ہائی لکس ٹویوٹا ریوو فیس لفٹ – خصوصیات اور تفصیلات

0 9,053

بالآخر انتظار ختم ہوا کیونکہ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے 2021ء میں ہائی لکس ریوو کے فیس لفٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 4×4 پسند کرنے والوں کی مقبول ترین گاڑی جون 2021 میں لانچ کی جائے گی، اس کے لیے آپ کو صرف دو مہینے کا مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ لیکن ذرا ٹھیریں، گو کہ اس گاڑی کو دیکھنے میں آپ کو دو مہینے لگیں گے، لیکن آپ اس گاڑی کو بُک آج ہی کروا سکتے ہیں کیونکہ IMC نے 15,00,000 روپے کی جزوی ادائیگی پر اس کی بکنگ کھول دی ہے۔

فیس لفٹ کے ساتھ ویرینٹس:

ہمارے ذرائع کے مطابق یہ فیس لفٹ تین ویرینٹس میں دستیاب ہوں گے، یعنی ریوو V، ریوو G AT اور ریوو G MT میں۔ گو کہ ٹویوٹا نے ابھی تک اس گاڑی میں تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا، لیکن جو تصویریں لیک ہو کر سامنے آئی ہیں وہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

متوقع ڈیزائن تبدیلیاں:

اس وقت IMC کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا؛ البتہ لیک ہونے والی تصویریں گاڑی کے بارے میں بہت کچھ بتا رہی ہیں۔ ان تصویروں کے مطابق اپ گریڈ کی گئی ریوو میں ہوں گی نئی:

  • ہیڈ لائٹس
  • ریڈی ایٹر گرِل
  • فوگ لیمپس
  • فرنٹ بمپر

Revo Front

یہ تبدیلیاں گاڑی کو واقعی ایک زبردست اور بھرپور شکل و صورت دیتی ہیں، جو کہ ہر 4×4 چاہنے والے کا خواب ہوتا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کمپنی نے ریوو G ہیڈ لائٹس کو 2 سے 4 بلبوں پر اپ گریڈ کیا ہے، جبکہ فوگ لیمپس کا کوَر بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

ٹائروں پر آئیں تو IMC نے ڈیزائن کو 18 انچ الائے ویلز پر اپ گریڈ کیا ہے اور اسے پریمیم لُک دیا ہے۔

انٹیریئر:

ایکسٹیریئر کے ساتھ کمپنی نے انٹیریئر میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • ری ڈیزائن کیا گیا کمبی نیشن میٹر
  • نئی انٹیریئر بلیک کلر اسکیم
  • اپ گریڈڈ 9 انچ کا آڈیو سسٹم
  • ریوو G MT/AT میں اپگریڈڈ ‏MID اسٹیئرنگ کنٹرولز ریوو V کے برابر لانے کے لیے

یہ تبدیلیاں ڈرائیور اور مسافروں کو ایک ہموار اور پُر لطف ڈرائیونگ تجربہ فراہم کریں گی۔

Revo Interior

انجن پاور میں بہتری:

‏IMC نے نہ صرف گاڑی کی ظاہری و شکل صورت پر کام کیا ہے بلکہ آنے والی ریوو 2021 کی میکانیکی صلاحیتیں بھی بڑھائی ہیں۔ خبروں کے مطابق کمپنی نے ٹربو چارجر، سلنڈر بلاک کے ڈھانچے میں بہتری، الیکٹرونیکلی کنٹرولڈ کامن ریل انجیکٹ اینڈ ایگزاسٹ کے ساتھ 2.8L 1GD انجن کی طاقت کو بہتر بنایا ہے۔ یہ بہتریاں انجن پاور کو 20KW (تقریباً 201hp سے زیادہ) اور 50Nm ٹارک تک بہتر بناتی ہیں، یوں گاڑی کا زیادہ سے زیادہ ٹارک 500Nm تک جاتا ہے۔

یہ بہتریاں نئی ریوو کی ایندھن بچت کو بھی 4 فیصد تک بڑھائیں گی۔

Revo Side Profile

خصوصیات میں چند نمایاں بہتریاں:

کمپنی نے ریوو کی صلاحیتوں میں کچھ نمایاں اضافے بھی کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • ویری ایبل فلو کنٹرول (VFC) پاور اسٹیئرنگ
  • اسپیڈ آٹو-لاک
  • ‏12v Acc کنیکٹر

‏VFC کم رفتار پر بہتر اسٹیئرنگ رسپانس فراہم کرے گی۔ زیادہ رفتا رپر VFC اسٹیئرنگ کو سیفٹی کے لیے بھاری بنائے گی۔

‏VFC کے فائدے تین صورتوں میں دیکھے جا سکتے ہیں:

1۔ کم رفتار (0 سے 40 کلومیٹرز فی گھنٹہ): پارکنگ اور شہر کے اندر ڈرائیونگ کے لیے معمولی اسٹیئرنگ ایفرٹ۔

2۔ درمیانی رفتار (40 سے 80 کلومیٹرز فی گھنٹہ): اسٹیئرنگ ایفرٹ گاڑی کی رفتار کے مطابق تبدیل ہو کر ہموار ہو جاتا ہے۔

3۔ زیادہ رفتار (80 کلومیٹرز فی گھنٹہ سے زیادہ): موڑ پر یا ہائی وے پر سفر کے دوران ذرا پائیدار اسٹیئرنگ ایفرٹ ملتا ہے۔

یہ ان کئی تبدیلیوں میں سے محض چند  ہیں جو ہمارے ذرائع کے مطابق نئی اپ گریڈز میں شامل ہوں گی۔

تو انتظار کس بات کا؟ ابھی قریبی ٹویوٹا ڈیلرشپ پر جائیں اور نئی ریوو آج ہی بک کروائیں۔

 

Revo Rear

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.