ہںڈا سی جی 125 کی واضح اور خصوصی تصاویر آ گئیں

0 24,704

کل ہم نے آپ کو ہنڈا سی جی 125 کے نئے 2025 ماڈل کی ورچوئل لانچ کی خبر شیئر کی تھی جسے اٹلس ہنڈا کے اعلیٰ حکام نے ڈیلرز کی موجودگی میں فیس بک پیج پر لائیو ٹرانسمشن کے لانچ کیا۔ اس سے قبل ہم نے آپ کے ساتھ نئی بائک کی تصاویر شیئر کی تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ واضح نہیں تھیں۔ تاہم، اب فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ اب ہمارے پاس سبحان اللہ کارپوریشن، جو کہ لاہور کی ایک بائک ڈیلرشپ ہے، کی فراہم کردہ بائیک کی واضح اور خصوصی تصاویر دستیاب ہیں۔

نئی ہنڈا سی جی 125 کی تصاویر

یہاں آپ نئے ماڈل ہنڈا سی جی 125 کا تفصیلی جائزہ لے سکتے ہیں:

ان تصاویر میں آپ واضح طور پر نئے سٹیکر کو دیکھ سکتے ہیں جو 2025 ماڈل میں واحد بڑی اپ گریڈ ہے۔ کمپنی کے مطابق زرد رنگ خوشی کی علامت ہے، جبکہ ریس ٹریک بائیک کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی نے بائیک سے جڑا نعرہ بھی تبدیل کیا ہے جو کہ اب تبدیل ہو کر “دی ساؤنڈ آف پاور” بن گیا ہے۔

کمپنی نے ہنڈا سی جی125  کے نئے 2025 ماڈل میں کسی اور بڑی تبدیلی یا اپ گریڈ کا ذکر نہیں کیا، جس کا مطلب ہے کہ طاقت، آرام اور سواری کا تجربہ پہلے جیسا ہی رہے گا۔ لال رنگ کے ساتھ ساتھ، بائیک سیاہ رنگ میں بھی دستیاب ہوگی، جس میں سیلف اسٹارٹ اور گولڈ ماڈل بھی شامل ہوں گے۔ گولڈ ماڈل کو گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا لیکن بائک کمپنی کے مطابق یہ ایک بڑی کامیابی تھی۔ لہٰذا، اسے ایک مستقل ماڈل کے طور پر جاری رکھا جا رہا ہے اور یہ لال رنگ میں بھی دستیاب ہوگا۔

چند دن پہلے، اٹلس ہنڈا نے مقامی مارکیٹ میں نئی ہنڈا CD70 2025 ماڈل بھی متعارف کرایا ۔ ہنڈا CG125 کی طرح یہ بھی نئے اسٹیکر کے ساتھ آیا ہے، جس میں کسی قسم کی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نئے سٹیکر کو متعارف کروا کر اسے نئے ماڈل کا نام دینے کی دہائیوں پرانی روایت اس سال بھی جاری رہی اور مستقبل قریب اور بعید میں بھی جاری رہے گی۔

کیا آپ کو ہنڈا CG125 کا نیا ماڈل پسند آیا؟ اپنی رائے کمنٹس سیکشن میں شیئر کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.