میری سوِک ایکس کی مائلیج 17 کلومیٹر فی لیٹر ہے – اونر ریوئیو

0 858

اونر ریوئیوز کی اس قسط میں “دی ایڈیٹز” سے مشہور ہونیوالے ہوٹیوبر کی سوِک ایکس کا اونر ریوئیو کریں گے۔ جس میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے کیس یہ کار خریدی۔

خیال رہے کہ ہںڈا سوِک 2016 میں سوِک کے 3 ویریںٹس لانچ کیے گئے۔ گاڑی میں 4 سلںڈر 1.8 لیٹر انجن دیا گیا ہے جو 138 ہارس پاور اور 174Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7سپیڈ ٹرانشمن بھی دی گئی ہے۔

گاڑی کی خرید

مشہور یوٹیوبر فیصل کے مطابق وہ اپنی پچھلی کار ایک دوست کو فروخت کرنے کے بعد اس کے متبادل کی تلاش میں تھے۔ ان کا بجٹ تقریبا 50 لاکھ روپے تھا۔ اس بجٹ میں ان کے پاس بہت سی گاڑیوں کی آپشن موجود تھی۔ ابتدائی طور پر، انھوں نے کِیا سپورٹیج کا انتخاب کیا اور اسے خریدنے ہی والے تھے کہ معلوم ہوا کہ یہ گاڑی حادثے کا شکار ہو چکی ہے۔ جس کے اونر نے یہ ڈیل ختم کی اور اس کے بدلے یہ سوِک گاڑی خریدی کیونکہ یہ صرف 2000 کلومیٹر چلی تھی اور بالکل نئی حالت میں تھی۔ اونر 47 لاکھ روپے ادا کر کے یہ گاڑی خریدی۔ اگرچہ اونر سوک خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا لیکن دوسری جانب یہ ایک محفوظ آپشن بھی تھا۔

نمایاں خصوصیات

سوک میں بہت سی خصوصیات ہیں جن میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ملٹی میڈیا سٹیئرنگ، کروز کنٹرول، الیکٹرانک پارکنگ بریک، آٹو ہولڈ، پُش سٹارٹ، سمارٹ انٹری، ڈیجیٹل کلائمیٹ کنٹرول، رئیر اے سی وینٹ وغیرہ شامل ہیں۔

ایندھن کا اوسط

سوک روایتی طور پر اپنی فیول ایوریج کی وجہ سے کچھ خاص مشہور نہیں ہے۔ لیکن اونر کے مطابق ہائی وے پر گاڑی کی ایوریج اوسطاً 16 سے 17 کلومیٹر فی لیٹر ہے جو کہ بہت متاثر کن ہے۔ شہر کے اندر گاڑی کی فیول ایوریج تقریباً 8 سے 9 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

دیکھ بھال

گاڑی کی دیکھ بھال میں تیل کی تبدیلی شامل ہوتی ہے۔ جسے اونر نے ڈیلرشپ سے 5000 کلومیٹر کے بعد تبدیل کیا تھا۔ اس کے علاوہ گاڑی کی مکمل دیکھ بھال کی لاگت 7000 روپے ہے جو اس کیٹیگری کی ایک گاڑی کے لیے قابل قبول آپشن ہے۔

گراؤنڈ کلیئرنس

اونر کے مطابق اگر کار 4 سے 5 افراد سوار ہوں تو گاڑی کی گراؤنڈ کلئیرنس کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے یہ زمین سے ٹکراتی ہے۔ اس صورت میں اِسے سپیڈ بریکر سے ترچھا کر کے گزرنا پڑتا ہے۔

اونر کی رائے

اونر کا کہنا ہے کہ وہ سِوک کی روڈ گرِپ سے لطف اندوز ہوتا ہے جو کہ ایک پلس پوائنٹ ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی ہینڈلنگ بھی کافی متاثر کن ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.