چنگان ایلسوِن بمقابلہ ہونڈا سٹی ایسپائر – ایک تقابل

7 27,694

اس تحریر میں ہم چنگان ایلسوِن لیومیئر اور ہونڈا سٹی ایسپائر پروسماٹیک کا تقابل کر رہے ہیں۔ یہ دونوں سیڈانز کے 1500cc ٹاپ آف دی لائن ویرینٹس ہیں، اور ہم ان کی نمایاں خصوصیات اور تفصیلات کا مقابلہ کریں گے۔

تو بغیر کسی تاخیر کے یہ رہا ان کا کمپیریزن:

انجن – چنگان ایلسوِن بمقابلہ ہونڈا سٹی ایسپائر:

چنگان ایلسوِن 1480cc انجن رکھتی ہے جو 105hp اور 145Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ سٹی ایسپائر 1497cc انجن کے ساتھ آتی ہے جو 120hp اور 145Nm ٹارک دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سٹی زیادہ ہارس پاور پیدا کرتی ہے جبکہ ٹارک دونوں سیڈانز میں ایک جتنا ہی ہے۔

ٹرانسمیشن:

چنگان کی سیڈان 5-اسپیڈ آٹو ڈوئل-کلچ ٹرانسمیشن (DCT) رکھتی ہے، جبکہ ہونڈا نے اپنی گاڑی میں 5-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن لگا رکھی ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ DCT سادہ آٹومیٹک کے مقابلے میں زیادہ جدید ٹرانسمیشن ہے۔

انفوٹینمنٹ سسٹم:

چنگان 4-انچ انفوٹینمنٹ سسٹم رکھتی ہے جبکہ سٹی 8-انچ ٹچ اسکرین کے ساتھ آتی ہے۔

ایئر بیگز – چنگان ایلسوِن بمقابلہ ہونڈا سٹی ایسپائر:

ایلسوِن 2 ایئر بیگز کے ساتھ آتی ہے جبکہ ہونڈا سٹی میں یہ فیچر موجود نہیں ہے۔

ریئر کیمرا اور پارکنگ سینسرز:

ایلسوِن میں ریئر کیمرا اور پارکنگ سینسرز دونوں ہیں، جبکہ سٹی ایسپائر میں یہ فیچرز نہیں ہیں۔ یہ فیچرز ایلسوِن کو زیادہ جدید اور محفوظ گاڑی بناتے ہیں۔

فوگ لیمپس:

ہونڈا سٹی ایسپائر فوگ لیمپس کے ساتھ آتی ہے، جبکہ چنگان نے اپنی گاڑی میں یہ فیچر پیش نہیں کیا۔

سن رُوف:

چنگان اپنی سیڈان میں الیکٹرانک سن رُوف پیش کر رہا ہے، جبکہ سٹی ایسپائر میں یہ فیچر موجود نہیں ہے۔

ہیڈ لائٹس – چنگان ایلسوِن بمقابلہ ہونڈا سٹی ایسپائر:

مارکیٹ میں آنے والی نئی گاڑی میں ہیلوجن فرنٹ لیمپس ہیں، جبکہ سٹی ایسپائر میں سادہ ہیلوجن لیمپس ہیں۔

کروز کنٹرول:

چنگان نے ایلسوِن میں کروز کنٹرول انسٹال کر رکھا ہے، جس کا مطلب ہے آپ رفتار کو ایک مخصوص پوائنٹ پر سیٹ کر کے ہائی وے پر ہموار سفر کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہونڈا سٹی ایسپائر یہ فیچر پیش نہیں کرتی۔

قیمت:

ایلسوِن لیومیئر کی قیمت 25,49,000 روپے ہے۔ جبکہ ہونڈا سٹی ایسپائر کی قیمت 28,59,000 روپے ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایلسوِن کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت تقریباً ہونڈا سٹی کے بَیس ویرینٹ جتنی ہے، کیونکہ ہونڈا کی گاڑی 24,49,000 روپے کی پڑتی ہے یعنی ایلسوِن اس سے صرف 1 لاکھ روپے مہنگی ہے۔

اس کمپیریزن کے حوالے سے آپ کی رائے کیا ہے؟ ہمیں نیچے کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.