گرینڈ آٹو سیل – آٹو پارٹس، ایکسیسریز پر 70 فیصد تک بچائیں

1 6,760

پاک ویلز پر سَیل کبھی ختم نہیں ہوتی! ہم اپنی گرینڈ آٹو سیل میں آٹو پارٹس اور ایکسیسریز پر زبردست ڈسکاؤنٹس کا ایک اور سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ تو آئیے اپنی پسندیدہ چیزیں 70 فیصد تک رعایت پر حاصل کریں اور اپنی گاڑیوں کو نیا اور خوبصورت بنائیں۔ یہ پاک ویلز آٹو اسٹور پر دستیاب سَیل کے بہترین آئٹمز ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تمام چیزیں ملک بھر میں مفت ڈلیوری کی جاتی ہیں۔

گلاس اینڈ واٹر اسپاٹ کلینر جیل

اپنی گاڑی کی کھڑکیوں کو صاف اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں؟ SCHOLL کونسپٹس کا آئس گلاس اینڈ واٹر اسپاٹ کلینر جیل 70 فیصد رعایت پر حاصل کریں۔ یہ پروڈکٹ نہ صرف شیشے کی سطح کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ ان پر ایک پولیمر سیلنگ بھی بناتی ہے اور انہیں زیادہ عرصے تک صاف شفاف رکھتی ہے۔

‏SCHOLL کونسپٹس گلاس کلینر جیل اب صرف 999 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اس کی اصل قیمت 3,300 روپے تھی۔

SCHOLL Concepts Ice Glass & Watersport Cleaner Gel

پلاسٹک ری اسٹورر

کیا آپ کی گاڑی کے پلاسٹک اور ربڑ پارٹس مکمل طور پر بے رنگ اور خشک ہو چکے ہیں؟ تو ٹونین پلاسٹک ری اسٹورر کے ذریعے اپنی گاڑی کا لُک بحال کریں۔ یہ ایک نان-گریزی فارمولا ہے جو پلاسٹک، ربڑ ٹرِمز اور وائنل کو چمکاتا ہے اور ان کو نئی زندگی دیتا ہے۔ 1,200 روپے کی اصل قیمت پر 33 فیصد رعایت کے ساتھ یہ پروڈکٹ اب 799 روپے میں دستیاب ہے۔

5 مائیکروفائبر کپڑے کے تولیوں کا پیک

اس کے بعد ہمارے پاس ہیں میکسیما کے 5 مائیکروفائبر کپڑے کے تولیے جو آپ کو گاڑی دھونے، پالش کرنے، خشک کرنے، ویکسنگ کرنے اور انٹیریئر کی صفائی میں کام میں مدد دیں گے۔ آپ ان تولیو سے گھر پر دیگر شیشے بھی صاف کر سکتے ہیں۔ 1,500 روپے کی قیمت پر 30 فیصد رعایت کے ساتھ یہ 1,050 روپے میں مل سکتے ہیں۔

Pack of 5 Microfiber Cloth Towels by Maxima

کار پالشر

اپنی گاڑی کو ہمیشہ پالش شدہ اور خوبصورت شکل و صورت میں رکھیں ایک پورٹیبل اور ڈجیٹلی ایڈجسٹ ایبل کار پالشر کے ساتھ۔ کار واش کے بعد اس مشین کو کار چارجر میں یا سگریٹ لائٹر پلگ میں لگائیں اور اپنی گاڑی کو باآسانی گھر پر ہی پالش کریں۔ آپ پالشنگ مشین کے RPM کو ڈجیٹلی 0 سے لے کر 3000 تک سیٹ کر سکتے ہیں۔

Grand Auto Sale - Car Polisher

SHARP Plasmacluster Car Air Purifier

کار ایئر پیوریفائیر

سفر کے دوران خود کو اور اپنے اہل خانہ کو شارپ پلازماکلسٹر کار ایئر پیوریفائیر سے محفوظ کریں۔ یہ ہوا کو پاک صاف کرنے کی ٹیکنالوجی ہے، جو کرونا وائرس یا کووِڈ-19 کے جراثیم کا بھی خاتمہ کرتی ہے، وہ بھی 91.3 فیصد تک اور محض 30 سیکنڈز میں۔ یہ گاڑی کے اندر بُو کا بھی خاتمہ کرتی ہے اور ہوا کو صاف اور تازہ بناتی ہے۔

کار ایئر پیوریفائیر کی اصل قیمت 20,000 روپے تھی لیکن 11 فیصد رعایت کے بعد اب آپ اسے 17,900 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

پریشر واشر

پیش ہے پائنیئر P1 پریمیم واشر فوم لانس کے ساتھ، ایک مکمل کار واشنگ کِٹ جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ مشین 15 فٹ لمبے ہوز پائپ، ایک لمبی گن، کنیکٹر اِن لیٹ فلٹرز اور فوم لانس کے ساتھ آتی ہے۔ تاکہ آپ اپنے گھر پر ہی گاڑی کو اچھی طرح دھو سکیں۔ تو اس پروڈکٹ کو حاصل کرنے کا موقع ضائع نہ کریں اور اسے 24 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 9,500 روپے میں حاصل کریں جبکہ اصل قیمت 12,500 روپے تھی۔

Pioneer P1 Premium Pressure Washer

پولر سِیل فومنگ شیمپو

کار واش ہو گیا؟ اب اس صفائی کو آٹوگلم پولر سِیل فومنگ شیمپو سے محفوظ بنائیں۔ اس سے گاڑی کے خشک ہونے کا وقت کم ہوگا اور ایک زبردست چمکدار فنش ملتا ہے۔ اپنی گاڑی کو چمکدار بنانے کے لیے مہینے میں ایک بار اس کا استعمال کریں۔

یہ زبردست پروڈکٹ 12 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ سَیل پر ہے۔ اس لیے آپ کو 4,499 کے بجائے 3,950 روپے میں مل سکتی ہے۔

Grand Auto Sale -Autoglym Polar Seal Foaming Shampoo

لیدر کنڈیشنر

کیا آپ اپنی گاڑی کی لیدر سیٹوں سے مطمئن نہیں ہیں؟ تو انہیں کلین اور کنڈیشن کریں ٹونین لیدر کنڈیشنر کے ساتھ۔ یہ پروڈکٹ لیدر سیٹس کو صاف اور موئسچرائز کرتی ہے اور انہیں دھوپ سے UV پروٹیکشن دیتی ہے۔ 33 فیصد رعایت کے ساتھ اب یہ پروڈکٹ 1,200 کے بجائے صرف 799 روپے میں دستیاب ہے۔

Grand Auto Sale - Tonyin Leather Conditioner

کار ویکیوم کلینر

اپنی گاڑی کی سیٹیں صاف کرنے کی بات چل رہی ہے تو ایک ویکیوم کلینر بخوبی کام کر سکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ میکوٹ کار ویکوم کلینر اور بلوور اب سَیل میں مل رہا ہے۔ اسے 9 فیصد رعایت پر حاصل کریں اور خوب صفائی پائیں! نئی قیمت 5,499 روپے کے بجائے 4,999 روپے ہے۔

Makute Car Vacuum Cleaner and Blower

الیکٹرک پورٹیبل چولہا

کیا آپ پکنک پر جا رہے ہیں؟ تو کھانا لیجیے اور ساتھ ہی یہ الیکٹرک پورٹیبل کار فوڈ وارمر چولہا بھی۔ اسے اپنی گاڑی کے 12V لائٹر ساکٹ میں لگائیں اور تیار کیے گئے کھانے کا گرما گرم لطف اٹھائیں، کبھی بھی، کہیں بھی۔ 21 فیصد رعایت کے ساتھ یہ پروڈکٹ اب 5,000 کے بجائے 3,950 روپے میں دستیاب ہے۔

Electric Portable Stove

پاک ویلز آٹو اسٹور پر گرینڈ آٹو سیل کے ساتھ یہ سب چیزیں اور مزید آٹو پروڈکٹس اور ایکسیسریز خریدیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.