گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 29 فیصد اضافہ
پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل مثبت ٹرینڈ دیکھنے کو آ رہا ہے اور پچھلے چند مہینوں سے یہ بہتر سمت میں جا رہی ہیں۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PAMA) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق انڈسٹری نے اکتوبر 2020 میں 14,054 یونٹس فروخت کیے، جبکہ اس کے مقابلے میں اکتوبر 2019ء میں یہ 10,853 یونٹس تھے۔
تاہم، اگر ہم کِیا لکی موٹرز (جو PAMA کا ممبر نہیں ہے) کے اعداد و شمار بھی شامل کر لیں تو سال بہ سال (YoY) بنیادوں پچھلے مہینے یہ اضافہ 43 فیصد کا نظر آتا ہے۔
مسافر گاڑیوں کی فروخت سال بہ سال:
رپورٹ بتاتی ہے کہ انڈس موٹر کمپنی (ـIMC) اور ہونڈا اٹلس نے YoY میں بالترتیب 120 اور 61 فیصد کا اضافہ کیا۔ انڈس موٹرز نے پچھلے مہینے 5,481 گاڑیاں فروخت کیے جبکہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ تعداد 2,496 تھی۔ کمپنی کی گاڑی یارِس 3,058 یونٹس کی فروخت کے ساتھ سب سے نمایاں رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یارِس کی فروخت ہونڈا کی سٹی اور سوِک سے بھی زیادہ رہی۔
اس کے علاوہ ہونڈا نے اکتوبر 2019 میں 1,384 یونٹس کے مقابلے میں 2,230 یونٹس فروخت کیے۔
تاہم پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) کی سیلز میں سال بہ سال کی بنیاد پر 13 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس نے پچھلے سال میں اکتوبر کے مہینے میں 6,973 یونٹس کے مقابلے میں اس مرتبہ اکتوبر میں 6,054 یونٹس فروخت کیے۔
آلٹو کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 29 فیصد کی کمی آئی ہے جس کے پچھلے مہینے 2,893 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ اکتوبر 2019 میں یہ تعداد 4,048 تھی۔ اس کے علاوہ کلٹس کی فروخت میں 31 فیصد کی کمی ہوئی، جس کے اکتوبر 2020 میں صرف 816 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ تعداد 1,179 تھی۔
SUVs اور جیپیں:
پچھلے مہینے SUV سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر کِیا لکی موٹرز کا غلبہ رہا۔ رپورٹس کے مطابق اس نے پچھلے مہینے 1,500 یونٹس فروخت کیے ہیں۔ تاہم ہیونڈائی ٹوسان کے گزشتہ ماہ 211 یونٹس فروخت ہوئے۔ ٹویوٹا نے فورچیونر کے 239 یونٹس فروخت کیے، جبکہ اکتوبر 2019 میں 101 یونٹس بیچے تھے۔
اس کے علاوہ ہونڈا نے اکتوبر 2020 میں BR-V کے 372 یونٹس فروخت کیے، پچھلے سال کے اسی مہینے میں 349 گاڑیوں کے مقابلے میں۔ مجموعی طور پر پچھلے مہینے 822 ایس یو وِیز اور جیپیں فروخت ہوئیں، جبکہ اکتوبر 2019 میں یہ تعداد 450 تھی۔
موٹر سائیکلیں اور رکشے:
اٹلس ہونڈا نے پچھلے مہینے 1,16,000 موٹر سائیکلیں فروخت کیں، پچھلے سال کے اسی مہینے میں 1,00,018 کے مقابلے میں۔ اکتوبر 2019 میں 1,56,872 کے مقابلے میں مجموعی طور پر پچھلے مہینے کے دوران 1,75,294 موٹر سائیکلیں اور تین پہیوں والی گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو سال بہ سال میں 21 فیصد کا اضافہ ظاہر کر رہا ہے۔
ٹرک اور بسیں:
اکتوبر 2020 میں ٹرکوں کی فروخت میں بھی مثبت رحجان دیکھنے میں آیا اور 321 ٹرک فروخت ہوئے، پچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ تعداد 240 تھی۔ اس کے علاوہ پچھلے سال اکتوبر میں 303 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں اکتوبر 2020 میں 366 بسیں فروخت ہوئیں۔
ٹریکٹرز:
فارم ٹریکٹروں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جن کے پچھلے مہینے ڈیلرشپس سے 4,482 یونٹس فروخت ہوئے، اکتوبر 2019 میں یہ تعداد 2,861 تھی۔
گاڑیوں کی فروخت سال بہ سال | |||
کیٹیگری | اکتوبر – 19 | اکتوبر – 20 | فرق |
مسافر گاڑیاں | 10,853 | 14,054 | 29% |
ہونڈا اٹلس | 1,384 | 2,230 | 61% |
ٹویوٹا انڈس | 2,496 | 5,481 | 120% |
پاک سوزوکی | 6,973 | 6,054 | -13% |
ٹرک اور بسیں | 303 | 366 | 21% |
جیپیں اور SUVs | 450 | 822 | 83% |
موٹر سائیکلیں، 3 پہیوں والی گاڑیاں | 156,872 | 175,294 | 12% |
ٹریکٹرز | 2,861 | 4,482 | 57% |
گاڑیوں کی ماہ بہ ماہ فروخت:
گاڑیوں کی فروخت میں ماہ بہ ماہ (MoM) بنیادوں پر 1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے میں IMC کی جانب سے یارِس کی فروخت میں 26 فیصد کا اضافہ نمایاں تھا۔ ہونڈا کی فروخت میں MoM بنیادوں پر 19فیصد کی کمی آئی ہے کیونکہ سٹی اور سوِک کی فروخت میں 18 فیصد کا زوال آیا ہے جو نئی لانچ ہونے والی گاڑی یارِس کی دستیابی کی وجہ سے ہوا ہے۔
گاڑیوں کی فروخت ماہ بہ ماہ | |||
مسافر گاڑیاں | ستمبر – 20 | اکتوبر – 20 | فرق |
ہونڈا سٹی/سوِک | 2,293 | 1,858 | -19.00% |
ٹویوٹا یارِس | 2,421 | 3,058 | 26.00% |
ٹویوٹا کرولا | 1,219 | 1,314 | 8.00% |
سوزوکی کلٹس | 786 | 816 | 4% |
ویگن آر | 1,161 | 1,198 | 3.00% |
سوزوکی بولان | 624 | 680 | 9.00% |
سوزوکی آلٹو | 3,104 | 2,893 | 7.00% |
جیپیں، SUVs | 755 | 822 | 9.00% |
موٹر سائیکلیں، تین پہیوں والی گاڑیاں | 157,788 | 175,294 | 11.00% |
پک اَپس | 1,367 | 1,263 | -8.00% |
ٹریکٹرز | 4,272 | 4,482 | 5.00% |
ٹرک اور بسیں | 385 | 366 | -5.00% |
PAMA کی مکمل اکتوبر 2020 رپورٹ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔