گلوری 580 پرو کے لانچ وقت اور قیمت کی تصدیق ہو گئی

0 14,976

گلوری 580 پرو پاکستان کی SUV مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہوگی، اور اب اس گاڑی کے لانچ ٹائم، قیمت اور نمایاں فیچرز کے بارے میں تفصیلات کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔

ہمارے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ SUV دسمبر 2020 میں لانچ کی جائے گی، جس کا مطلب اسی مہینے میں۔ البتہ کمپنی نے اس کی تاریخ ظاہر نہیں کی ہے، اس لیے امید کا دامن مت چھوڑیے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ DFSK کووِڈ-19 کے خطرے کی وجہ سے اس گاڑی کی ڈجیٹل لانچ کرے گا۔ اس کے علاوہ پاک ویلز گاڑی کی افتتاحی تقریب میں اہم پارٹنر ہوگا، اور آپ اس تقریب کو لائیو ہماری ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے؛ اس لیے وہ عوامی اجتماع کی صورت میں افتتاحی تقریب منعقد نہیں کرے گا۔ یہ ایک محفوظ تقریب ہوگی اور ساتھ ہی بہت دلچسپ بھی۔

گلوری 580 پرو کے اہم فیچرز:

کمپنی رپورٹس کے مطابق آنے والی SUV میں یہ نمایاں فیچرز ہوں گے:

i-Talk انٹیلی جنس وائس کمانڈ:

یہ اس جدید کار کا سب سے نمایاں فیچر ہے۔ i-Talk کے ذریعے آپ گلوری 580 کے کئی فیچرز کو وائس کمانڈ کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ i-Talk کا استعمال کرتے ہوئے آپ گاڑی کی اگلی کھڑکیاں سن رُوف کھول/بند کر سکتے ہیں، میوزک کھول/بند کر سکتے ہیں اور گاڑی کے AC کے درجہ حرارت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔  آپ فون کالز کا جواب دے سکتے ہیں یا انہیں کاٹ سکتے ہیں اور گاڑی کا GPS بھی وائس کمانڈ کے ذریعے کھول سکتے ہیں۔ اس طرح یہ گاڑی بنانے میں DFSK کے فیوچرسٹک ذہن کو سمجھا جا سکتا ہے۔

بیٹھنے کی گنجائش:

ایسا لگتا ہے کہ DFSK اس مشہور مقولے پر عمل کرتا ہے کہ “جتنا زیادہ، اتنا خوش”، کیونکہ 580 پرو پاکستان کی واحد SUV ہے کہ جس میں 7 نشستیں ہوں گی۔ یعنی آپ اس گاڑی میں پورے خاندان کے ساتھ سفر باآسانی سفر کر سکتے ہیں، یا دوستوں کے ساتھ ٹرپ پر بھی جا سکتے ہیں، یا اپنے رشتہ داروں کو شادی کی تقریب میں بھی لے جا سکتے ہیں۔ مختصر یہ کہ پاکستان جیسے ملک کے لیے یہ اس گاڑی کا بہترین فیچر ہے کیونکہ ہم خوشی منانا، سفر کرنا اور ایک ساتھ وقت کا لطف اٹھانا پسند کرتے ہیں؛ اس لیے یہ SUV پاکستانیوں کی بہترین چوائس ہوگی۔

گلوری 580 پرو کی قیمت:

اب ہے سب سے بڑا سوال کہ اس آنے والی SUV کی قیمت کیا ہے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق اس آنے والی گاڑی کی قیمت 44 لاکھ روپے ہوگی۔ اس پرائس رینج کا مطلب یہ ہے کہ یہ کِیا اسپورٹیج اور ہیونڈائی ٹوسان کو لوکل مارکیٹ میں بہت ٹکر دے گی۔ اس قیمت میں کمپنی کئی فیچرز، خصوصیات اور آپشنز بھی دے رہی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.