ہونڈا اٹلس نے منافع میں نمایاں اضافہ ظاہر کر دیا

0 3,971

ہونڈا اٹلس نے 30 ستمبر 2020ء کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی میں اپنے منافع میں 29 فیصد کا بڑا اضافہ ظاہر کیا ہے۔ کمپنی نے یہ اعلان سہ ماہی کے مالیاتی نتائج میں کیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق کمپنی نے پچھلے سال کے اسی عرصے میں 509.69 ملین روپے کے مقابلے میں اس مرتبہ 656.88 ملین روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔ البتہ آدھے سال کا منافع پچھلے سال کے 751 ملین روپے کے مقابلے میں 81 فیصد گھٹتے ہوئے 146 ملین روپے رہ گیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق کمپنی 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں 511 ملین روپے کے خسارے کے بعد بحالی کے عمل سے گزری اور دوسری سہ ماہی میں 656.88 ملین کا منافع حاصل کیا۔ دوسری سہ ماہی کے دوران ہونڈا کی سیلز میں 75.43 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا جو 20.42 ارب روپے تک جا پہنچیں۔ اس کے مقابلے میں کمپنی نے پچھلے سال کے اسی عرصے میں 11.64 ارب روپے کمائے تھے۔

ہونڈا اٹلس کے منافع کی وجہ:

منافع میں اس اضافے کی بڑی وجہ کم لاگت کے ساتھ فروخت میں اضافہ ہے۔ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی کی سیلز 67 فیصد اضافے کے ساتھ واپس آئیں۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق کووِڈ-19 پابندیاں نرم پڑنے اور کم شرحِ سود کی وجہ سے سیلز میں اضافہ ہوا۔

مالیاتی ڈیٹا کے نتائج آٹو انڈسٹری کے لیے ذرا حیران کُن تھے۔

دوسری سہ ماہی میں شرحِ سود میں اضافے کی وجہ سے ہونڈا کی لاگت 91.42 فیصد کم ہوکر 17.52 ملین روپے رہ گئی جبکہ پچھلے سال کے اسی دورانیے میں یہ 199.9 ملین تھی۔ اس کے علاوہ کمپنی کی فی شیئر آمدنی بھی 3.57 روپے کے مقابلے میں 4.60 روپے تھی۔

یہ ڈیٹا ہونڈا کے لیے زبردست بہتری کو ظاہر کرتا ہے؛ البتہ کمپنی نے ٹویوٹا انڈس موٹرز جیسی کارکردگی نہیں دکھائی۔ اس کی بڑی وجہ ٹویوٹا یارِس کی سیلز میں فرق تھا، جو کہ ہونڈا سوِک اور سٹی کی مجموعی فروخت سے بھی زیادہ بِکی ہے۔

ٹویوٹا نے سال بہ سال (YoY) میں اپنی فروخت میں 106 فیصد اور ماہ بہ ماہ (MoM) میں 32 فیصد اضافہ کیا ہے۔ جبکہ ہونڈا نے MoM میں 18 فیصد اور YoY میں 61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.