کرولا کراس – پاکستان کی پہلی ہائبرڈ کراس اوور ایس یو وی کا ٹیسٹ ڈرائیو جائزہ
ہم حال ہی میں لانچ کی گئی ٹویوٹا کی SUV کرولا کراس کے پہلے ٹیسٹ ڈرائیو جائزے کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔ کمپنی پاکستان میں اس گاڑی کے صرف CBU یونٹس فروخت کر رہے ہیں جبکہ اس کا مقامی طور پر اسمبل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ گاڑی پاکستانی مارکیٹ میں ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب گزشتہ چند سالوں سے کراس اوور SUVs کی فروخت اور لانچ بڑھ رہی ہے۔
البتہ کراس دوسری SUVs سے مختلف ہے کیونکہ یہ اس کیٹیگری میں پہلی ہائبرڈ گاڑی ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جس گاڑی کا یہاں جائزہ لیا جا رہا ہے وہ کراس کا ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔
انجن اور ٹرانسمیشن:
یہ گاڑی 1800cc کا ٹویوٹا چوتھی جنریشن کا ہائبرڈ انجن رکھتی ہے اور اس کی ٹیکنالوجی ٹویوٹا کی نئی عالمی پالیسی TNGA پر تیار کی گئی ہے، اور کرولا کی 12 ویں جنریشن پر مبنی ہے۔ اگر ہم اس کے انجن کی طاقت کی بات کریں تو یہ مناسب ہے۔ نہ ہی یہ انڈر پاورڈ ہے اور نہ ہی غیر معمولی طور پر طاقتور ہے۔ اس گاڑی کی انجن طاقت آپ کے پیسے کا بہترین نعم البدل ہے۔
کرولا کراس کا فیول ایوریج:
کمپنی دعویٰ کرتی ہے کہ اس کا فیول ایوریج 20 سے 22 کلومیٹرز فی لیٹر ہے، اور اس کی بڑی وجہ اس کا ہائبرڈ انجن ہے۔ یہ اوسط دیگر مقابل گاڑیوں سے تقریباً دو گنا ہے۔
ڈرائیو موڈز:
نئی کرولا کراس چار ڈرائیونگ موڈز رکھتی ہیں مثلاً ایکو، پاور، نارمل اور EV۔ EV موڈ میں آپ اس گاڑی کو صرف چارجڈ بیٹری پر چلا سکتے ہیں، لیکن اس کا فاصلہ اور دورانیہ محدود ہے۔ جبکہ آپ دوسرے موڈز کو کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔
سیفٹی فیچرز:
کراس اوور میں 7 ایئر بیگز، ABS + EBD، ٹریکشن کنٹرول، کروز کنٹرول اور ڈاؤن ہل اسسٹ ہیں۔ آخری فیچر آپ کی گاڑی کو نچلے گیئر پر لاک کر دے گا، جس سے اسے پہاڑوں میں چلانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک اسٹیئرنگ ویل اسپیڈ ایڈجسٹ ایبل ہے، جو اسے محفوظ تر گاڑی بناتا ہے۔
کرولا کراس کا انٹیریئر:
اس کا انٹیریئر ٹویوٹا کی دوسری ہائبرڈ گاڑی CH-R جیسا ہے، خاص طور پر برونو لیدر کے ساتھ پیش کیا گیا ڈیش بورڈ ڈیزائن۔ ڈرائیونگ سیٹ 6-وے الیکٹرانیکلی ایڈجسٹ ایبل ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 7 انچ MID ڈسپلے ہے، جو تمام ضروری معلومات دیتا ہے، بشمول بیٹری پاور اسٹیٹس اور آخر تک فاصلہ۔ اس کے علاوہ اسٹیئرنگ کنٹرولز سوئچز کے ساتھ آتا ہے، جو ڈرائیونگ تجربے کو بہت آسان بناتے ہیں۔
کمپنی نے ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول ریئر AC وینٹس کے ساتھ لگا رکھا ہے۔ اگر ہم بیٹھنے کی گنجائش پر آئیں تو دونوں فرنٹ اور ریئر سیٹس میں کافی گنجائش موجود ہے، ہیڈ اسپیس اور لیگ اسپیس دونوں میں۔
آڈیو یونٹ ذرا انوکھے ڈیزائن کا ہے، کچھ کلاسک اور کچھ ماڈرن ڈیزائن رکھنے والا۔ یہ یونٹ ایک طرف بٹن رکھتا ہے اور ایک ٹچ اسکرین بھی۔ ہم آپ اس کے بارے میں تفصیلاً ماہرانہ جائزے میں بتائیں گے۔ کمپنی نے ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ میں سن رُوف بھی دی ہے۔
اگر آپ کرولا کراس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو پاک ویلز کے نیو کار سیکشن میں جائیں، جہاں آپ اس کے ویرینٹس، آن روڈ تصویروں اور اہم فیچرز کے بارے میں جان پائیں گے۔