبی ہنڈا تھری ایس ڈیلرشپ کا وزٹ کریں۔
ہنڈا سٹی میں کی گئی اپ گریڈز
یہ بات اہم ہے کہ یہ اپ گریڈز ہنڈا سٹی L1.2 CVT ویرینٹ میں پیش کیے جا رہی ہیں، جن میں شامل ہیں:
- RR (رئیر رائٹ) اسپیکرز
- الائے ویلز
- فرنٹ فوگ لائٹس
- ہائی گریڈ سیٹس
- شارک فن اینٹینا
- نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ریورس کیمرہ
- کروم ڈور ہینڈلز
اپ گریڈز کی قیمت
کمپنی نے اپنی پوسٹ میں اس پیکج کی قیمت کا ذکر نہیں کیا لہذا ہم نے کمپنی کے آفیشلز اور ڈیلرشپس سے رابطہ کیا۔ دو ہنڈا ڈیلرشپس کے مطابق کسٹمرز یہ 7 اپ گریڈز کا پیکیج 399000 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں، جو کہ ہنڈا سٹیL 1.2 CVT کی ایکس فیکٹری قیمت کے علاوہ ہے جبکہ اس وقت گاڑی کی قیمت 4689000 روپے ہے۔ اس طرح گاڑی کی کل قیمت 5088000 روپے ہو جائے گی۔
تاہم، کمپنی نے ابھی تک اس پیکج کی قیمت کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا۔ جیسے ہی ہمیں کوئی نئی معلومات موصول ہوتی ہیں، ہم آپ کو مطلع کر دیں گے۔
ہنڈا سٹی کو پاکستان میں 2021 میں لانچ کیا گیا تھا اور ہنڈا کی گاڑی ہونے کی وجہ سے اسے گاہکوں میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ یہ سیڈان ہمیشہ سے ہی کمپنی کے بہترین سیلرز میں سے ایک رہی ہے اور اسے انٹرا سٹی اور لمبے روٹس پر ڈرائیو کے لیے ایک آرام دہ اور قابل اعتماد گاڑی تصور کیا جاتا ہے۔
آپ ہنڈا سٹی کے ان اپگریڈز کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ اس نئے پیکج کا انتخاب کریں گے؟ اپنی رائے کمنٹس سیکشن میں ضرور شیئر کریں۔