سٹی بمقابلہ ایلسون – ٹاپ ویرینٹس کا موازنہ
ہنڈا سٹی پاکستان میں لانچ ہو چکی ہے جس کے بعد سب یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کیا سٹی اپنے مدمقابل گاڑیون سے بہتر ہے؟ سٹی اور یارس کے تمام ویرینٹس کے درمیان تفصیلی موازنے کے بعد ہم سٹی کا موازنہ ایک اور بی سیگمنٹ سیڈان ایلسون کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں۔
انجن اور ٹرانسمشن:
ہنڈا سٹی کے اس ویرینٹ کی بات کی جائے تو اس ویرینٹ میں 1500 سی سی SOHC i-VTEC انجن دیا گیا ہے جو کہ 118 ہارس پاور اور Nm 145 ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب چنگان ایلسون لیومری میں 1500 سی سی DOHC in-line MPFI انجن دیا گیا ہے جو کہ 105 ہارس پاور اور 145Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہاں ایلسون کی نسبت سٹی کا انجن کچھ بہتر ہے۔ سٹی کا انجن CVT جبکہ ایلسون کا انجن 5 سپیڈ DCT کے ساتھ ملتا ہے۔ ٹرانسمشن کے لحاظ سے ایلسون کا انجن نئی ٹیکنالوجی رکھتا ہے۔ دونوں گاڑیوں میں دو ڈرائیو موڈز دئیے گئے ہیں۔ سٹی میں ECON اور نارمل موڈ دیا گیا ہے جبکہ ایلسون میں نارمل اور سپورٹ موڈ دیا گیا ہے۔
ایکسٹیرئیر:
بیرونی شکل کی بات کی جائے تو ایلسون پاکستان موجود انتہائی خوبصورت بی سیگمنٹ سیڈان ہے۔ ہر کوئی اس کی شکل اور ایروڈائنامکس کی تعریف کرتا نظرآتا ہے۔ اسی سٹی بھی دیکھنے میں اچھی گاڑی ہے لیکن ایلسون کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
ہنڈا سٹی میں ڈوول بیرل ہیلوجن ہیڈ لائٹس دی گئی ہیں جبکہ ایلسون میں الیکٹرونک ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ پروجیکٹر ہیڈلیمپس دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح سٹی میں انٹیگریٹڈ ٹرن لیمپس کے ساتھ نارمل سائیڈ مررز دئیے گئے ہیں جبکہ ایلسون میں ہیٹد سائیڈ مررز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں DRLs بھی موجود ہیں۔
ہنڈا سٹی کے ایکسٹیرئیر میں سمارٹ انٹری سسٹم جبکہ ایلسون میں کی لیس انٹری دی گئی ہے۔ سٹی میں ریٹریکٹیبل آٹومیٹک ڈور مررز اور فوگ لیمپس دئیے گئے ہیں جبکہ ایلسون میں ایسا کوئی فیچر موجود نہیں ہے۔ دونوں گاڑیوں میں 15 انچ کے الائے ویلز دئیے گئے ہیں جہاں ہنڈا سٹی میں 15 انچ کا سٹیل سپئیر ویل جبکہ ایلسون میں سپیس سیور ویل دیا گیا ہے۔ ہنڈا سٹی کی گراؤنڈ کلئیرنس 171.88 ملی میٹر جبکہ ایسلون کی 158 ملی میٹر ہے۔
انٹیرئیر:
ایلسون کا انٹیرئیر ڈیزائن بہترین ہے جبکہ سٹی کے انٹیرئیر میں ایلسون کی نسبت زیادہ فیچرز پائے جاتے ہیں۔ ایلسون میں فاکس لیدر سیٹس دی گئی ہیں جبکہ سٹی میں پریمیم فیبرک سیٹس ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں ملٹی میڈیا بٹنز کے ساتھ الیکٹرانک پاور سٹیرنگ دیا گیا ہے۔ سٹی میں ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپک سٹیرنگ دیا گیا ہے جبکہ ایلسون کے الیکٹرونک سٹیرنگ میں صرف ٹِلٹ کا آپشن دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسپائر سٹی میں پش سٹارٹ کا فیچر بھی موجود ہے جبکہ ایسلون لیومری میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔
سٹی میں آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول سسٹم اور رئیر اے سی وینٹس دئیے گئے ہیں جبکہ ایلسون میں بنیادی اینالوگ ائیر کنڈیشننگ سسٹم دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سٹی میں ڈرائیور سیٹ ہائیٹ ایڈجسٹڑ جیسا فیچر بھی دیا گیا ہے جبکہ ایلسون میں ایسا کچھ بھی موجود نہیں ہے۔ سٹی میں 9 انچ کا کپیسٹیو ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ ایلسون میں 7 انچ کا فلوٹنگ انفوٹینمنٹ سسٹم دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں گاڑیوں میں کروز کنٹرول سسٹم، فرنٹ ڈسک بریک اور رئیر ڈرم بریک موجود ہیں۔ دوسری جانب ایلسون میں الیکٹرانک سن روف دے کر ٹاپ ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جو کہ سٹی میں موجود نہیں ہے۔
سیفٹی:
دونوں سٹی اور ایلسون سیفٹی فیچرز کے معاملے برابر ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں ڈوول ائیر بیگز، اِمموبیلائزرز، رئیر کیمرہ، ABS جیسے سیفٹی فیچرز دیکھے جا سکتے ہیں۔ سٹی میں EBD فیچر دیا گیا ہے جبکہ ایلسون میں یہ فیچر موجود نہیں ہے۔ اسی طرح ایلسون میں ٹائر پریش مانیٹرنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ سٹی میں یہ سسٹم موجود نہیں ہے۔
قیمت:
ہنڈا سٹی کے 1.5L Aspire CVT ویرینٹ کی قیمت 3,174,000 روپے ہے جبکہ ایلسون کی قیمت 2,589,000 روپے ہے۔ دونوں گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے کا فرق پایا جاتا ہے۔
چنگان ایلسون ہر طرح سے ہنڈا سٹی سے بہتر ہے۔ یہ دیکھنے میں بھی کافی بہتر ہے اور اس کی قیمت بھی سٹی کی نسبت کم ہے۔