ہیونڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک کا اضافہ
ملک میں بگڑتی معاشی صورتحال کے بعد ہیونڈائی نشاط موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے اپنی دو سیڈانز ہیونڈائی ایلانٹرا (2000سی سی) اور ہیونڈائی سوناٹا کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
ہیونڈائی گاڑیوں کی نئی قمتیں
ہیونڈائی سیڈانز کی نئی قیمتیں ذیل میں دی گئی ہیں۔
ہیونڈائی ایلانٹرا
پاکستان میں ہیونڈائی ایلانٹرا کی قیمت میں 200000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5499000 روپے سے بڑھ کر 5699000 روپے ہو گئی ہے۔
ہیونڈائی سوناٹا
ہیونڈائی سوناٹا کے دونوں ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
- 2000 سی سی ہیونڈائی سوناٹا کی قیمت میں 250000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7899000 روپے سے بڑھ کر 8149000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح 2500 سی سی ہیونڈائی سوناٹا کی قیمت 8499000 روپے سے بڑھ کر 8899000 روپے ہو چکی ہے۔ یعی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
ہنڈائی کار کی قیمتوں کے لیے شرائط و ضوابط
- پرانی قیمتیں 30 ستمبر 2022 تک ایلانٹرا 2.0 اور سوناٹا (تمام ویریئنٹس) کے تمام مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر لاگو ہوتی ہیں، )چاہے عارضی ڈیلیوری کے مہینے کے ہی کیوں نہ ہوں)۔
- پرانی قیمتیں ایلانٹرا 2.0 اور سوناٹا (تمام ویریئنٹس) کی تمام جزوی ادائیگیوں پر 30 ستمبر 2022 تک ادائیگی کے ساتھ لاگو ہوتی ہیں، اگر کسٹمر نے 30 ستمبر تک بقیہ ادائیگی کر دی ہے، عارضی ترسیل کے مہینے سے قطع نظر۔ بصورت دیگر، نئی قیمتیں ان آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔
- یہ قیمتیں ایکس فیکٹری فیصل آباد ہیں، بشمول ایف ای ڈی، سیلز ٹیکس اور ڈیلر کمیشن
- صارف حکومتی محصولات (بشمول FED، CVT، وغیرہ) ٹیرف، مالیاتی پالیسیوں، اور درآمدی پالیسیوں وغیرہ میں تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھنے والی قیمت ادا کرے گا۔
ہیونڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ جائز ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔