ہنڈا پاکستان میں جلد اپنی HEV ٹیکنالوجی لا رہا ہے
سال 2024 پاکستان کے لیے ایک دلچسپ سال ثابت ہوا کیونکہ کئی کار کمپنیز نے ہائبرڈ اور الیکٹرک سیگمنٹ میں قدم رکھا، جس سے صارفین کے لیے آپشنز بڑھ گئی ہیں۔ یہاں صارفین کیلئے ہمارے پاس ایک اور اچھی خبر ہے اور وہ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کی طرف سے ہے جو کہ انڈسٹری میں سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک اور پاکستان کے ’بِگ 3‘ میں شامل ہے کیونکہ اس کمپنی نے بھی الیکٹرک ہائبرڈ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ہنڈا e: HEV
پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS) 2024 میں ہنڈا کے الیکٹرک ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتے ہوئے e: HEV لوگو کا سامنے آنا اہم باتوں میں سے ایک تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پائیدار اور ماحول دوست گاڑیوں کی طرف بڑا قدم ہے جو کمپنی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، جو کاربن اخراج کو کم کرنے اور گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
کار کمپنی کے مطابق ہنڈا کا ڈسپلے تھیم کمپنی کے معروف نعرے “ہونڈا: ہاؤ وی موو یو” کی عکاسی کرتا ہے، جس میں ہونڈا کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی صلاحیتوں کو بڑھانے کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔
پاکستان میں 30 سال کی قیادت، جدت اور صارفین کی تسکین کا جشن مناتے ہوئے، ہنڈا نے اس موقع پر اپنی میراث کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی وسائل سے تیار کردہ پرزہ جات کے استعمال پر بھی زور دیا، جو نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دیتا ہے بلکہ اس خطے میں کمپنی کی سرگرمیوں کو بھی یقینی بناتا ہے۔
ہنڈا اٹلس جیسی کمپنیوں کی انٹری الیکٹرک اور ہائبرڈ سیگمنٹ کو مزید دلچسپ بنائے ہے، کیونکہ یہ کمپنی پاکستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ کمپنیز میں سے ایک ہے۔
آپ کی اس بارے کیا توقعات ہیں؟ آپ کے خیال میں یہ ٹیکنالوجی کن گاڑیوں میں ہوگی؟ براہ کرم کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔