چنگان ایلسوِن کی رُونمائی ہو گئی، خصوصیات اور تصویریں یہ رہیں
بہت انتظار کے بعد بالآخر پاکستان میں چنگان ایلسوِن رُونمائی ہو گئی ہے۔ کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں کمپنی نے اس گاڑی کو لوکل صارفین کے لیے پیش کیا۔ چنگان ماسٹر پاکستان میں عرصے سے اس گاڑی کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔
اس تقریب سے پہلے ایک پریس ریلیز میں ماسٹر موٹرز کے CEO نے کہا کہ “ایلسوِن پاکستانی کنزیومر کو زبردست آٹوموٹِو ٹیکنالوجیز پیش کرتی ہے، جو پاکستان میں پہلی بار پیش کی جا رہی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیچرز پاکستان میں پہلے کبھی سیڈان کیٹیگری میں پیش نہیں کیے گئے۔
تو دیکھیے یہ رہیں نئی سیڈان کی تصویریں۔
انجن اور پاور ٹرین:
چنگان ایلسوِن دو انجن ٹائپس رکھتی ہے، ایک VVT 1.37L جو 95hp اور 135nm ٹارک پیدا کرتا ہے یا دوسرا 1.5L جس سے 105hp اور 145nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ 1.3L ویرینٹ مینوئل ہے، جبکہ 1.5L ویرینٹ 5-اسپیڈ DCT آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے۔
چنگان ایلسوِن کے ویرینٹس:
ایک بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ایلسوِن تین ویرینٹس میں پیش کر رہا ہے۔ پہلا 1.37L اسمارٹ مینوئل ٹرانسمیشن ویرینٹ ہے۔ اس کے علاوہ 5-اسپیڈ ڈوئل-کلچ آٹومیٹک ٹرانسمیشن (DCT) کے ساتھ 1.5L ہے۔
ٹاپ آف دی لائن 1.5L DC کے ساتھ ایک لگژری “Lumiere” ایڈیشن ہوگا۔ کمپنی کے مطابق یہ ویرینٹ ایسے فیچرز کے ساتھ آئے گا، جن کا اس سیگمنٹ میں پہلے صرف خواب ہی دیکھا گیا ہے۔
نمایاں فیچرز؛
گاڑی کے نمایاں فیچرز میں اسٹارٹ-اسٹاپ ٹیکنالوجی (SST) اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) شامل ہیں۔ پہلا فیچر فیول بچانے کے لیے زبردست ہے کیونکہ گاڑی ٹریفک یا سگنل پر رکتے ہی خود بخود بند ہو جائے گی۔ دوسرا مینٹیننس کے لحاظ سے بہت اچھا ہے، کیونکہ اس سے آپ کو اپنی گاڑی کے ٹائر پریشر کے بارے میں پتہ چلتا رہے گا۔
انفوٹینمنٹ سسٹم:
یہ گاڑی ایک 7-انچ کا ہیومن مشین انٹرفیس (HMI) رکھتی ہے جو یوزر کو سہولت دیتا ہے کہ وہ کئی فنکنشنز اپنے حساب سے ترتیب دے جیسا کہ ایئر کنڈیشننگ، لائٹننگ اور لاکس۔ فلوٹنگ ٹچ اسکرین ڈیش بورڈ پر بہت اچھی لگتی ہے، جو پورے انٹیریئر کو خوبصورت شکل دیتی ہے۔
چنگان ایلسوِن کی سن رُوف:
کمپنی کے مطابق نئی سیڈان الیکٹرونک سن رُوف کے ساتھ آئے گی، تاکہ مسافروں کو سفر کا بہترین تجربہ ملے۔ یہ فیچر اب تک اس کیٹیگری میں پیش نہیں کیا گیا۔ اس سے مسافروں اور ڈرائیور کو سفر کا زبردست تجربہ ملے گا، کیونکہ یہ سڑک اور آسمان کا ایک ساتھ خوبصورت نظارہ پیش کرے گی۔
سینسرز:
کمپنی نے پارکنگ سینسرز کے ساتھ ریورس کیمرا بھی لگا رکھا ہے۔ یہ بھی اس کیٹیگری میں بہترین آپشن ہے۔ ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سٹی جیسی دوسری گاڑیوں میں یہ فیچر موجود نہیں ہے۔ ان سینسرز سے ڈرائیور کے لیے پارکنگ بہت آسان ہو جائے گی۔
ہیڈلیمپس/سائیڈویو مررز:
یہ گاڑی طاقتور پروجیکٹر ہیڈلیمپس رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ نئی سیڈان ہِیٹڈ سائیڈ ویو مررز کے ساتھ آئے گی۔ ہیڈلیمپس تو اِس سیگمنٹ میں عام ہیں لیکن ہِیٹڈ سائیڈ ویو مررز بہت کارآمد فیچر ہیں، خاص طور پر بارش اور دھند کے موسم میں۔
چنگان ایلسوِن میں ایئربیگز:
یہ گاڑی 2 ایئربیگز کے ساتھ آتی ہے۔ ڈوئل ایئربیگز اس گاڑی کو آپ اور آپ کے خاندان کے لیے محفوظ بناتے ہیں، یوں آپ پوری حفاظت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
CKD ماڈل لانچ کا وقت اور قیمت:
کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلی مقامی طور پر تیار کردہ ایلسوِن کچھ دنوں میں اسمبلی لائن پر آنے کے لیے تیار ہے۔ جبکہ قیمت جنوری میں بتائی جائے گی۔ یعنی سیڈان کیٹیگری میں یہ نئی گاڑی خریدنے کے لیے صارفین کو انتظار کرنا پڑے گا۔