ہیوال H6 ایچ ای وی ایک پاورفُل گاڑی ہے – پہلا جائزہ

0 1,078

آج ہم آپ کے لیے ہیوال H6 ایچ ای وی کا پہلا جائزہ لے کر آئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان میں ہیوال ایچ 6 کا پیٹرول ویرینٹ لانچ کیا گیا تھا۔ تاہم، اس وقت ملک میں یہ واحد H6 ایچ ای وی ہے، جو ڈی ایچ اے کراچی میں ہیوال ڈیلرشپ پر ڈسپلے کی گئی ہے۔

یہ تھرڈ جنریشن 2022 ماڈل ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہیوال ان معروف کمپنیوں میں سے ایک ہے جو اپنی کاروں میں خود مختار ڈرائیونگ اور آٹومیشن پر کام کر رہی ہیں اور اس گاڑی میں اس طرز کے جدید آپشنز دئیے گئے ہیں۔

مختصر تاریخ

اگر ہم اس کار کی بات کریں تو اس کی پہلی جنریشن 2011 میں لانچ کی گئی تھی جو چینی مارکیٹ میں کافی کامیاب رہی تھی۔ دوسری جنریشن 2017 میں آئی جبکہ یہ گاڑی تیسری جنریشن ست تعلق رکھتی ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

ہیوال H6 ہائبرڈ الیکٹرک ویرینٹ میں 1500 سی سی انجن اور 130Kw موٹر دی گئی ہے دیا گیا ہے جو کہ مشترکہ طور پر 245 ہارس پاور اور 530Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ گاڑی میں ہائبرڈ ڈرائیو DHT ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کا فرنٹ لُک بہت اسٹائلش ہے جو کہ سٹینڈرڈ H6 سے تھوڑی مختلف ہے۔ گاڑی میں ہَنی کامبڈ فرنٹ گرل دی گئی ہے جس میں کروم کا بھی کافی استعمال کیا گیا ہے۔ گاڑی میں پروجیکشن ہیڈ لیمپس اور فوگ لیمپس کے ساتھ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس دی گئی ہیں۔

گاڑی کے فرنٹ بمپر پر پارکنگ سینسرز اور لوئر لِپ پر کروم لائن نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ بونٹ پر کریکٹر لائنز کافی نمایاں ہیں۔

سائیڈ پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں کریکٹر لائنز ایک بار پھر سامنے سے پیچھے تک جاتی نظر آتی ہیں۔ گاڑی میں 19 انچ کے بلیک الائے وہیلز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں ڈبل ٹون سائیڈ ویو مررز ایل ای ڈی انڈیکیٹرز اور کیمرہ کے ساتھ آتے ہیں اور کار میں پینورامک سن روف بھیدیا گیا ہے۔

گاڑی کا پچھلا حصہ سٹینڈرڈ H6 سے کافی ملتا جلتا ہے۔ علاوہ ازیں، گاڑی میں آپ کو ہائی ماونٹڈ بریک لیمپس، ہیوال لوگو، آٹو ٹرنک، رئیر کیمرہ، ریئر پارکنگ سینسرز اور بلیک ڈفیوزر بھی نظر آئیں گے۔ کار کی بوٹ اسپیس کافی اچھی ہے کیونکہ آپ اس میں دو بڑے سوٹ کیس رکھ سکتے ہیں۔ آپ کو یہاں ٹائر ریپئرنگ کِٹ بھی ملے گی لیکن ٹرنک میں اسپیئر ٹائر نہیں دیا گیا۔

انٹیرئیر

گاڑی میں کی لیس انٹری کا فیچر دیا گیا ہے اور اس گاڑی کا سٹیرنگ پہلی چیز ہے جو سٹینڈرڈ H6 جیسی ہے۔ سٹیرنگ ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپک ہے، یہاں آڈیو کنٹرولز بھی دئیے گئے ہیں۔ گاڑی میں ہیڈ روم اور لیگ روم بھی کافی ہے۔

گاڑی کی سیٹس الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل اور کافی آرام دہ ہیں۔ ڈیش بورڈ ڈیزائن کافی ماڈرن ہے جہاں لیدر کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔ گاڑی کا انسٹرومنٹ کلسٹر ایک ڈیجیٹل اسکرین ہے جہاں آپ بیٹری لائف، سپیڈ ڈسپلے، گیئر انڈیکیٹر اور پاور گیج دیکھ سکتے ہیں۔

انفوٹینمنٹ اسکرین کا سائز 12.3 انچ ہے جو کہ بہت زیادہ ریسپانسیو ہے۔ کار میں آٹو پارکنگ اور ریورسنگ سمیت 22 آٹونومس آپشنز ہیں۔ یہ گاڑی خود کو 50 میٹر تک ریورس کر سکتی ہے اور متوازی طور پر کھڑی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ گاڑی میں 360 ڈگری کیمرہ، آٹومیٹک پارکنگ بریک، ایکو آئیڈلنگ فنکشن اور فاسٹ وائرلیس چارجر بھی دیا گیا ہے۔ یہاں آپ کو رئیر AC وینٹس کے ساتھ ڈوئل ڈیجیٹل کلائمیٹ کنٹرول بھی نظر آتا ہے۔ علاوہ ازیں، آپ کو دروازے، آرم ریسٹ، گلوو باکس اور سنٹرل کنسول میں کافی سٹوریج سپیس بھی ملتی ہے۔

سیفٹی فیچرز

سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو اس گاڑی میں 6 ائیر بیگز، آٹو ریورس اور آٹومیٹک پارکنگ فیچرز ، ٹریکشن کنٹرول، الیکٹرونک سٹیبلٹی، ہِل ڈیسںٹ اسسٹ اور ہِل ہولڈ کنٹرول وغیرہ جیسے سیفٹی فیچرز پائے جاتے ہیں۔

متوقع قیمت

گاڑی کی متوقع قیمت 7.7 ملین روپے ہے اور امید ہے کہ سازگار انجینئرنگ مستقبل قریب میں اس گاڑی کو مقامی سطح پر تیار کرنا شروع کر دے گی۔

ویڈیو دیکھیں

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.