اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟
اس تحریر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے آپ کو کون سے اقدامات اٹھانے اور ضروری ڈاکیومنٹس دکھانے کی ضرورت پڑے گی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ٹپس آپ کے کام آئیں گی۔
سب سے پہلے ہم آپ کو دارالحکومت میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بارے میں معلومات دیں گے۔
لرنر لائسنس کے لیے ضروری ڈاکیومنٹس:
امیدوار کے پاس لازماً ہونے چاہئیں:
- اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) (CNIC پر اسلام آباد کا مستقل/عارضی پتہ لازمی ہونا چاہیے)
- اصل CNIC کی فوٹوکاپی
- فارم-B (میڈیکل سرٹیفکیٹ کے لیے)
نوٹ: پولیس facilitationسینٹر F-6 آنے والے درخواست گزاروں کو لازماً فارم-B ساتھ لانا ہوگا۔ تاہم F-8 دفتر جانے والے درخواست گزاروں کی جانچ ایک اِن ہاؤس افسر کریں گے؛ اس لیے انہیں فارم-B لانے کی ضرورت نہیں۔
لرنر پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ:
درخواست گزار کو لرنر پرمٹ حاصل کرنے کے لیے یہ اقدامات اٹھانے ہوں گے:
- درخواست گزار کو ٹریفک پولیس آفس لازماً خود آنا ہوگا۔
- اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس ویسٹ سروس روڈ سیکٹر F-8/1 میں ہے۔
- اسٹریٹ نمبر 32 پر پارکنگ ایریا میں اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعد درخواست گزار کو اپنا اصل CNIC دکھا کر QMS استقبالیہ سے ٹوکن لینا ہوگا۔
- اس کے بعد ون-وِنڈو ہال میں بیٹھ جائیں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔ پھر انہیں اپنی ذاتی معلومات جمع کروانا ہوگی اور اس معلومات کو لازماً دو مرتبہ چیک کرلیں۔
- معلومات رجسٹر کروانے کے بعد اپنا لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں۔ آپ کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر ایک گھنٹے کی کلاس لینا ہوگی۔ کلاس کے اختتام پر آپ کے پرمٹ پر انسٹرکٹر کی جانب سے مہر لگا دی جائے گی۔
- 42 دن بعد اپنا ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس جائیں۔ (درخواست گزار کے پاس ٹیسٹ کے لیے اپنی کار ہونی چاہیے)
پرمننٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
لرنر پرمٹ حاصل کرنے کے بعد درخواست گزار کو اسلام آباد میں پرمننٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے یہ اقدامات اٹھانے ہوں گے:
- ہر امیدوار کو روڈ سائن اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا
- 42 دن کے بعد درخواست گزار کو اپنے لرنر پرمٹ، اصل CNIC اور اس کی کاپی، QMS سے ٹوکن حاصل کرکے اور ون-وِنڈو ہال میں انتظار کرکے ٹریفک پولیس آفیسر کے پاس جانا ہوگا۔
- باری آنے پر متعلقہ کاؤنٹر پر جائیں، جہاں ایک اہلکار درخواست گزار کی تصویر اور انگوٹھوں کے نشانات لے گا۔
- ٹیسٹ فارم حاصل کریں اور اس کے ساتھ لرنر سلپ اور CNIC کی نقل لگا دیں۔
- ٹچ اسکرین پر تھیوری ٹیسٹ دینے کے خواہشمند امیدوار تھیوری ٹچ اسکرین ٹیسٹ روم میں جا سکتے ہیں۔
ٹچ اسکرین کے ذریعے تھیوری ٹیسٹ کا طریقہ:
- ٹچ اسکرین کا وقت 4 منٹ ہے
- امیدواروں کو 10 سوالوں کے جوابات دینا ہوں گے۔ ہر سوال 10 نمبر کا ہے۔
- درخواست گزار کو ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے لازماً 70 نمبرز حاصل کرنا ہوں گے (100 میں سے)۔
نوٹ: امیدوار جو مینوئل تھیوری ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں، وہ بھی اسی جگہ پر ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ:
- امیدوار جنہوں نے روڈ سائن ٹیسٹ پاس کر لیا ہے انہیں ٹریفک تھیم پارک میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا جائے گا۔
- ڈرائیونگ ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد امیدوار کو اپنا فارم انسپکٹر لائسنس آفس میں جمع کروانا ہوگا۔ آفس لائسنس کے اجراء کی تاریخ کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس سلپ جاری کرے گا۔ اس تاریخ پر درخواست گزار ڈلیوری کاؤنٹر سے اپنا لائسنس حاصل کر سکتا ہے۔
- تمام واجب الادا رقوم ٹریفک پولیس آفس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان کی شاخ میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
لرنر اور پرمننٹ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے فیس اسٹرکچر یہ ہے:
لرنر پرمٹ فیس | فیس (پاکستانی روپے) |
لرنر پرمٹ 6 ماہ کے لیے (ہر کیٹیگری) بشمول نادرا ویریفکیشن فیس | 349 |
ڈبل کیٹیگری لرنر (بائیک + کار/جیپ یا LTV/HTV یا PSV نادرا فیس کے ساتھ) | 640 |
لرنر پرمٹ کا renewal نادرا کی فیس کے ساتھ | 199 |
ڈپلی کیٹ لرنر پرمٹ نادرا فیس کے ساتھ | 199 |
نئے پرمننٹ لائسنس کی فیس | |
نان پروفیشنل لائسنس | 1800 |
پروفیشنل لائسنس (سنگل کیٹیگری) | 1800 |
پروفیشنل لائسنس (بائیک + LTV/HTV یا PSV) | 2100 |
رینیوئل/ڈپلی کیٹ/کنورژن لائسنس فیس | |
ایکسپائری سے 1 سال کے دوران لائسنس کی تجدید نادرا فیس کے ساتھ | 1149 |
ایکسپائری کے 1 سال بعد لیکن 3 سال کے اندر لائسنس کی تجدید نادرا فیس کے ساتھ | 1949 |
ایکسپائری کے 3 سال بعد لائسنس کی تجدید (درخواست گزار کو نیا ٹیسٹ دینا ہوگا) نادرا فیس کے ساتھ | 4649 |
کنورژن، ڈپلی کیٹ اور ایڈیشن (Endorsement) نادرا فیس کے ساتھ | 1649 |
لائسنس کی معطلی کے بعد بحالی کی فیس | |
معطلی کی صورت میں لائسنس کی بحالی | |
A- فرسٹ ری اسٹوریشن | 10,000 |
B-سیکنڈ ری اسٹوریشن | 20,000 |
نادرا ویریفکیشن فیس | 49 |
مزید معلومات کے لیے پاک ویلز کی ویب سائٹ پر ڈرائیونگ لائسنس ویریفکیشن سیکشن ملاحظہ کریں۔