ہںڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی
اٹلس ہنڈا نے اپنی بائکس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ جس کے بعد ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سی ڈی 70 کی نئی قیمت 102900 روپے ہو چکی ہے جو کہ عام طبقے کیلئے بہت زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی نے ہمیشہ کی طرح قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔
ہنڈا بائکس کی نئی قیمتیں
- جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت اب 102900 روپے ہو چکی ہے جبکہ بائک کی پرانی قیمت 99900 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- اس کے بعد کمپنی کی دوسری سب سے مشہور موٹر سائیکل ہنڈا CG 125 آتی ہے اور اس کی قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بائک کی قیمت 159500 روپے سے بڑھ کر 163500 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت اب 109500 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 106500 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
- ہنڈا پرائیڈر کی نئی قیمت 139900 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 136900 روپے ہے۔ یعنی کہ کمپنی نے بائک کی قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
- ہنڈا سی جی 125 SE کی قیمت میں 4000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 189500 روپے سے بڑھ کر 193500 روپے ہو چکی ہے۔
- CB 150F کی نئی قیمت 299900 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 291900 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 8000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
- CB 150F SE کی قیمت میں 8000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 303900 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 295900 روپے تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بائک انڈسٹری نے 90 فیصد لوکلائزیشن حاصل کر لی ہے، یعنی موٹر سائیکل کا بڑا حصہ پاکستان میں تیار ہوتا ہے لیکن پھر بھی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
موٹر سائیکل کمپنیوں نے ہر چند ہفتوں بعد ریٹ بڑھانے کی روایت بنا رکھی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت کو اس معاملے پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسی طرح بائکس کی قیمتیں بڑھتی رہیں تو موٹر سائکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔
اس تازہ قیمت میں اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔