کِیا سورنٹو بمقابلہ ٹویوٹا فورچیونر – قیمت کا کمپیریزن!
کِیا سورنٹو پاکستان کی آٹو مارکیٹ کے کراس اوور SUV سیگمنٹ میں نیا اضافہ ہے۔ رواں ہفتے ایک ایونٹ کے دوران کِیا لکی موٹرز نے اس گاڑی کی رونمائی کی، جبکہ توقع ہے کہ یہ چند دنوں میں لانچ کر دی جائے گی۔
آج کمپنی نے کِیا سورنٹو کے تینوں ویرینٹس کی قیمتیں ظاہر کر دی ہیں۔ قیمتوں کے مطابق یہ ٹویوٹا فورچیونر کی براہِ راست مقابل ہے۔ اس لیے ہم دونوں 7-سیٹر گاڑیوں کی قیمتوں کا کمپیریزن لائے ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ تقابل دونوں گاڑیوں کے ٹاپ آف دی لائن ویرینٹس کے درمیان ہے یعنی سورنٹو 3.5L FWD اور فورچیونر TRD اسپورٹِو کا۔
کِیا کی گاڑی کی قیمت 83,99,000 روپے ہے اور ٹویوٹا کی 7-سیٹر کی موجودہ قیمت 93,99,000 روپے ہے۔
کِیا سورنٹو سے کیا اُمید رکھنی چاہیے؟
دونوں گاڑیاں SUVs کے لگژری سیگمنٹ میں آتی ہے، کہ جس میں سالوں سے فورچیونر کا غلبہ ہے۔ ٹویوٹا کی گاڑی کا کوئی مقابل نہیں ہے لیکن سورنٹو اس منظرنامے کو تبدیل کر سکتی ہے۔ اگر ہم کومپیکٹ SUV اسپورٹیج کے ساتھ کِیا کی حالیہ کامیابیوں کو دیکھیں تو سورنٹو کی کامیابی کا امکان خود بخود بڑھ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ مقامی خریداروں کے پاس 7-نشستوں کی گاڑیوں میں ایک اور آپشن آ جائے گا کیونکہ بہت سے لوگ زیادہ سیٹس رکھنے والی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔ یہ گاڑیاں ایسے لوگوں کو پسند ہیں جن کے خاندان بڑے ہیں یا دوستوں کا حلقہ بڑا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑیاں سفر کے لیے بہت آرام دہ بھی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ بالخصوص پاکستان جیسے ممالک میں خاندان کے لیے بہت زبردست ہیں۔
اس کے علاوہ دونوں گاڑیاں تین ویرینٹس رکھتی ہیں، جو انہیں زیادہ مقابل بناتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مقابلہ لوکل مارکیٹ کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔ البتہ نئی کراس اوور کی کامیابی کا بہت زیادہ انحصار صارفین پر ہے اور کِیا کو امید ہے کہ پاکستانی اسپورٹیج کی طرح سورنٹو کو بھی پسند کریں گے۔
تو کِیا اور لوکل آٹو مارکیٹ کے لیے نیک تمنائیں۔ امید ہے کہ بہترین گاڑی جیتے گی!
سورنٹو اور فورچیونر کے اس مقابلے کے بارے میں اپنی رائے پیش کیجیے۔ آپ کس گاڑی کا انتخاب کریں گے۔ ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔
دونوں گاڑیوں کے تفصیلی کمپیریزن کے لیے یہاں کلک کیجیے!