کیا چنگان نے ایک نئی گاڑی کی لانچ کا اشارہ دے دیا ہے؟

0 9,192

چنگان ماسٹر موٹرز حال ہی میں لوکل مارکیٹ میں داخل ہوا ہے اور اسے بہت زبردست رسپانس ملا ہے۔ اپنی سیڈان ایلسوِن کو لانچ کرنے کے بعد کمپنی نے ریکارڈ بکنگ رجسٹرڈ کی ہیں۔ ایلسوِن کی کامیابی کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ اس کی قیمت ہے، جو پاکستان میں دوسری سب سے کم قیمت گاڑی ہے۔ لیکن کمپنی نے نئے teasers اور hints کے ذریعے بھی صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں چنگان پاکستان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ پوسٹس اپلوڈ کی ہیں۔ ان پوسٹس نے ایک تُکوں کے ایک نئے کھیل کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ اب لوگ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان پوسٹس کا مطلب آخر ہے کیا؟

چنگان کے اشارے:

اشاروں اور کنایوں کا آغاز تب ہوا جب چنگان نے اپنے آفیشل فیس بک پیج کا کوَر فوٹو تبدیل کیا۔ اس تصویر میں تین الفاظ “Future, Forward and Forever” لکھےہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے ان تینوں الفاظ کا پہلا حرف چھپا ہوا ہے۔

Changan Pakistan

دوسری پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے “جب ہم کہتے ہیں “Future” تو اس کا مطلب وہ تجربات نہیں ہوتے جو عملاً کبھی میدان میں نہیں آ پاتے۔ بلکہ ہم بات کر رہے ہیں ایسے مستقبل کی جسے چھوا جا سکے، محسوس کیا جا سکے، ایسا مستقبل جو ہم پاکستان میں لا سکیں۔”

Changan Motor

ایسی ہی تیسری پوسٹ میں کمپنی کا کہنا ہے کہ “جب ہم کہتے ہیں “Forward” تو اس سے مراد وہ راستہ نہیں ہوتا جس پر ہم موجود ہیں۔ یہ ایک ذہنیت ہے جو دن کے ہر سیکنڈ میں ہم پر طاری رہتی ہے اور ہم اسے عملاً اپنے ہر کام میں لاگو کرتے ہیں۔ اندازہ لگائیں کہ پاکستان کی سڑکوں پر لانے کے لیے ہمارا اگلا منصوبہ کیا ہے؟”

Changan Motors

تو ایک بات کی تو تصدیق ہو جاتی ہے کہ چنگان ایک نئی گاڑی لا رہا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کون سی؟ کیا یہ ایک اور سیڈان ہوگی یا چنگان کومپیکٹ SUV کی کیٹیگری میں داخل ہو رہا ہے۔ حال ہی میں جو نظر آیا ہے اس کی بنیاد پر لگتا ہے کہ کمپنی پاکستان میں ایک کومپیکٹ SUV لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ حال ہی میں چنگان کی تین SUVs، UNI-T، اوشان X7 اور CX70T کو مقامی سڑکوں پر دیکھا گیا ہے۔ تو ہمارا اندازہ ہے کہ اِن میں سے ایک جلد ہی لوکل مارکیٹ میں آ رہی ہے۔

تین SUVs:

پہلی SUV جسے مقامی سڑکوں پر دیکھا گیا وہ CX70T تھی، جو 1.5 لیٹر ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن یا ایک مؤثر 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتی ہے۔ یہ گاڑی 5500 rpm پر زیادہ سے زیادہ 147hp کے آؤٹ پُٹ کے ساتھ 2000-4000 rpm پر 230 Nm کا زیادہ سے زیادہ ٹارک رکھتی ہے۔ اس گاڑی کی خصوصیات اور تفصیلات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

دوسری گاڑی UNI-T ہے، جو مارچ 2020 میں چین میں لانچ کی گئی تھی اور جون 2020 میں فروخت کے لیے پیش کی گئی۔ یہ گاڑی 1500cc کا ٹربوچارجڈ انجن رکھتی ہے جو 180hp اور 300Nm کا ٹارک رکھتی ہے جسے 7-اسپیڈ DCTٹرانسمیشن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ البتہ کمپنی ایک 2.0L انجن بھی پیش کرتی ہے۔ اس SUV کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کیجیے۔

اور آخر میں آئی ہے اوشان X7، یہ بھی 1500cc انجن، 178hp اور 265Nm ٹارک رکھتی ہے۔ کمپنی اسے 6-اسپیڈ مینوئل اور 7-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن دونوں میں پیش کرتی ہے۔ اگر آپ اس گاڑی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کیجیے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.