ڈالر کا ریٹ بڑھنےسے کیا گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھیں گی؟

0 1,228

لوکل کار انڈسٹری اور نئے خریداروں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یعنی نئی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔ 1 جولائی 2021 سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 3.9 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ دو روز قبل ڈالر کی قیمت میں 1.24 روپے اضافہ ہوا تھا۔ آج ڈالر کی قیمت 164.45 روپے ہے۔

آپ بہتر جانتے ہیں کہ گزشتہ سال کار ڈالر کی قیمت 168 روپے تک پہنچنے کے بعد کمپنیز نے کیا کِیا تھا۔ تمام مقامی کار مینوفیکچررز نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں تھیں لیکن جب اپریل 2021 میں ڈالر کی شرح 152 روپے تک گر گئی تو انہی کمپنیوں نے قیمت کم نہیں کی۔ اس کے بعد سے ڈالر کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو صارفین کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس طرح گاڑیوں کی قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔

نئی آٹو پالیسی (2021-2026)

اس ضمن میں یہ بتانا بھی انتہائی اہم ہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں نئی ​​آٹو پالیسی (2021-2026) کے تحت کاروں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کم کی ہے۔ حکومت نے گاڑیوں پر 2.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) اور 4.5 فیصد سیلز ٹیکس میں کمی کی ہے جس کے نتیجے میں نئی ​​گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتیں 400000 روپے تک کم ہوچکی ہیں جبکہ بیشتر گاڑیوں کی قیمتیں 100000-150000 روپے تک نیچے آئیں۔ یہ یقینی طور پر مقامی صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری تھی جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ پاک سوزوکی اور ٹویوٹا پاکستان کی سیلز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دونوں کمپنیوں نے اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ سیل ریکارڈ کی ہے۔ یہاں اچھی خبر یہ بھی ہے کہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بارے میں اشارہ نہیںد دیا گیا کیونکہ یہ کمپنیز ریکارڈ سیل کے بعد آٹو پالیسی سے خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ:

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ڈالر کی قیمت پھر بھی بڑھ رہی ہے کیونکہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ ایکسچینج ریٹ زیادہ رکھا جائے گا۔ اگرچہ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ ایکسچینج ریٹ مالی سال 2022 میں 2 یا 3 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے ساتھ ٹھیک رہے گا لیکن پھر بھی کوئی نہیں جانتا کہ ایکسچینج ریٹ کیا ہوگا۔ اس کے علاوہ کچھ ماہرین ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہونا شروع ہو جائے گا۔ لہذا آٹو انڈسٹری اور گاڑیوں کی قیمتوں پر فوری اثر نہیں پڑے گا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ گاڑی کی قیمتیں دوبارہ بڑھ جائیں گی؟ نیچے دئیے دئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.