ہیول جولیئن – یہ رہیں تفصیلات اور خصوصیات
اس سے پہلے ہم بتا چکے ہیں سازگار انجینئرنگ نے SUV ہیول جولیئن کی بکنگ شروع کر دی ہیں۔ کمپنی کے مطابق جولیئن کی قیمت 55,25,000 روپے ہے جبکہ اس کی بکنگ 20 لاکھ روپے میں کی جا رہی ہے۔ ہیول ایک آٹوموٹو مارک ہے جس کا مالک چینی آٹو میکر گریٹ وال موٹرز ہے۔ یہ کمپنی کراس اوورز اور SUVs بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔
آج ہم اس گاڑی کی آفیشل تفصیلات اور خصوصیات لے کر آئے ہیں تاکہ آپ کو اس گاڑی کو مکمل طور پر سمجھنے میں آسانی ہے اور آپ پھر اس کی خریداری کا فیصلہ کریں۔
انجن اور ٹرانسمیشن:
یہ گاڑی 1.5L ٹربو چارجڈ انجن رکھتی ہے جو 147hp اور 220Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی 7-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن رکھتی ہے، جو اسے لوکل مارکیٹ میں موجودہ کراس اوور SUVs سے زبردست مقابلہ کرنے والی گاڑی بنا رہی ہے۔
ایکسٹیریئر:
جولیئن LED ہیڈ لائٹس اور ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) کے ساتھ آتی ہے۔ اس میں 18-انچ کے الائے ویلز ہیں۔
انٹیریئر:
کمپنی اس گاڑی میں ایک 8.6 انچ کا MID ڈسپلے اور 12.3 انچ کی انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں چار ڈرائیونگ موڈز، فاسٹ وائرلیس چارجر، پیڈل شفٹرز، ایڈاپٹِو کروز کنٹرول اور سن رُوف ہیں۔ یہ فیچرز اس گاڑی کو لوکل مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ بناتے ہیں۔
یہ گاڑی ڈوئل آٹو کلائمٹ کنٹرول پیش کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ڈرائیور اور مسافر اپنے آرام کے لحاظ سے DC کا ٹمپریچر سیٹ کر سکتے ہیں۔
سیفٹی:
سیفٹی فیچرز پر بات کریں تو یہ SUV چھ ایئر بیگز، ABS، لَین اسسٹ، ٹریکشن کنٹرول، آٹو ایمرجنسی بریکس، 360 کیمرا، سائیڈ کولیژن وارننگ اور بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ رکھتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ گاڑی ڈرائیو اور سفر کرنے کے لیے بہت محفوظ ہے۔ یہ اپنی مقابل گاڑیوں کو بہت سخت مقابلہ دے گی جن میں کِیا اسپورٹیج، ہیونڈائی ٹوسان، MG HS اور پروٹون X70 شامل ہیں۔
یہ خصوصیات اور تفصیلات ثابت کرتی ہیں کہ یہ گاڑی زبردست آپشنز رکھتی ہے خاص طور پر سیفٹی کے حوالے سے۔ اس SUV کی لانچ کے ساتھ سازگار انجینیئرنگ دھماکے دار انداز میں کراس اوور SUV کیٹیگری میں داخل ہو گیا ہے۔
کیا آپ اس نئے اضافے پر خوش ہیں؟ کیا آپ یہ گاڑی بُک کروائیں گے؟ ہمیں نیچے کمنٹس میں بتائیں۔
ڈیلرشپس:
یہ ان ڈیلرشپس کی فہرست ہے جہاں سے آپ ہیول جولیئن بک کروا سکتے ہیں۔ تو یہاں آئیں اور اپنی نئی گاڑی حاصل کریں۔