پہلا تاثر، کِیا سورنٹو کا ڈرائیو ٹیسٹ!

0 10,022

آج ہم آپ کے سامنے حال ہی میں لانچ کی گئی درمیانے سائز کی SUV کِیا سورنٹو کا پہلی نظر میں ریویو لے کر آ رہے ہیں۔ کمپنی نے اس گاڑی کی رونمائی 14 فروری کو کراچی میں ایک تقریب کے دوران کی تھی۔ یہ گاڑی تین ویرینٹس میں آتی ہے؛ 2400cc فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD)، 2400cc آل ویل ڈرائیو (AWD) اور 3500cc فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD)۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تینوں ویرینٹس مقامی طور پر اسمبل کیے گئے CKD یونٹس ہیں۔ اس سے پہلے کِیا کومپیکٹ SUV کیٹیگری میں بھی برتری حاصل کیے ہوئے ہے اور اب لگتا ہے کہ وہ اس کیٹیگری میں بھی سب سے آگے جانے کے لیے تیار ہے۔

کِیا سورنٹو کا ایکسٹیریئر:

یہ گاڑی فرنٹ پر گلیکسی کروم کے کمبی نیشن کے ساتھ ایک ٹائیگر-نوز گرِل رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں DRLs کے ساتھ خوبصورت LED ہیڈ لائٹس ہیں، جبکہ فوگ لیمپس بھی LED ہیں۔ نچلے حصوں میں سورنٹو پیانو بلیک رنگ کا بمپر رکھتی ہے۔ مجموعی طور پر گاڑی بہت جاندار اور بھاری بھرکم شکل و صورت رکھتی ہے۔

اس کے سائیڈ پروفائل پر جو پہلی چیز آپ کی نظر میں آئے گی وہ اس کے ہینکوک ٹائرز رکھنے والے 18 انچ کے الائے رمز ہیں۔ یہ گاڑی نچلے حصے میں کروم لائننگ اور ایک سلوَر روف ریل رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی کروم ہینڈلز اور کھڑکیوں کے ساتھ کروم لائننگ میں آتی ہے۔

پچھلے حصے میں آئیں تو سورنٹو خوبصورت لاوا لائٹس رکھتی ہے۔ مختصر یہ کہ اس گاڑی کا ایکسٹیریئر کمال کا ہے، اور اب ہم چلتے ہیں اس کی ٹیسٹ ڈرائیو کی طرف۔

ٹیسٹ ڈرائیو:

پہلے ہم نے 2400cc AWD کو چلایا تاکہ اس کی طاقت کا اندازہ لگائیں، جس میں آف روڈ ٹریک بھی شامل تھا۔ گاڑی نے غیر معمولی پرفارمنس دی، خاص طور پر روڈ پر گرِپ کے حوالے سے، یہ ذرا بھی نہیں پھسلی۔ پھر ہم نے V6 انجن والے 3500cc ویرینٹ کی ٹیسٹ ڈرائیو لی۔ ہمارے تجربے کے مطابق یہ گاڑی بہت اسٹیبل ہے، یہاں تک کہ ٹریکشن کنٹرول کو بند کرنے کے بعد بھی۔ اس گاڑی کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ آپ کو بالکل محسوس نہیں ہوگا کہ یہ گاڑی انڈر پاورڈ ہے۔

البتہ یہ صرف پہلا تاثر ہی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی ہم اس گاڑی کی کارکردگی میں کوئی حتمی فیصلہ کر پائیں گے۔

‏2400cc بمقابلہ 3500cc:

ہمارے خیال میں دونوں گاڑیاں اچھی ہیں، خاص طور پر انجن پاور کے لحاظ سے کیونکہ آپ کو ڈرائیو کے دوران ان کے انجنوں کی طاقت کا احساس ہوگا۔ 2400cc انجن 6-اسپیڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے جبکہ 3500cc کے ساتھ 8-اسپیڈ ٹرپ ٹرونک ہے، جسے آپ مینوئلی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کِیا سورنٹو کا پہلا تاثر:

لگتا ہے کہ کِیا اس کیٹیگری میں مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو کومپیکٹ SUV سیگمنٹ سے اوپر ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ساؤتھ کورین کمپنی نے 7-سیٹوں والی گاڑی لانچ کی ہے۔

کِیا سورنٹو کا انٹیریئر:

گاڑی کے بڑے سائز کی وجہ سے اس کا انٹیریئر کشادہ لگتا ہے، اسپورٹیج اس کے مقابلے میں چھوٹی لگتی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے دروازوں کے پینلز اور ڈیش بورڈ میں ٹیک لکڑی کا استعمال کیا ہے۔ اس میں سوئچ، گیئر پینل اور ڈور پینلز کے گرد سلوَر لائننگ بھی ہے۔

تینوں ویرینٹس دو انٹیریئر رنگوں میں دستیاب ہوں گے یعنی کالے اور گرے رنگوں کے ٹُو ٹون اور مکمل بلیک انٹیریئر میں۔

‏AC پرفارمنس:

عام طور پر 7 سیٹوں والی گاڑیوں میں AC کا تھرو آخری لائن تک نہیں پہنچتا، لیکن سورنٹو میں کِیا نے ریئر AC وینٹس اور کنٹرولز انسٹال کیے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ پیچھے بیٹھنے والے مسافر بھی اپنی ضرورت کے مطابق AC کا ٹمپریچر سیٹ کر سکتے ہیں۔

نمایاں فیچرز:

یہ گاڑی وائرلیس چارجنگ، پارکنگ سینسر بٹن اور ڈرائیونگ موڈ جیسے کئی نمایاں فیچرز رکھتی ہے۔ یہ گاڑی چار ڈرائیونگ موڈز رکھتی ہے جس میں اسپورٹس، کمفرٹ، اکانمی اور اسمارٹ شامل ہیں۔ آخری موڈ آپ کے ڈرائیونگ اسٹائل کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اس گاڑی میں کروز کنٹرول، پینورامک سن رُوف، ٹریکشن کنٹرول اور اسٹیئرنگ کنٹرولز ہیں۔ فرنٹ سیٹس پاورڈ ہیں اور ڈرائیور سیٹ 10-وے ایڈجسٹمنٹ رکھتی ہے جبکہ پیسنجر سیٹ میں 8-وے ایڈجسٹمنٹ ہے۔ ڈرائیونگ سیٹ میں لمبر سپورٹ بھی ہے۔

کِیا سورنٹو میں سیفٹی:

کِیا نے اس گاڑی میں 6 ایئر بیگز لگا رکھے ہیں جو اسے آپ کے لیے اور گاڑی میں سفر کرنے والے دوسرے لوگوں کے لیے بھی بہت محفوظ گاڑی بناتے ہیں۔

فیچر(ز) جو موجود نہیں:

ہمارے خیال میں اس گاڑی میں پیڈل شفٹرز ہونے چاہیے تھے کیونکہ اس سے گاڑی میں ڈرائیونگ کا تجربہ مزید بہتر ہو جاتا۔

انفوٹینمنٹ سسٹم:

نئی سورنٹو میں بہت اچھا انفوٹینمنٹ سسٹم ہے، جو ایئرپلے اور اینڈرائیڈ آٹو کنیکٹیوٹی رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک ریورس کیمرا بھی ہے، جو پارکنگ اور ریورسنگ کو بہت آسان بنا دے گا۔

سیٹوں کی تعداد اور گنجائش:

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ کِیا سورنٹو 7 سیٹیں رکھتی ہے البتہ اس کی درمیانی قطار کا بیڈ سیدھا ہے۔ آپ دوسری قطار کی سیٹوں کو اپنے قد اور آرام کے لحاظ سے ایڈجسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی تیسری قطار میں بھی کافی کشادہ ہے، جو اسے ایک باقاعدہ 7 سیٹوں والی گاڑی بناتا ہے۔

قیمت:

‏2.4L FWD کی قیمت 69,99,000 روپے ہے جبکہ 2.4L AWD کی 79,99,000 روپے اور 3.5L FWD آپ کو 83,99,000 روپے کی پڑے گی۔

وڈیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.