MG GT رواں سال پاکستان آ رہی ہے، جاوید آفریدی

0 17,407

جاوید آفریدی نے MG GT سے متعلق ایک اہم اپڈیٹ دی ہے۔ ان کے مطابق MG GT رواں سال یعنی 2022 میں پاکستان میں آ جائے گی۔

جاوید آفریدی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ رواں سال یہ گاڑی پاکستان میں آ رہی ہے۔ یعنی آئندہ سات ماہ کے اندر یہ گاڑی پاکستان میں ہوگی۔

اگر آپ کو یاد ہو تو ہم نے گزشتہ سال بتایا تھا کہ ایک سال تک MG GT پاکستان میں آ جائے گی اور ہم درست ثابت ہوئے۔ گاڑی کے فیچرز اور دیگر خصوصیات ذیل میں درج ہیں۔

انجن اور ٹرانسمشن

گاڑی میں 1500 سی سی نیچرلی ایسپائریٹڈ 4 سلنڈر 16 والَو انجن دیا گیا ہے جو 118 ہارس پاور اور 150Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اسکے علاوہ گاڑی میں CVT ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

MG GT دیکھنے میں ایک پریمیم سیڈان ہے۔ گاڑی کے فرنٹ پروفائل کی بات کریں تو یہاں ایک کروپ پلیٹِڈ گرِل اور باریک ڈائمنڈ کَٹ LED ہیڈ لائٹس نظر آتی ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں بائی فنکشن پروجیکشن ہیڈ لائٹس، فرنٹ اور رئیر ایرووائپرز، ایل ای ڈی ڈے ٹائم رننگ لائٹس، فالو۔ می ۔ ہوم ہیڈ لائٹس، رئیر فوگ لیمپس، 16 انچ الائے ویلز، وغیرہ جیسے فیچرز بھی نظر آتے ہیں۔

انٹیرئیر

گاڑی کا انٹیرئیر بھی ایکسٹیرئیر کی طرح کافی شاندار ہے۔ یہاں سب سے زیادہ نمایاں فیچرز دروازوں پر دئیے گئے ریڈ ٹرِمز،  ہیڈ ریسٹس اور سنٹرل کنسول سٹوریج باکس ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کا ڈیش بورڈ بھی دیکھنے میں کسی سپورٹ کار کے ڈیش بورڈ جیسا نظر آتا ہے۔ سب سے بڑھ کر گاڑی میں سن روف بھی دیا گیا ہے جو کہ MG GT کو مزید پریمیم بناتا ہے۔

گاڑی میں ںظر آنے والے چند فیچرز یہ ہیں:

  • لیدر سیٹس
  • 6 وے ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور سیٹ
  • 4 وے ایڈجسٹ ایبل فرنٹ پیسنجر سیٹ
  • فولڈ ایبل رئیر سیٹیں
  • ٹِلٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ لیدر سٹیئرنگ وہیل
  • ملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل
  • ریموٹ کی لیس انٹری
  • پاور ونڈوز
  • 6 سپیکر
  • اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کیساتھ 1 انچ کی ٹچ سکرین
  • کروز کنٹرول
  • الیکٹرانک کلائمیٹ کنٹرول

سیفٹی

MG GTکو یورپین نیو کار اسسمنٹ پروگرام (NCAP) کی طرف سے فائیو سٹار کی درجہ بندی ملی ہے کیونکہ یہ گاڑی حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے۔ گاڑی میں دئیے گئے سیفٹی فیچرز یہ ہیں:

  • ہل اسٹارٹ اسسٹ
  • الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)
  • اینٹی لاک بریک سسٹم (ABS)
  • ایمرجنسی بریک اسسٹ (EBA)
  • کَرو بریک کنٹرول
  • ٹریکشن کنٹرول سسٹم
  • ایئر بیگز

گاڑی کا فرسٹ لُک ریوئیو ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.