ہنڈائی سانٹا فے اور ٹوسان کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کر دی گئی
ہنڈائی نشاط موٹرز نے اپنی دو گاڑیوں، ٹوسان اور سانٹا فے کے لیے محدود مدت کے لیے قیمتوں میں کمی کی پیشکش کی ہے۔ کمپنی کے مطابق، ٹوسان کے تمام ویرینٹس کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ سانٹا فے کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ نئی قیمتیں 31 دسمبر 2024 تک لاگو ہوں گی۔
ہنڈائی ٹوسان
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، ٹوسان کے تمام ویرینٹس کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔
- ٹوسان AWD الٹیمیٹ – بلیک کی نئی قیمت 8784000 روپے ہے جو پہلے 8984000 روپے تھی۔
- دوسرا ویرینٹ، AWDالٹیمیٹ – بیج کی نئی قیمت 8709000 روپے ہے، جو پہلے 8909000 روپے تھی۔
- ٹوسان FWD جی ایل ایس سپورٹ کی قیمت اب 8080000 روپے ہے جو پہلے 8280000 روپے تھی۔
- آخر میںFWD جی ایل ایس ویرینٹ کی نئی قیمت 7115000 روپے ہے، جو پہلے 7315000 روپے تھی۔
ہنڈائی سانٹا فے
- ہنڈائی سانٹا فے AWD سگنیچر کی نئی قیمت 13899000 روپے ہے، جو پہلے 14699,000 روپے تھی اور اس کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔
- دوسرے ویرینٹFWD سمارٹ کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کمی کے بعد اس کی قیمت اب 12490000 روپے ہے جو کہ پہلے 12990000 روپے تھی۔
لہذا، اگر آپ ان گاڑیوں میں سے کسی کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے موقع ہے کیونکہ یہ محدود مدت کی پیشکش ہے اور اس آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ کے پاس دو ماہ کا وقت ہے۔