گندھارا نسان 3 سال میں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرے گا

0 6,655

“الیکٹرک گاڑیاں اور پاکستان” کی ایک نئی قسط میں آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور آج ہم پیش کر رہے ہیں گندھارا نسان لمیٹڈ (GNL) کو۔ ٹرک اور بسیں بنانے والی مشہور کمپنی نے اگلے دو سے تین سالوں میں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق GNL نے ملک میں الیکٹرک گاڑیاں پیش کرنے کے لیے نئے کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کے لیے چینی آٹومیکر چیری آٹوموبائل کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

گندھارا نسان لمیٹڈ کے COO معظم پرویز اور دیگر عہدیداروں نے حال ہی میں بورڈ آف انوسٹمنٹ (BoI) سیکریٹری فرینہ مظہر کے ساتھ ایک ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران GNL کے عہدیداروں نے BoI کے روبرو 2.4 ارب روپے کا براؤن فیلڈ سرمایہ کاری منصوبہ پیش کیا۔ اس منصوبے کے تحت GNL لوکل آٹو مارکیٹ میں کراس اوور SUVs اور EVs لائے گا۔

‏BoI کی سیکریٹری فرینہ مظہر نے اس آٹو-لانچ پلان کو سراہا کیونکہ یہ صارفین کو ان کے پیسے کا بہترین نعم البدل اور بہترین سیفٹی فیچرز پیش کریں گے۔ سیکریٹری نے ایک بیان میں کہا کہ “یہ وینچر روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔”

سیکریٹری نے حال ہی میں گاڑیوں کے لیے منظور کی گئی EV پالیسی کی رعایتوں سے فائدہ اٹھانے پر GNL کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے GNL ٹیم کو اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے BoI کی تائيد اور سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

گندھارا نسان اور چیری کی پارٹنرشپ

گندھارا نسان لمیٹڈ (GNL) اور چیری آٹوموبائل کمپنی گزشتہ سال سے ایک معاہدے پر کام کر رہی ہیں۔ ابتدائی طور پر شراکت داری کے مذاکرات پاکستان میں چیری SUVs متعارف کروانے کے حوالے سے تھے۔ اب دونوں پارٹنرز لوکل پاکستانی مارکیٹ میں اگلے دو سے تین سالوں میں گاڑیوں کی طویل لائن اپ لانچ کرنے کے زیادہ بڑے منصوبے بنا رہے ہیں کہ جن میں ہیچ بیکس، سیڈانز، کراس اوورز یہاں تک کہ EVs بھی شامل ہیں۔

چیری کی پاکستانی EV شعبے میں گندھارا نسان کے ساتھ داخل ہونے کی منصوبہ بندی پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ دونوں کمپنیاں اس وینچر کے حوالے سے اپنے منصوبوں پر عمل کر پائیں گی؟ اگر ہاں تو چیری کی گاڑیوں کی مقامی مارکیٹ میں قبولیت کے کیا امکانات ہیں؟ ہمیں تبصروں میں ضرور بتائیں، اب ہم آپ سے قسط “الیکٹرک گاڑیاں اور پاکستان” میں ملیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.