ڈیمانڈ ہونے کے باوجود ٹیسلا نے قیمتیں کم کر دیں!

0 2,214

دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہونے کے باوجود امریکی ٹاپ الیکٹرک برانڈ ٹیسلا نے اپنے ٹاپ آف دی لائن ماڈل ایس کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔

ٹوئٹر پرنئی  قیمت کا اعلان کرتے ہوئے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ ماڈل ایس کی نئی قیمت 69,420 ڈالرز ہوگی۔

ٹیسلا پہلے ہی منگل کو ماڈل ایس کی قیمت 71,990 تک لا چکا تھا۔ یہ کار رواں سال کے آغاز پر 80,000 ڈالرز میں فروخت ہو رہی تھی۔

مسک کا یہ اعلان لوسڈ ایئر کے ایک دن بعد آیا ہو، جو ٹیسلا کا نیا حریف ادارہ ہے، جس نے ایئر سیڈان کے بَیس ویرینٹ کی قیمت 69,900 ڈالرز رکھی ہے۔ لوسڈ ایئر کے مطابق ایئر سیڈان میں 406 ہارس پاور کی طاقت اور 406 میل کی رینج رکھنے والی ایک موٹر ہوگی۔

ٹیسلا کے دوسرے ماڈلز کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے جیسا کہ ماڈل ایکس مئی میں 5,000 ڈالرز کی کمی کے بعد اب 74,690 ڈالرز کا ہے۔ اس کے علاوہ ماڈل 3 کی قیمت 2,000 ڈالرز کم کی گئي اور اب یہ 31,690 ڈالرز کا ہے۔ جبکہ ماڈل وائی کی موجودہ قیمت 3,000 ڈالرز کمی کے بعد اب 43,690 ڈالرز ہے۔

ٹیسلا نے 2020ء کی تیسری سہ ماہی میں 1,39,300 ڈلیوریز کے ساتھ ریکارڈ فروخت کی ہے، جو 2019ء کی تیسری سہ ماہی میں 40 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی بہترین فروخت کا لطف اٹھا رہی ہے، لیکن ساتھ ہی قیمت بھی کم کی ہے۔

ٹیسلا اور پاکستان کار مارکیٹ کا تقابل:

اگر آپ اس کا تقابل پاکستانی مارکیٹ سے کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ گاڑیوں کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ حالانکہ یارِس نے پچھلے مہینے ریکارڈ یونٹس فروخت کیے ہیں، لیکن اس کے باوجود ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے قیمت میں 40,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ پاک سوزوکی نے ان ماڈلز کی قیمتیں بھی بڑھائی ہیں کہ جن کی پچھلے مہینے سے خوب فروخت ہو رہی ہے۔ کمپنی نے آلٹو ویگن آر اور سوئفٹ کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کی ہے۔ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آلٹو VXR اور آلٹو AGS کی نئی قیمت میں 35,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جو اب بالترتیب 14,33,000 روپے اور 16,33,000 روپے کی ہیں۔

ٹیسلا کے فیصلے اور مقامی مارکیٹ کے ساتھ اس کے تقابل کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے۔ اپنے خیالات نیچے کمنٹس میں ضرور دیجیے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.