ماڈل میں معمولی سی تبدیلی کے ساتھ جنوری 2021ء میں کرولا کی قیمتیں بڑھ جائیں گی

0 11,752

ٹویوٹا کرولا کی قیمتوں میں جنوری 2021ء سے ممکنہ اضافہ  ہو رہا ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) ماڈل کی معمولی تبدیلی کے بعد نئی کار لانچ کرکے اپنی سیڈانز کی قیمتیں بڑھائے گا۔ پاک ویلز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں IMC کے CEO علی جمالی نے کہا ہے کہ جب آپ گاڑی میں معمولی تبدیلی بھی کرتے ہیں تو آپ کو قیمت بڑھانا پڑتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں اربوں روپے کے نئے سانچے (moulds) بنانے پڑتے ہیں اور ہر نئی تبدیلی کے بعد پرانے سانچے ہمارے لیے کباڑ ہو جاتے ہیں۔” یہی وجہ ہے کہ نئی گاڑی کی قیمت زیادہ ہوگی۔

کرولا کی جانب سے متوقع فیس لفٹ:

IMC کے سربراہ نے پاک ویلز کو بتایا کہ کمپنی اگلے سال 1.6L اور 1.8L آلٹس گرینڈ میں کچھ تبدیلیاں پیش کرے گی۔ نئی گاڑی، جس کا نام کرولا X پیکیج ہے، میں چند ایڈ-آنز شامل ہوں گے اور یہ ماڈل میں معمولی تبدیلیوں کے ساتھ آئے گی۔

کمپنی ممکنہ طور پر یہ گاڑی ایک مکمل بلیک انٹیریئر، پیسنجر سیٹ بیلٹ سینسر، پارکنگ سینسر اور کار کے لیے نئی باڈی کٹ کے ساتھ پیش کرے گی۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی گاڑی کی قیمت میں تقریباً50,000روپے کا اضافہ بھی ہوگا۔ البتہ ہم ابھی تصدیق نہیں کر سکتے کہ لاگت میں اضافہ کتنا ہوگا۔

جمالی نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کرولا 1.6L اور 1.8L کی بکنگ اِس وقت بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ایک بار نیا ماڈل مارکیٹ تک پہنچ جائے تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ کسٹمرز کو ذرا سا انتظار اور کرنا ہوگا۔

کرولا کی قیمتیں اور کرولا کراس:

اس سے پہلے ہمارے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ نئی آنے والی کرولا کراس کی قیمت 85 لاکھ روپے ہوگی۔

ہمارے ذرائع کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) ملک میں کراس کے CBU یونٹس امپورٹ کرے گا۔ البتہ یہ CBUs محدود تعداد میں ہی ہوں گے۔ کمپنی یہ کار کم تعداد ہی میں امپورٹ کر رہی ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں ایک پسندیدہ ماڈل ہے۔ فی الحال ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ IMC اس گاڑی کو پاکستان میں مینوفیکچر کرنے کی کوئی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ہمیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ گاڑی دسمبر 2020 سے پاکستان میں دستیاب ہوگی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.