ہونڈا ایکرڈ سی ایل 9 ماڈل2006 – اپنے ایک مالک کی نظر سے

3 5,048

ہم ایک اور ریویو کے ساتھ حاضر ہیں، اس مرتبہ ہم ہونڈا ایکرڈ CL9 کے 2006 ماڈل کا اس کے ایک مالک کی نظر سے ریویو کر رہے ہیں۔ کمپنی نے ایکرڈ 2003 سے 2009 تک CL7، CL8 اور CL9 ویرینٹس میں لانچ کی۔ پاکستان میں پہلا ایکرڈ ماڈل ‏2005-06 میں تھائی لینڈ سے آیا، جبکہ یہ ماڈل ملک میں بعد میں آیا۔

‏2005-06 کے دوران ہونڈا ایکرڈ 30 سے 40 لاکھ روپے قیمت کے ساتھ پاکستان میں بہت مشہور تھی۔ آج یہ کار ملک میں بہت مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ اس لیے بغیر مزید انتظار کیے آئیے اس گاڑی کے ریویو کی جانب چلتے ہیں۔

قیمت اور خریداری کا فیصلہ:

مالک نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے یہ گاڑی 2018 میں 15 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ انہوں نے کہا کہ “اس گاڑی کی قیمت کی رینج 10سے 18 لاکھ کے درمیان ہے، جس کا انحصار گاڑی کی کنڈیشن پر ہے۔” اپنے خریداری کے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے مالک نے کہا کہ وہ ایک امپورٹڈ گاڑی لینا چاہتے تھے۔ “میں اس سے پہلے مقامی طور پر بنی ہوئی گاڑیاں چلا چکا تھا، اور مجھے ان میں مزا نہیں آیا؛ اس لیے میں ایک امپورٹڈ کار خریدنا چاہتا تھا۔”

interior

اہم فیچرز:

یہ گاڑی ہاف لیدر ہاف فیبرک سیٹوں، کروز کنٹرول اور ہیٹڈ سائیڈ ویو مررز کے ساتھ آتی ہے۔ مالک نے کہا کہ یہ خوبصورت اسپورٹی شکل و صورت رکھتی ہے، جبکہ اس کی ڈرائیونگ اس قیمت میں لاجواب ہے۔

انہوں نے گاڑی کے سسپنشن اور ساؤنڈ پروفنگ کی بھی تعریف کی۔

Features

ہونڈا CL9 کا انجن:

یہ گاڑی 2400cc انجن رکھتی ہے، جو ٹپ ٹرونک ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ واحد ہونڈا ایکرڈ ہے جو اس ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔” یہ گاڑی 4500RPM پر 190hp اور 220Nm ٹارک پیدا کرتی ہے۔

engine

ہونڈا CL9 میں سیفٹی:

یہ گاڑی 4 ایئربیگز اور ABS رکھتی ہے جو اسے بہت محفوظ گاڑی بناتے ہیں۔

پارٹس کی قیمت اور دستیابی:

مالک کے مطابق اس کے پارٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ “مختلف وینڈرز ہیں جو باڈی اور انجن پارٹس دونوں رکھتے ہیں، جبکہ ڈیلرشپ آپ کی ڈیمانڈ پر ان پارٹس کو درآمد بھی کریں گی۔”

اس کے علاوہ اس گاڑی کی جنک یارڈ سپورٹ بہت اچھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اس کے پارٹس بھی کافی مناسب قیمت پر ملتے ہیں۔”

ہونڈا ایکرڈ CL9 کا فیول ایوریج:

مالک کے مطابق شہر کے اندر چلاتے ہوئے اس گاڑی کا فیول ایوریج 8 سے 9 کلومیٹرز فی لیٹر ہے، البتہ لمبے روٹ پر یہ 15 سے 16 کلومیٹرز فی لیٹر دیتی ہے۔

معلوم خامیاں:

مالک نے ہمیں بتایا کہ اس گاڑی کا فیکٹری فالٹ یہ ہے کہ اس کے ماؤنٹس جلدی ٹوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ مسئلہ خاص طور پر آٹومیٹک گاڑیوں میں ہے، جبکہ مینوئل کو اس مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔”

اے سی کی پرفارمنس:

یہ گاڑی ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول AC رکھتی ہے، اور مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

ہونڈا ایکرڈ CL9 کی گراؤنڈ کلیئرنس:

مالک کے مطابق اس کی گراؤنڈ کلیئرنس لوکل سڑکوں کے لحاظ سے کافی پریکٹیکل ہے، اور آپ اس گاڑی پر کہیں بھی آسانی سے جا سکتے ہیں۔

ڈرائیو پرفارمنس:

مالک سمجھتے ہیں کہ یہ ماڈل ایک کروزنگ کار ہے، پرفارمنس کار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اس کی باڈی کا وزن کافی زیادہ ہے؛ اس لیے یہ ہموار ڈرائیو دیتی ہے۔”

ہونڈا ایکرڈ CL9 میں لیگ اسپیس:

یہ گاڑی فرنٹ سیٹس پر کافی گنجائش رکھتی ہے، جبکہ پچھلی سیٹوں پر بھی مناسب لیگ اسپیس موجود ہے۔

Sitting space

ہونڈا ایکرڈ CL9کی ری سیل:

مالک کے مطابق یہ گاڑی کافی مناسب ری سیل ویلیو رکھتی ہے، خاص طور پر اس قیمت پر، جبکہ اس کے فیچرز کو بھی ذہن میں رکھیں تو۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.