پاکستان میں BYD کار کیسے بُک کریں
پاکستان کی کار انڈسٹری میں “ٹیسلا کلر” کے نام پانے والی کمپنی BYD نے ملکی آٹو مارکیٹ میں قدم رکھنے کے بعد اپنی دو گاڑیاںAtto3 اور Seal کی قیمتوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ حالیہ پاکستان آٹو شو (PAPS) 2024 میں کمپنی نے پاکستان میں BYD Seal کے دو ویریئنٹس متعارف کروائے، جن کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
- سیل ڈائنامِک – 14790000 روپے
- سیل پریمیم – 16990000 روپے
جبکہ دوسری گاڑی BYD Atto3 کی ابتدائی قیمت 8990000 روپے ہے۔
پاکستان میں BYD گاڑیوں کی بکنگ کیسے کی جائے؟
پاکستان آٹو شو میں کمپنی نے قیمتوں کا اعلان تو کر دیا مگر بکنگ کے عمل کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن اب BYD پاکستان نے اپنی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی بکنگ کے عمل کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔
کمپنی آفیشل کے آفیشل کے مطابق یہ قیمتیں تمام اخراجات کے ساتھ ایکس شوروم قیمتیں ہیں، جن میں رجسٹریشن فیس شامل نہیں ہے۔ بکنگ کی رقم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ Atto3 کے لیے یہ رقم 17.5 لاکھ روپے ہے۔ سیل ڈائنامِک کے لیے یہ 29.5 لاکھ روپے اور سیل پریمیم کے لیے یہ قیمت 33.5 لاکھ روپے ہے۔ رقم جمع کروانلے کے لیے اکاؤنٹ کا نام میگا موٹرز کمپنی لمیٹڈ ہے۔
آٹو شو کے دوران بکنگ BYD کے اسٹال پر موقع پر ہی کی جا سکتی تھی، تاہم اب بکنگ کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ آفیشل کے مطابق، “کسٹمر اپنی پروفائل سیٹ کر کے، ماڈل اور ویرینٹ کا انتخاب، اور شہر منتخب کر سکتے ہیں جہاں وہ ڈیلیوری چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ایک ڈپازٹ سلپ تیار ہو جائے گی۔ کسٹمر اس سلپ کو کسی بھی HBL یا میزان بینک کی برانچ میں لے جا کر کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کروا سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
ڈلیوری ٹائم
آفیشل کے مطابق گاڑیوں کی ڈیلیوری کا آغاز جنوری 2025 سے ہو گا۔ لہذا اگر آپ پاکستان میں کوئی BYD کار بُک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کا طریقہ بتا دیا گیا ہے۔