کیا ایم جی پکانٹو اور کلٹس کے مقابلے میں گاڑی لارہی ہے؟

0 11,139

گزشتہ روز جاوید آفریدی نے “پاکستان میں MG” کی ایک اور قسط کی جھلک دکھائی جس میں MG3 نمایاں تھی۔ یہ MG کی لائن اپ میں سب سے چھوٹی گاڑی ہے۔ جاوید آفریدی نے پہلے اپنے ٹوئٹر فالوورز سے پوچھا کہ وہ پاکستان میں اس MG ہیچ بیک کی کیا قیمت تجویز کرتے ہیں۔ بعد میں انہوں نے 20 لاکھ روپے سے کم قیمت تجویز بھی کی۔

جاوید آفریدی کی جانب سے ایک اور MG کار کا ٹیزر پاکستانیوں کے لیے حیرانگی کی بات نہیں ہے۔ ہم پہلے ہی ان کی MG کے دوسرے سپر اسٹارز کے بارے میں ٹوئٹس دیکھ چکے ہیں مثلاً MG 6 سیڈان، MG RX8 SUV اور MG گلوسٹر کے بارے میں۔ البتہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جاوید آفریدی نے کسی افورڈیبل MG ہیچ بیک کی بات کی ہے۔

MG3 ہیچ بیک

‏MG3 ایک 1500cc کی سب کومپیکٹ ہیچ بیک ہے۔ یہ گاڑی انٹرنیشنل مارکیٹ میں دوسری جنریشن میں دستیاب ہے۔ اس کا 1.5-لیٹر انجن 5-اسپیڈ مینوئل اور 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے۔ گاڑی تیکھی شکل و صورت اور پریمیئم فیچرز رکھتی ہے جیسا کہ:

  • کروز کنٹرول
  • 8 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ اسکرین
  • ریئر پارکنگ سینسرز
  • چھ ایئر بیگز
  • ایمرجنسی بریکنگ اسسٹنس
  • ہل ہولڈ کنٹرول
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)

چینی مارکیٹ میں MG3 کی لاگت 17.4 سے 19.1 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

MG پاکستان کی حکمت عملی لوکل مارکیٹ کو ہزاروں کمپلیٹلی بلٹ یونٹس (CBUs) کے ساتھ بھر دینے کی ہے۔ کمپنی امپورٹڈ CBU یونٹس کے ساتھ صارفین کے دل جیتے گی جب تک کہ پاکستان میں ان گاڑیوں کی لوکل پروڈکشن شروع ہو۔ پھر یہ نئی گاڑیاں پاکستانی آٹوموبائل مارکیٹ میں ہر کار سیگمنٹ میں اپنا مقام حاصل کرنے پر نظر لگائے ہوئے ہیں۔ ہیچ بیک سے سیڈان اور SUV تک، جاوید آفریدی نے کئي MG سپر اسٹارز کی جھلک ہمیں دکھائی ہے۔

ایک MG آفیشل کے الفاظ میں “ہم گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو آپشنز دے دے کر مار دیں گے۔”

اگر MG موٹرز پاکستان میں MG3 لانچ کرتا ہے تو صارفین کو سوزوکی سوئفٹ، ٹویوٹا وٹز اور ٹویوٹا یارِس کے علاوہ بھی ایک مناسب قیمت کی ہیچ بیک کا آپشن ملے گا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.