سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں رواں سال تیسری بار اضافہ
ٹویوٹا اور ہنڈا کے بعد اب سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ سوزوکی نے رواں سال گاڑیوں کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا ہے۔ کمپنی نے مقامی طور پر تیار کردہ اپنے 6 ماڈلز سوزوکی آلٹو، ویگن آر، کلٹس، سوئفٹ، بولان اور راوی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ سوزوکی گاڑیوں کی نئی قیمتیں ذیل میں دی گئی ہیں جو کہ 9 مئی 2022 سے لاگو ہیں۔
سوزوکی آلٹو
- گاڑی کے بیس ویرینٹ آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 50000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1425000 روپے سے بڑھ کر 1475000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح مِڈ ویرینٹ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 58000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1675000 روپے سے بڑھ کر 1733000 روپے ہو چکی ہے۔
- ٹاپ ویرینٹ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 1886000 روپے سے بڑھ کر 1951000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 65000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
سوزوکی ویگن آر
- گاڑی کے بیس ویرینٹ ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں 65000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2019000 روپے سے بڑھ کر 2084000 روپے ہو چکی ہے۔
- مِڈ ویرینٹ ویگن آر VXL کی قیمت 2129000 روپے سے بڑھ کر 2199000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 70000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
- گاڑی کے ٹاپ ویریںٹ ویگن آر AGS کی قیمت میں 80000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2319000 روپے سے بڑھ کر 2399000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 80000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
سوزوکی کلٹس
- سوزوکی کلٹس کے بیس ویریںٹ کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 80000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2250000 روپے سے بڑھ کر 2330000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح مِڈ ویریںٹ کی قیمت 2474000 روپے سے بڑھ کر 2564000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 90000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- ٹاپ ویریںٹ کلٹس AGS کی قیمت میں 100000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2662000 روپے سے بڑھ کر 2762000 روپے ہو چکی ہے۔
سوزوکی سوئفٹ
سوزوکی کے نئے لانچ ہونے والے تمام ویرینٹس کی قیمتیں یہ ہیں:
- سوزوکی سوئفٹ کے بیس ویریںٹ سوئفٹ جی ایل مینوئل کی قیمت میں 80000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2774000 روپے سے بڑھ کر 2694000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح مِڈ ویریںٹ سوئفٹ جی ایل CVT کی قیمت 2908000 روپے سے بڑھ کر 2998000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 90000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- گاڑی کے ٹاپ ویریںٹ کی قیمت میں 129000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3169000 روپے سے بڑھ کر 3298000 روپے ہو چکی ہے۔
سوزوکی بولان
- سوزوکی بولان کارگو کی قیمت 1270000 روپے سے بڑھ کر 1315000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 45000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
- سوزوکی بولان وی ایکس کی نئی قیمت 1328000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 1283000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 45000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
- اسی طرح اے سی کیساتھ آنے والے بولان وی ایکس کی قیمت میں بھی 45000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1370000 روپے سے بڑھ کر 1415000 روپے ہو چکی ہے۔
سوزوکی راوی
- سوزوکی راوی کی قیمت میں بھی 40000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1216000 روپے سے بڑھ کر1256000 روپے ہو چکا ہے۔