خوشخبری! FBR نے پیٹرول پرعائد سیلز ٹیکس میں کمی کردی

0 2,991

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ((FBR کی جانب سے پٹرول پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس میں 5.63 فیصد کمی کردی گئی ہے جس کا اطلاق 16 جولائی 2021 سے ہو چکا ہے۔ایف بی آر نے اس مقصد کیلئے پیر کو (i)/2021 SRO937 جاری کیا ہے۔

یہ اقدام پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھائی گئی قیمت کے اثرات کو زائل کرنے اور عام عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

SRO کے مطابق پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس 16.30 فیصد سے کم ہو کر 10.77 فیصد ہو گیا۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 3 کی ذیلی سیکشن (2) کی شق (b) کے ذریعے دیئے گئے اختیارات کے ضمن میں وفاقی حکومت بتانا چاہتی ہے کہ یہ ترمیم 16 جولائی 2021 سے کی جائے گی۔

دریں اثنا، اتھارٹی نے ہائی اسپیڈ آئل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد، کیروسین آئل پر 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد پر برقرار رکھا ہے

Sales Tax on Petrol

اس سے قبل پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں کی گئی کمی:

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ رواں ماہ پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس میں یہ دوسری بار کمی کی گئی ہے۔ اس سے قبل 6 جولائی کو FBR نے پیٹرول پر سیلز 17 فیصد سے کم کر کے 16.3 کر دیا تھا۔ دریں اثنا، مٹی کے تیل پر عائد ٹیکس کم کر کے 6.7 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر 0.20 فیصد کیا گیا تھا۔

اس سے قبل یکم جولائی 2019 کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ:

رواں سال 16 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 2.13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یکم جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں مزید 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ 16 جولائی کو ایک بار پھر پیٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11.50 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.40 روپے لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.40 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں  1.50 روپے کی تجویز پیش کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس تجویز کا جائزہ لیا اوراس میں چند تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے منظور کر لیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے اضافہ کیا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.